گولڈن ڈکشنری بمع دو انگریزی اردو لغات

آوازِ دوست

محفلین
اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے ڈاکٹر سرمد صاحب کی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے۔ پاکستان میں جو کوئی بھی آپ کو اردو کمپیوٹنگ پر کام کرتا ملے گا وہ یا تو ڈاکٹر صاحب کا شاگرد ہے یا ان کے شاگردوں کا شاگرد۔ مذکورہ دونوں طلبہ ڈاکٹر سرمد حسین کے شاگرد ڈاکٹر تفسیر احمد کے طالبعلم ہیں۔
مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا اے دوست :)
 

arifkarim

معطل
زہیر بھائی چالس یونیورسٹی آف پراگ کے دو پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس، محترمہ بُشریٰ جاوید صاحبہ اور عامر کامران صاحب اُردو کا اَب تک کا سب سے بڑا کارپس بنا کر پبلک بھی کر چُکے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اُس میں اُردو ویب کا بہت سا ڈیٹا بھی شامل ہے اور میں اُردو ویب سے وہیں سے متعارف ہوا تھا :)
کہاں پبلک کیا ہے؟ اسکا کوئی ربط؟ :)
 

محمد عمر

لائبریرین
کچھ 10 سال قبل میں ایک ڈیسک ٹاپ اردو لغت بنا چکا ہوں۔ یہ میرا ڈگری پروجیکٹ تھا اور کارآمد تھا۔ اس پراجیکٹ کے بعد اور عملی تجربے کی مدد سے میں ایک نتیجے پر پہنچا کہ اپلیکیشن بنانا تو کوئی مشکل کام نہیں ہے مگر ایسی ایپلیکیشن کا مواد یا ڈاٹا ہی اصل کام ہے۔ اگر آپ کہیں سے الفاظ لے کر ایک اپلیکیشن بنا بھی لیں تو کچھ عرصے بعد یہ جدت کی کمی سے دم توڑ جاتی ہیں۔ روز بروز نت نئی ٹیکنالوجی اسے وقت سے نا مواقف بنا دیتی ہے۔ اور چونکہ مواد کی اصلاح اور بڑھوتری کا کام نہیں ہو پاتا تو یہ یوزر اس سے اکتا جاتے ہیں۔
انہیں نکات کو سامنے رکھتے ہوئے میں اپنے لغت پراجیکٹ کے بارے میں ایک بار پھر سوچ رہا ہوں۔ میں ایک API پر کام کر رہا ہوں جو لغت کا ڈاٹا ایک سروس کی طرح دے گی ۔ جسے کوئی بھی ایپلیکیشن، کسی بھی پلیٹ فارم سے استعمال کر سکے۔ اس کا دوسرا حصہ ایک ایسے ادارتی اپلیکیشن کا قیام ہے جو کہ اس سروس کا ڈیٹا درست کرنے اور بڑھوتری کے لیے استعمال ہو سکے۔ اس کا تیسرا حصہ ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ہے جو کہ اس سروس کا استعمال کر کے صارفین کے لیے قابل استعمال ہو۔ یہ ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن کچھ آف لائین تلاش کی حامل بھی ہو گی اور آف لائین ڈاٹا کو وقتاً فوقتاً آپڈیٹ بھی کیا جا سکے۔

اس فورم کو پڑھ کے مجھے اپنے ارادے کو شیئر کرنے کا خیال آیا تا کہ آپ سب کی رائے جان سکوں۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
جناب بہت اچھا خیال ہے ۔ تاہم لغت کی افادیت اس وقت دو چند ہوگی جب وہ مکمل طور پر آف لائن بھی دستیاب ہو۔ میرا خیال ہے کہ ڈکشنری کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنا کوئی بڑا مسئلہ کو نہیں ہونا چاہئے۔ جس طرح سے گولڈن ڈکشنری ایک ایپلیکیشن پروگرام ہے اور اس میں آپ مختلف ڈکشنریوں کو شامل کرسکتے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
اردو لغت بورڈ میں ایک معروف شاعر لیاقت علی عاصم اہم عہدے پر کام کر چکے ہیں۔ کراچی کے کوئی سرگرم شاعر یا ادب دوست صاحب کی خدمات ان سے رابطہ کر کے تفصیلات لینے کے لیے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اور میں کوشش کروں گا اردو لغت بورڈ کی لغت کی قیمت معلوم کرنے کی۔۔۔
 

آصف اثر

معطل
جس طرح سے گولڈن ڈکشنری ایک ایپلیکیشن پروگرام ہے اور اس میں آپ مختلف ڈکشنریوں کو شامل کرسکتے ہیں۔
گولڈن ڈکشنری میں دوسری لغات کیسی شامل کی جاسکتی ہیں؟اور جب میں اسے زِپ سے چلاکر کچھ تلاش کرتا ہوں تو دو تین لغات سے معانی وغیرہ دکھاکر نیچے یہ ایرر نظر آتا ہے:
Query error: XML parse error: unexpected end of file at 1,1
 

دوست

محفلین
اس کے لیے star dictionary tools نامی پروگرام لینکس کے لیے (ونڈوز کے لیے stardict 3.0 نصب کرنے سے یہ بھی سٹارٹ مینیو میں آ جاتا ہے) موجود ہے۔ اس کو استعمال کر کے ٹیب ڈی لمیٹڈ فائل کو سٹار ڈکشنری فارمیٹ میں منتقل کر لیتے ہیں۔ اور پھر انہیں گولڈن ڈکشنری یا سٹار ڈکشنری (یہ بہت پرانی ہو چکی ہے اب گولڈن ڈکشنری ہی استعمال ہوتی ہے) ایپلی کیشن کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
ایکس ایم ایل ایرر آنلائن وکیپیڈیا تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے آتا ہے۔
 

دوست

محفلین
میں نے صرف انہیں اس فارمیٹ میں تبدیل کیا تھا۔ باقی کام معروف اداروں کا ہے۔ نام نہیں لوں گا کیونکہ یہ کسی قسم کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد اردو کمیونٹی کی خدمت ہے منافع کمانا غرض نہیں۔
 

آصف اثر

معطل
میں نے صرف انہیں اس فارمیٹ میں تبدیل کیا تھا۔ باقی کام معروف اداروں کا ہے۔ نام نہیں لوں گا کیونکہ یہ کسی قسم کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد اردو کمیونٹی کی خدمت ہے منافع کمانا غرض نہیں۔
بہت شکریہ۔ مقصد صرف یہ تھا کہ معانی و ترجمہ مستند ہوں۔
 

دوست

محفلین
دو عدد اردو انگریزی لغات تیار کی ہیں۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے content نامی فولڈر میں ان زپ کر دیں۔ اب آپ اردو الفاظ کی انگریزی تلاش کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔
لیکن یاد رہے کہ یہ انگریزی اردو لغات کے ڈیٹا کو تبدیل کر کے بنائی گئی ہیں۔ اس لیے اسے جگاڑ ہی سمجھا جائے۔ اردو سے انگریزی لغت (جیسے آکسفورڈ کی لغت یا دیگر لغات جو بطور خاص اردو سے انگریزی کے لیے تیار کی گئی ہیں) کا مقابلہ شاید ممکن نہ ہو۔
منتظمین سے گزارش ہے کہ اسی مراسلے کو پہلے مراسلے میں اپڈیٹ: کے تحت ڈال دیا جائے۔
اور ایسی چیزوں کے لیے ڈاؤنلوڈ سنٹر اشد ضروری ہے۔
 
Top