گولڈن ڈکشنری بمع دو انگریزی اردو لغات

الفاظ کا ذخیرہ موجود ہے یا معانی بھی ہیں؟
بہت پہلے ان کی سائٹ کو اسکریپ کیا تھا نیز الفاظ و معانی سمیت دیگر تمام اجزا بھی علیحدہ کیے تھے۔ البتہ ان کی سائٹ میں کئی برسوں سے آج تک ہر لفظ کے نتیجے والے صفحے میں تقریباً ساڑھے پانچ سو سے زائد اسپیم خارجی روابط مخفی صورت میں موجود ہوتے ہیں جو نا شائستہ اینکر ٹیکسٹ کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ غالباً ان کے سرور کوڈ میں کسی مالوئیر کی مدد سے کیے گئے کوڈ انجیکشن کا نتیجہ ہے۔ :) :) :)
 
آوازِ دوست

محفلین
الفاظ کا ذخیرہ موجود ہے یا معانی بھی ہیں؟
شاکر صاحب اُردو الفاظ ہی ہیں سرِدست۔ معانی کے لیے آپ آئیں ہمارے ساتھ میرا خیال ہے کہ ہم مل جُل کر یہ کام کر سکتے ہیں۔ محترمہ بُشریٰ جاوید صاحبہ کے اُردو کے سب سے بڑے کارپس کی ویکیبلری بھی اپنے اُردو سٹیمر کے لیے میرے پاس ہے۔ چراغ سے چراغ جلتے ہیں :)
 
زہیر عبّاس

محفلین
آف لائن ارود ٹو اردو ڈکشنری کے لئے کچھ امید بنتی نظر آرہی ہے۔ خدا کرے کہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ جلد نمودار ہو.
 
دوست

محفلین
سائٹ سکریپنگ کے حوالے سے میں عرض کر چکا ہوں کہ میری مہارت اس سلسلے میں قطعآ ابتدائی نوعیت کی ہے۔ اگر الفاظ معانی کی فہرست مل جائے تو اس پر مزید پراسیسنگ میرا ذمہ۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
گر الفاظ معانی کی فہرست مل جائے تو اس پر مزید پراسیسنگ میرا ذمہ۔
جناب میں نے عرض کی تھی کہ آپ کو کس فارمیٹ میں یہ چیز درکار ہوگی۔ سائٹ اسکریپنگ کی کچھ کوشش تو کی تھی لیکن معلوم نہیں تھا کہ ڈیٹا کو کس فارمیٹ میں حاصل کروں۔ (سائٹ اسکریپنگ سے میرا مطلب ویب سائٹ پر الفاظ و معنی کا ٹیکسٹ ہے )۔ اگر کوئی فارمیٹ آپ بیان کرسکیں تو ہوسکتا ہے کہ حاصل کردہ ڈیٹا کو کچھ قابل استعمال شکل دے سکوں.
 
آوازِ دوست

محفلین
بس یہ خیال رہے کہ چراغ جلاتے جلاتے گھر کو آگ نہ لگا لیں تا پروجیکٹ دیگر پراجیکٹس کی طرح بس ٹائم پاس ہی رہ جائے اور راستے میں رُک جائے :)
آپ دُعا کریں باقی اُمید پر دُنیا قائم ہے اور ڈاکٹر یونس بٹ کا اصرار ہے کہ ہم سب اُمید سے ہیں :)
 
آوازِ دوست

محفلین
لفظ معانی
اسے ٹیب ڈی لمیٹڈ کہتے ہیں۔
شاکر صاحب! پلیز"صاف چھُپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں" والا کام جانے دیں ہم کم فہموں کو جو آپ جانتے ہیں کم از کم وہ تودِل کھول کرصاف صاف بیان کردیں- باقی ہمیشہ یہی سُنا ہے بلکہ کافی حد تک ثابت بھی ہوا ہے کہ جہاں چاہ وہاں راہ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت پہلے ان کی سائٹ کو اسکریپ کیا تھا نیز الفاظ و معانی سمیت دیگر تمام اجزا بھی علیحدہ کیے تھے۔ البتہ ان کی سائٹ میں کئی برسوں سے آج تک ہر لفظ کے نتیجے والے صفحے میں تقریباً ساڑھے پانچ سو سے زائد اسپیم خارجی روابط مخفی صورت میں موجود ہوتے ہیں جو نا شائستہ اینکر ٹیکسٹ کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ غالباً ان کے سرور کوڈ میں کسی مالوئیر کی مدد سے کیے گئے کوڈ انجیکشن کا نتیجہ ہے۔ :) :) :)
سعود بھائی آپ تازہ کوششوں میں ہماری ممکنہ مدد اور رہنمائی فرمائیں۔ میری معلومات کےمطابق ڈاکٹر سرمد حُسین صاحب نے اُردو آن لائن ڈکشنری کا کام کیا ہے اور وہ اپنے ریسورسز کو پبلک کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے اور یہیں سے ایک طالب علم کے لیے چیلنج شروع ہوتا ہے :)
 
