گوگل کروم کی اپ ڈیٹ کے بعد اردو محفل /اردو فونٹ

سعادت بھائی، بے حد شکریہ۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں ہم محفل کا اسٹائل شیٹ تبدیل کر دیتے ہیں تاکہ یہ مسئلہ جاتا رہے۔ :) :) :)

کروم میں دائیں جانب سطر کی ابتدا میں جو خلا نمودار ہوتا ہے اس حوالے سے ہماری ایک تھیوری ہے، وہ یہ کہ اس سی سی ایم پی فیچر کے بغیر سطر کی چوڑائی کیلکیولیٹ ہوتی ہے، اس کے بعد رینڈرنگ کے وقت اس فیچر کے باعث جو اضافی جگہ بچتی ہے وہ بائیں جانب کے بجائے دائیں جانب چھوڑ دی جاتی ہے، یعنی اس میں رائٹ تو لیفٹ ڈائریکشن کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
جن احباب کو گوگل کروم میں نستعلیق فونٹ کی اسپیسنگ اور دائیں جانب خلا کا مسئلہ تھا کیا وہ اب بھی برقرار ہے؟ :) :) :)
 
رانا

محفلین
لیکن مجھے تو ابھی ٹائپ کرتے ہوئے بالکل درست دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ ابھی ڈھائی گھنٹے پہلے تک تو یہ مسئلہ بہت سنگین نوعیت کا لگ رہا تھا کہ جواب کے خانے میں ٹائپ کرتے ہوئے جب لائن ختم ہوتی تھی تو وہ اگلی لائن میں آنے کی بجائے اسی لائن کو لمبا لکھے جارہا تھا جو بہت تکلیف دہ تھا۔ مزے کی بات کہ یہ پوسٹ میں نے یہی چیک کرنے کے لئے لکھی تھی اور لائن پورا ہونے پر جب کرسر اگلی لائن پر آیا تو خوشی ہوئی کہ واقعی کم از کم جواب خانے کی حد تک تو مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔:) اور تازہ ترین کی فہرست اور سرورق کی فہرست بھی ابھی تک تو ٹھیک دکھائی دے رہی ہیں۔
 
رانا

محفلین
کیا اب بھی ایڈیٹر میں وہی صورتحال ہے یا درست ہو گیا؟ :) :) :)
ابھی ابھی انکشاف ہوا کہ اوپر میں نے جس مسئلے کے ٹھیک ہونے کا ذکر کیا تھا وہ ہنوز برقرار ہے۔:( وجہ یہ کہ اگر آپ ویسے ہی جواب خانے میں ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں وہ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ اقتباس لے کر جواب لکھنے لگتے ہیں تو:atwitsend:
 
اس وقت ونڈوز مشین کے پاس نہیں اس لیے اس کا خود جائزہ نہیں سکتے۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا اب بھی ایڈیٹر میں وہی صورتحال ہے یا درست ہو گیا؟ :) :) :)
ایڈیٹر ویسا ہی ہے۔ تاہم جیسا کہ رانا نے لکھا
ابھی ابھی انکشاف ہوا کہ اوپر میں نے جس مسئلے کے ٹھیک ہونے کا ذکر کیا تھا وہ ہنوز برقرار ہے۔:( وجہ یہ کہ اگر آپ ویسے ہی جواب خانے میں ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں وہ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ اقتباس لے کر جواب لکھنے لگتے ہیں تو:atwitsend:
یہ سطر جب اپنی اصل لمبائی تک پہنچتی ہے تو پھر واپس نارمل ہو جاتی ہے :)
ایک اور بات کہ ٹائپنگ بہت ہی زیادہ سست ہو جاتی ہے۔ فقرہ لکھ کر پانچ سے دس سیکنڈ کا انتظار، پھر جا کر دکھائی دیتا ہے
 
رانا

محفلین
ایڈیٹر ویسا ہی ہے۔ تاہم جیسا کہ رانا نے لکھا

یہ سطر جب اپنی اصل لمبائی تک پہنچتی ہے تو پھر واپس نارمل ہو جاتی ہے :)
ایک اور بات کہ ٹائپنگ بہت ہی زیادہ سست ہو جاتی ہے۔ فقرہ لکھ کر پانچ سے دس سیکنڈ کا انتظار، پھر جا کر دکھائی دیتا ہے
اور جیسے جیسے ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں دائیں طرف اسپیس چھٹنا شروع ہوجاتا ہے۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
اور جیسے جیسے ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں دائیں طرف اسپیس چھٹنا شروع ہوجاتا ہے۔:)
ابھی سپیس والا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ البتہ حروف کے درمیان معمولی سی اضافی خالی جگہ دکھائی دے رہی ہے لیکن اس پر مجھے ہرگز کوئی اعتراض نہیں۔ اور اس کے علاوہ سلو ٹائپنگ والا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے
اولیویا، تیرا شکریہ :p
 
ارے ہاں۔ واقعی اب تو یہ مسئلہ نہیں آرہا۔ میں نے آپ کے مراسلے کا اقتباس یہی چیک کرنے کے لئے لیا تھا۔:)
 
سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی، بے حد شکریہ۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں ہم محفل کا اسٹائل شیٹ تبدیل کر دیتے ہیں تاکہ یہ مسئلہ جاتا رہے۔ :) :) :)

کروم میں دائیں جانب سطر کی ابتدا میں جو خلا نمودار ہوتا ہے اس حوالے سے ہماری ایک تھیوری ہے، وہ یہ کہ اس سی سی ایم پی فیچر کے بغیر سطر کی چوڑائی کیلکیولیٹ ہوتی ہے، اس کے بعد رینڈرنگ کے وقت اس فیچر کے باعث جو اضافی جگہ بچتی ہے وہ بائیں جانب کے بجائے دائیں جانب چھوڑ دی جاتی ہے، یعنی اس میں رائٹ تو لیفٹ ڈائریکشن کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔ :) :) :)

آہا! آپ کی یہ تھیوری کافی معقول لگتی ہے، کیونکہ حرف باز صرف شیپنگ کرتا ہے اور لے آؤٹ کی ذمہ داری نہیں لیتا۔ :)

ویسے میرا خیال ہے کہ ہمیں ایک بگ رپورٹ کرومیم کے ڈویلپرز کے پاس جمع کروا دینی چاہیے۔
 
ہم نے کل بگ رپورٹ کرنے کا سوچا تھا، لیکن کل تک ہمیں اس سی سی ایم پی فیچر کا علم نہیں تھا بلکہ ہم اسے کسی قسم کی کرننگ تصور کر رہے تھے۔ البتہ دائیں جانب خلا والی تھیوری اس وقت بھی ذہن میں تھی۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ہمیں لینکس مشین میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ ایڈیٹر میں کچھ لکھتے ہوئے کرسر پوزیشن "کہیں پہ نگاہیں، کہیں پہ نشانہ" کا کھیل کھیل رہی ہے۔ :) :) :)
 
Top