طالوت بھائی بریانی کے چاول تو بہت اچھے ہیں لیکن گوشت
مجھے تو دیکھ کر ہی چکر آرہے ہیں، معلوم نہیں لوگ کیسے کھاتے ہیں ۔ ؟
آپ کا مطلب شاید اس کی ٹانگیں وغیرہ اور کھال یا چھلکے کو الگ کرنا ہے ۔۔۔ جی ہاں ایسے ۔ شرمیلا جاندار ہے سمٹ جاتا ہے ۔جھینگا بھی کچھ لوگوں کے خیال میں ٹھیک نہیں اور کچھ کے خیال میں ٹھیک ہے
ویسے ہمیں بھی کافی پسند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھینگا
طالوت بھائی کیا آپ نے جھینگے کے گوشت کو اسکی اصل حالت سے نکالا ہے
پتہ نہیں اور کیا کیا کھاتے ہیں ۔۔
عربوں کو کوئی کھانا کھاتے ہوئے دیکھ لے تو دو دن تک بھوک ہی نہ لگے ۔
مگر بعض عربوں کے کھانے کا انداز ، خصوصا مصریوں یا بدوؤں کا یقینا بھوک اڑا دینے والا ہوتا ہے ۔اب ایسی بھی بات نہیں ہے۔ میں نے تو کئی دفعہ ان کے ساتھ کھانا کھایا ہے اور ڈٹ کر کھایا ہے۔
چلئے نہ بتائیں ۔ کچھ ہم بھی چھپا رکھیں گے ۔بس ایویں اندازا ہوتا ہے جوکہ اکثر غلط ثابت ہوجاتا ہے
وہ انڈونیشیا والا ؟ بھائی وہ تو درجنوں قسم کے زہر منہ میں لئے پھرتا ہے ، یہ تو بھولا بھالا معلوم پڑتا ہے ۔جھینگا تو خیر ہمیں بھی بہت پسند ہے۔
لیکن یہ چیز جو بھی ہے اس کو دیکھ کر تو دماغ میں چھپکلی کی نسل آتی ہے۔
اور یہ کموڈو ڈریگن کا چھوٹا بھائی معلوم پڑتا ہے۔
جی ہاں درست کہا آپ نے ۔ اور وہ صحیح معنوں میں ایک بڑی چھپکلی معلوم ہوتی ہے ۔ مگر یہ سانڈہ کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔ کیا یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے ؟یہ ضب نہیں ہے۔ ضب تو گوہ کو کہتے ہیں جو کہ زہریلی ہوتی ہے۔ یہ جانور سانڈہ کہلاتا ہے۔ اس کی کھال دیکھنے میں بھلی نہیں لگتی۔ اس کا تیل مالشیوں کے پاس جوڑوں کے درد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
بلکل آپکی باقی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن چین کا معاملہ کم یا زیادہ سے نہیں بلکہ تاریخی لونگ مارچ سے ہےمیرے خیال میں، آب و ہوا اور دستیاب وسائل کا مختلف قوموں کی کھانے پینے کی عادتوں پر بہت حد تک اثر ہوتا ہے، عرب کے ریگستانوں میں، اب میدانی و پہاڑی علاقوں جیسے بکرے دنبے اور پرندے ہونے سے تو رہے سو وہ اونٹ اور اسی قسم کی چیزیں جو صحرا میں دستیاب ہیں کھائیں گے، اور بنگالی اور دیگر ساحلی آبادیوں کے لوگ مچھلی اور دیگر دستیاب سمندری چیزیں، اسی طرح چین یا دیگر مشرقِ بعید کے ممالک جہاں یا تو آبادی بہت زیادہ ہے یا خوراک پیدا کرنے کے وسائل بہت کم ہیں سو وہ جو چیز ملے کھا جاتے ہیں۔
بہرحال ان تصاویر میں سب سے خوبصورت چیز شکار کرنے کا مرحلہ ہے
آئندہ آپ ساتھ لیموں وغیرہ لے کر محفل پر آئیں ۔ یہاں تو اس قسم کے نایاب کھانے پیش ہوتے رہتے ہیں ۔خدا کے لئے بس کریں اب ، متلی ہونی شروع ہو گئی ھے آپ کیا اس ڈش سے
یہ میں تو نہیں کھا رہا ۔ اور یہ جو آپ لائے ، اس کے انجام کی بھی خبر ہے آپکو ؟السلام علیکم
چلیئے جناب اسے طالوت صاحب کو چین سے کھانے دیں۔ جسے وہ پسند نہ ہو ادھر یہ آکر تناول فرمالیں۔
درست فرمایا ۔میرے خیال میں، آب و ہوا اور دستیاب وسائل کا مختلف قوموں کی کھانے پینے کی عادتوں پر بہت حد تک اثر ہوتا ہے، عرب کے ریگستانوں میں، اب میدانی و پہاڑی علاقوں جیسے بکرے دنبے اور پرندے ہونے سے تو رہے سو وہ اونٹ اور اسی قسم کی چیزیں جو صحرا میں دستیاب ہیں کھائیں گے، اور بنگالی اور دیگر ساحلی آبادیوں کے لوگ مچھلی اور دیگر دستیاب سمندری چیزیں، اسی طرح چین یا دیگر مشرقِ بعید کے ممالک جہاں یا تو آبادی بہت زیادہ ہے یا خوراک پیدا کرنے کے وسائل بہت کم ہیں سو وہ جو چیز ملے کھا جاتے ہیں۔
بہرحال ان تصاویر میں سب سے خوبصورت چیز شکار کرنے کا مرحلہ ہے
السلام علیکمدیکھنے میں کھایا نہین میں نے
وہ تو آپ بتائیں گے۔ ہم تو دیکھنے والیں ہیں اسد اللہ غالب چچا جیسا۔یہ میں تو نہیں کھا رہا ۔ اور یہ جو آپ لائے ، اس کے انجام کی بھی خبر ہے آپکو ؟