یہیں سے ہمارے لیے بھی مسئلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم ڈیٹا جمع کر سکتے ہیں، اس سے استفادہ بھی کر سکتے ہیں، جب تک یہ "فئیر یوز" کی ذیل میں آئے۔ براہ راست پیج اسکریپنگ کرنا جرم نہیں (الا یہ کہ مالکان نے سائٹ کی پالیسی میں اس کی ممانعت کی ہو)، لیکن اسکریپنگ سے حاصل شدہ ڈیٹا کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے وہ غیر قانونی ہو سکتا ہے۔ مثلاً اگر ہم اس ڈیٹا کو اسکریپ کر کے سرچنگ، انڈیکسنگ، یا کسی قسم کی ایگریگیٹیڈ اسٹڈی کرنا چاہیں تو مسئلہ نہیں، ذخیرہ الفاظ تیار کرنا بھی مسئلہ نہیں، البتہ اگر اسے ایک لغت کی شکل میں شائع کر دیں جو کہ کم و بیش وہی کام کر رہا ہو جو ان کی سائٹ کر رہی ہے تو یہ دیانت داری نہ ہوگی، الا یہ کہ اس کی اجازت دی گئی ہو۔ رہی بات ڈاکٹر سرمد حسین صاحب اور ان کے ادارے کی، تو یقیناً انھوں نے اردو کے لیے کچھ بہت ہی عمدہ کام کیے ہیں۔ البتہ اس کام کے لیے اگر انھیں سرکاری بجٹ سے رقم ملی ہو تو عموماً اس کام کے نتائج اور ڈیٹا وغیرہ پبلک ڈومین میں ہونے چاہئیں، کہ وہ سارا کام ٹیکس ادا کرنے والوں کی جیب پر تکیہ رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے پروپوزل کو ملاحظہ فرمائیں، جس کی نقل ادارے کو جاری کرنی چاہیے یا طلب کرنے پر فراہم کرائی جانی چاہیے، پھر اس میں دیکھیں کہ ما حصل کے اجرا کی کیا شرائط رکھی گئی تھیں۔ بصورت دیگر اگر یہ کام ادارے کا اپنا ہے اور اس میں کوئی سرکاری مال صرف نہیں کیا گیا تو تمام تر اختیارات اور فیصلے ادارے کے اپنے ہوں گے۔ :) :) :)
 
دوست

محفلین
اردو سے اردو لغت دراصل اردو لغت بورڈ کراچی کی 1950 کے عشرے سے شائع ہونے والی کئی جلدوں پر مشتمل لغت کا ڈیجیٹل ایڈیشن ہے۔ ایک تو یہ نامکمل ہے (ہر جلد ایک یا دو حروفِ تہجی کو کور کرتی ہے اور دس بارہ برس قبل ہونے والا یہ کام تمام جلدوں کو ڈیجیٹائز نہیں کر سکا تھا)، اور دوسرے یہ اکثر اوقات پرنٹ میں بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات ساری جلدیں بیک وقت دستیاب نہیں ہوتیں کئی ایک آؤٹ آف اسٹاک ہوتی ہیں۔ چنانچہ اسے غیر تجارتی مقاصد کے لیے جاری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیئے۔ کرلپ والی لغت کا ڈیٹا ہی اس ویب سائٹ نے استعمال کر رکھا ہے۔
ٹیب ڈی لمیٹڈ فائل
 
