Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
اور فواد صاحب کے لئے ہمارا ’ مخلصانہ مشورہ ‘ تو یہی ہے کہ بہتر ہے وہ ’تعزیتی پیغام ‘ بھی ’ آن لائن ‘ ہی جاری فرمائیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ خود ’ تعزیتی پیغام ‘ سنانے کے لئے صوبہ سرحد پہنچ جائیں ورنہ ممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی حکومت کو ایک اور ’ تعزیتی پیغام ‘ جاری کرنا پڑجائے
ميں اپنی ذات پر کيے جانے والے حملوں کے حوالے سے جملوں پر کوئ رائے نہيں دوں گا کيونکہ اس سے بحث اور بات چيت کے عمل ميں کسی معنی خيز پہلو کو اجاگر کرنے ميں کوئ مدد نہيں مل سکتی۔
بحثيت ايک مسلمان کے ميں تمام رائے دہندگان کی جانب سے حضور پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات کے حوالے سے تقدس اور محبت کے جذبات کو سمجھتا بھی ہوں اور انھيں صدق دل سے تسليم بھی کرتا ہوں۔ ليکن ايشو يہ نہيں ہے کہ ہم ان جذبات کو کتنا مقدم سمجھتے ہيں يا يہ کہ گورنر سلمان تاثير کا کردار کيسا تھا يا انھوں نے مبينہ طور پر کچھ کہا يا نہيں کہا۔
اصل واقعہ يہ ہے کہ انھيں ايک جنونی شخص نے دن دھاڑے قتل کيا اور پھر اقبال جرم بھی کر ليا۔ بجائے اس کے کہ اس جرم کی مذمت کی جائے اور عدالت کو ملک ميں رائج قوانین کی روشنی ميں فيصلے کا اختيار ديا جائے، کچھ لوگ اس جرم کی نہ صرف توجيہہ پيش کر رہے ہيں بلکہ اسے ايک ہيرو کے طور پر بيان کر رہے ہیں۔
جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ امريکی حکومت گورنر تاثير کے قتل کو ايک مذہبی معاملہ نہیں سمجھتی۔ يہ ملک کے ايک اہم عہديدار کے خلاف کيا جانے والا جرم ہے اور اسے اسی تناطر میں ديکھنا چاہيے۔ اس جرم کو مذہبی رنگ دے کر اور عوام کے جذبات کو بھڑکا کر اسے ايک "کارنامہ" قرار دينا ايک انتہائ خطرناک روش ہے جس سے لوگوں کو يہ ترغيب ملے گی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ ميں ليں اور ہر اس شخص کو سزا دينے کی ذمہ داری پوری کريں جس نے ان کی دانست ميں اپنے بيان يا کردار سے مخصوص مذہبی سوچ کی تضحيک کی ہے۔ يہ واضح رہنا چاہيے کہ يہ لائحہ عمل صرف اور صرف ايک خونی افراتفری کی جانب لے جائے گا۔
يقينی طور پر کوئ يہ نہيں چاہے گا کہ پاکستان کو ايک ايسے معاشرے ميں تبديل کر ديا جائے جہاں پر قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام جسے عوام نے خود اپنی جدوجہد سے بحال کروايا ہے اسے مسترد کر ديا جائے اور ہر شخص اپنے ہاتھوں سے انصاف کے حصول کو ترجيح دينے لگے۔
پاکستان کے طويل المدت اسٹريجک دوست اور پارٹنر کی حيثيت سے امريکی حکومت نے انصاف، انسانی حقوق اور ملک پر حکومت کی رٹ قائم رہنے کے تسليم شدہ عالمی ضابطوں اور قوانين کی روشنی ميں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کيا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall