عائشہ عزیز
لائبریرین
لیجئے بھیا اور بہنا لوگ! پہلے تو ہم چند لوگوں کو گول گپوں کے اسٹال کا پتا تھا اور ہم چپکے سے جا کر کھا آتے تھے لیکن اب چونکہ بہت سے لوگوں کو پتا چل گیا ہے اور وہ سب گول گپوں کی تلاش میں ہم سے بار بار اسٹال کا پوچھ رہے ہیں تو ہم نے سوچا اب اسٹال کو منظر عام پر لے آئیں تاکہ آپ سب مزیدار گول گپوں سے لطف اندوز وہ سکیں۔۔ اور اب گول گپے بالکل بھی کم نہیں پڑیں گے یہ آپ ہمارے پیچھے جو بڑا سا کیبن دیکھ رہے ہیں ناں یہ سارا گول گپوں کے ڈبوں سے بھرا ہوا ہے۔
لیکن دھیان سے ہمارے پاس ہی یہ نیلے رنگ کا صندوق بھی پڑا ہے جس پر لکھا ہے "تعاون فرمائیں"،"آگے بڑھائیں" اس کا ضرور خیال رکھیے گا۔۔ یاد رہے آگے بڑھائیں سے مراد اس پہیوں والے صندوق کو کھسکا کر تھوڑا سا آگے کرنا مراد نہیں بلکہ ۔۔۔ جی جی آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے تو آئیے اور گول گپے کھائیے