آخری تدوین:
اردو سے اردو لغت دراصل اردو سائنس بورڈ کراچی کی 1950 کے عشرے سے شائع ہونے والی کئی جلدوں پر مشتمل لغت کا ڈیجیٹل ایڈیشن ہے۔
کیا اردو سائنس بورڈ سرکاری ادارہ ہے؟ کیا یہ لغت اسکین صفحات کی شکل میں کہیں دستیاب ہے یا ایسا کیا جا سکتا ہے؟ اگر اس کو اسکین کر کے استعمال کرنے میں کوئی قانونی مسئلہ نہ ہو تو اس لغت کی تمام جلدوں کو خریدا کا سکتا ہے اور پھر ان کی جلد اکھیڑ کر تمام صفحات علیحدہ کر کے کسی ڈاکیومنٹ اسکینر کی مدد سے عمدہ اسکین حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں ان کی اسپارس یا فل انڈیکسنگ کر کے ہماری ڈکشنری ایکسپلورر کی مدد سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
دوست

محفلین
اردو لغت بورڈ ایک سرکاری ادارہ ہے۔
جی یہ سارا کچھ کیا جا سکتا ہے لیکن ایک ایک جلد ہزار پندرہ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اور میرے علم کے مطابق کوئی بیس پچیس جلدیں ہیں۔ اوپر عرض کر چکا ہوں کہ یہ اکثر آؤٹ آف اسٹاک ہوتی ہیں۔ تکنیکی طور پر یہ کاپی رائٹ متعلقہ سرکاری وزارت کا ہے۔
 
آخری تدوین:
اردو سائنس بورڈ ایک سرکاری ادارہ ہے۔
جی یہ سارا کچھ کیا جا سکتا ہے لیکن ایک ایک جلد ہزار پندرہ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اور میرے علم کے مطابق کوئی بیس پچیس جلدیں ہیں۔ اوپر عرض کر چکا ہوں کہ یہ اکثر آؤٹ آف اسٹاک ہوتی ہیں۔ تکنیکی طور پر یہ کاپی رائٹ متعلقہ سرکاری وزارت کا ہے۔
اس کو ڈیجیٹائز کرنے کا غیر مکمل کام کس نے کیا تھا اور وہ ڈیجیٹائزائشن کس نوعیت کی تھی، اسکیننگ یا ٹائپنگ؟ نیز یہ کہ اس کا پرنٹ ایڈیشن کیا ہاتھ سی کی گئی کتابت پر مشتمل ہے یا ان پیج وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے؟وقتی طور پر ان کا اؤٹ آف اسٹاک ہونا مسئلہ نہیں کیونکہ ایک سے زائد کتب خانوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یا چند ماہ انتظار کیا جا سکتا ہے۔ ویسے ان کی مجموعی قیمت کیا ہوگی؟ کیا متعلقہ ادارے سے رابطے کی کوئی صورت ہے تا کہ کاپی رائٹ وغیرہ کے مسائل پر گفتگو کی جا سکے۔ :) :) :)
 
دوست

محفلین
ادارے کا نام اردو لغت بورڈ ہے۔ ویب سائٹ
اسے ٹائپ کیا گیا تھا۔ چالیس برس پرانی جلدیں تو ظاہر ہے کہ ہاتھ سے کتابت کردہ ہوں گی۔
ان کا کام بس یہ لغت تیار کرنا اور چھاپنا ہے۔ یہ کہیں اور سے نہیں ملے گی۔
 
ادارے کا نام اردو لغت بورڈ ہے۔ ویب سائٹ
اسے ٹائپ کیا گیا تھا۔ چالیس برس پرانی جلدیں تو ظاہر ہے کہ ہاتھ سے کتابت کردہ ہوں گی۔
ان کا کام بس یہ لغت تیار کرنا اور چھاپنا ہے۔ یہ کہیں اور سے نہیں ملے گی۔
اس ربط پر بائیس جلدوں کی فہرت موجود ہے لیکن اس فہرست میں ایک تیئیسواں اندراج بھی موجود ہے "تکمیل لغت" کے نام سے۔ کیا اس سے مراد مکمل لغت ہے یا پھر یہ اختتامیہ پر مشتمل ہے؟ اور ہاں ذرا مکمل سیٹ کی قیمت بھی معلوم کروائیں۔ :) :) :)
 
Top