گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

یارو،اب ایسے ترجموں کو کیا کہیں، یہ تو زبان سے مذاق ہی ہوا ۔
مشینی ترجموں میں عموماً بہت بڑے پیمانے پر مختلف زبانوں کے ملتے جلتے مواد کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر ان کی فریکوئنسی کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ جن زبانوں میں مواد زیادہ دستیاب ہوتا ہے ان میں ترجمے میں بہتر ممکن ہوتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ لوگوں کے فیڈ بیک کی مدد سے ان کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
my hips dont lie
اپنی دانست کے مطابق اس کا ترجمہ میں نے " میرے ٹھمکے گواہ ہیں" کیا ہے ۔
خدا جانے لوگوں نے کیا کیا ترجمہ یا کیسی کیسی ترجمانی کی ہوگی۔۔۔۔
 
my hips dont lie
اپنی دانست کے مطابق اس کا ترجمہ میں نے " میرے ٹھمکے گواہ ہیں" کیا ہے ۔
خدا جانے لوگوں نے کیا کیا ترجمہ یا کیسی کیسی ترجمانی کی ہوگی۔۔۔۔
ایسے معاملات میں پس منظر جاننا ترجمے میں معاون ہوسکتا ہے، مثلاً "مائی ہپس ڈونٹ لائی" ایک مشہور رقاصہ و مغنیہ شکیرہ کا نغمہ ہے۔ شاید اس فقرے کا ترجمہ کرنا مفید ہو لیکن کئی دفعہ ویڈیو گیم، ٹی وی شو، یا کرداروں کے ناموں کے ترجموں سے گریز کرنا چاہیے۔ :) :) :)
 
میں نے اسی تناظر میں "موصوفہ" کی ترجمانی کی کوشش کی ہے ۔ باقی رہا ناموں کے ترجمے کا مسئلہ تو آپ کا مشورہ بلکل درست ہے ۔ اسم کا ترجمہ تو ویسے بھی کوئی شریفانہ کام نہیں ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
Evening Dress

کو کچھ لوگ "شام لباس" لکھ رہے ہیں کیا یہ "شام کا لباس" نہیں ہونا چاہیے۔

کیا ویلیڈیشن میں نرمی سے کام لیا جائے یا سختی سے۔

یعنی مذکورہ بالا مثال کو قبول کر لیا جائے یا رد؟
عین ممکن ہے کہ یہ ترجمہ "کسی" کی بجائے خود کمپیوٹر کا بنایا ہوا ہو۔
:)
 
ماشاء اللہ کیا خوب شراکت ہے آپ سب احباب کی۔ اللہ آپ کو جزا خیر عطا کرے۔ ویسے کسی بھی انگریزی مخاورے کا اردو ترجمعہ کرنا مشکل امر ہے۔ کوشش جاری رکھیں۔
:):thumbsup::newbie:
 
بھئی محفلین اور دیگر اردو کمیونٹی نے تو کمال کر دکھایا۔ سب سے زیادہ کمیونٹی کنٹریبیوشن والی زبانوں میں اردو کو ٹاپ ٹین میں لا کھڑا کیا۔ ویسے یہ کوشش مزید ہونی چاہیے تھی اور بر وقت ہونی چاہیے تھی۔ :) :) :)

community_stats_notlaunched.png
 
عثمان

محفلین
بعض الفاظ تو سیاق و سباق میں رکھے بغیر درست ترجمہ نہیں کیے جاسکتے۔ گوگل ان کو کیسے دیکھتا ہے ؟
 
تلمیذ

لائبریرین
بعض الفاظ تو سیاق و سباق میں رکھے بغیر درست ترجمہ نہیں کیے جاسکتے۔ گوگل ان کو کیسے دیکھتا ہے ؟
اسی بات کو تو وہ لوگ ’پروگرام‘ کررہے ہیں جس کے تحت گوگل درست الفاظ اور جملے (فریزز) insert کرنا سیکھے گا جس کے نتیجے میں ترجمے کا معیار رفتہ رفتہ بہتر ہوگا (جیسا کہ مشین ٹرانسلیشن کے حامی کہتے ہیں)
 
Top