گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا قتل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
گورنر پنجاب سلمان تا ثیر کو قتل کر دیاگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے ان کے گاڑڈ نے ان پر فائرنگ کی اور ان کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اس وقت فیصل آبا دمیں بھی ہڑتال ہو چکی ہے۔
 

سویدا

محفلین
سلمان تاثیر کو ان ہی کے سیکورٹی گارڈ ملک ممتاز قادری نے نشانہ بنایا
پیٹ اور گردن پر 9 گولیاں لگیں
گارڈ نے اس کے بعد اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا اور یہ بیان دیا کہ چونکہ سلمان تاثیر نے قانون ناموس رسالت کو کالا قانون کہا اس لیے میں نے یہ اقدام کیا
 

آبی ٹوکول

محفلین
جو بھی ہوا بہت افسوس ناک ہے مگر ایسا ہونا متوقع تھا خصوصا جس دن سے اس مردود نے بلا سوچے سمجھے قانون توہین رسالت کو کالا قانون قرار دیا تھا مجھے یہی expected تھا بحرحال چلو خس کم جہاں پاک ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
گورنر پنجاب کو مارنیوالے پولیس گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، رحمان ملک


Updated at 1715 PST

اسلام آباد...وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب کو مارنے والے پولیس گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا ہے ،قاتل کا کہنا تھاکہ گورنر پنجاب توہین رسالت کے قانون کو کالا قانون کہا تھا ، لیکن ہم اس کی تحقیقات کریں گے کہ آیا یہ اس کا انفرادی فعل تھایا کچھ اور، قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا نام ملک ممتاز حسین قادری ہے۔ان کی موت سے میں ایک بہت اچھے دوست سے محروم ہوگیا ہوں ہے۔رحمان ملک کا کہناتھاکہ ہائی آفیشلزکو جو بھی گارڈ مہیا کیا جاتا ہے اس کی پہلے سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں کہ اس کا تعلق کس تنظیم یا فرقے سے ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر اپنے ہی گھر کا بنداقتل کردے تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے۔ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اسے ہی گرفتار کیا گیا ہے اورملزم کے تمام ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا
 

آبی ٹوکول

محفلین
میڈیا کو ایک اچھا ایشو ہاتھ آگیا ہے افسوس ہے کہ اب میڈیا اس قتل کو جو کہ ایک افسوس ناک امر تو ہے مگر وہ اسے مظلومیت کا رنگ دے کر اس پر شہادت کا پانی چڑھائے گا اور یوں نام نہاد پیپلز پارٹی کی فہرست میں ایک اور نام نہاد شہید کا اضافہ ہوجائے گا ۔۔۔۔
 

میم نون

محفلین
شہید یا نا شہید لیکن یہ ایک ایسا امر ہے جسکی نہ تو اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی ہمارہ قانون، یہ امر ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
شہید یا نا شہید لیکن یہ ایک ایسا امر ہے جسکی نہ تو اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی ہمارہ قانون، یہ امر ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

جی میں اپکے ساتھ متفق ہوں اسی لیے میں نے اس امر کو انتہائی افسوس ناک امر قرار دیا تھا جہاں اسلام اس طرح کہ قتل کی مذمت کرتا ہے وہیں اسلام میں اس طرح کے مقتولوں کو شہید کہنے کی بھی قطعی کوئی گنجائش نہیں زیادہ سے زیادہ سے اس قتل پر یہی ضرب المثل صادق آتی ہے کہ “ جیسی کرنی ویسی بھرنی “ جب آپ ایک مسلمان ہوکر ایک اسلامی ملک میں کروڑوں مسلمان باشندوں کے سامنے ایک ایسے قانون کو جو کہ قطعی اسلامی قانون ہو کو آپ کالا قانون قرار دو گے تو پھر اس کا انجام اسی طرح کا متوقع ہوسکتا تھا ۔ ۔ ۔ والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
امر تو افسوسناک ہے ہی۔ اب یہ مرحوم اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہے۔

پیپلز پارٹی اب اس کی نعش کو “کیش“ کروائے گی جیسے محترمہ کی نعش کو کروایا تھا ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

گورنر پنجاب کے قتل پر امريکی سفير کيمرون منٹر کی جانب سے تعزيت کا پيغام

"مجھے گورنر تاثير کے قتل سے دلی رنج ہوا ہے۔ امريکہ کی جانب سے ميں ان کی بيوی اور بچوں سے اظہار تعزيت کرتا ہوں۔ وہ برداشت اور رواداری کے چيمپين تھے اور اپنے نظريات ميں اٹل تھے۔ ان کی موت پاکستان کے عوام کے لیے ایک عظيم نقصان ہے"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

میم نون

محفلین
ٍفواد صاحب میری طرف سے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیجیئے گا۔

یہ جان کر اچھا لگا کہ انہیں ایک پاکستانی کے مرنے پر افسوس بھی ہوتا ہے۔
 

سید ابرار

محفلین
گورنر پنجاب کے قتل پر امريکی سفير کيمرون منٹر کی جانب سے تعزيت کا پيغام

"مجھے گورنر تاثير کے قتل سے دلی رنج ہوا ہے۔ امريکہ کی جانب سے ميں ان کی بيوی اور بچوں سے اظہار تعزيت کرتا ہوں۔ وہ برداشت اور رواداری کے چيمپين تھے اور اپنے نظريات ميں اٹل تھے۔ ان کی موت پاکستان کے عوام کے لیے ایک عظيم نقصان ہے"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
ظاہر ہے اپنے ایک ایجنٹ کے مرنے پر افسوس تو ہوگا ہی ،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top