محض لینکس میں یہ کھیل نہیں ہورہا ہے، ونڈوز کے براؤزرز میں بھی یہ مسئلہ درپیش تھا، اب ایسا لگ رہا ہے کہ درست ہوگیا ۔ کل سے یہ مسئلہ نہیں ہورہا ہے، ویسے کل سے ہم نے لکھا بھی بہت کم ہےہم نے کل بگ رپورٹ کرنے کا سوچا تھا، لیکن کل تک ہمیں اس سی سی ایم پی فیچر کا علم نہیں تھا بلکہ ہم اسے کسی قسم کی کرننگ تصور کر رہے تھے۔ البتہ دائیں جانب خلا والی تھیوری اس وقت بھی ذہن میں تھی۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ہمیں لینکس مشین میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ ایڈیٹر میں کچھ لکھتے ہوئے کرسر پوزیشن "کہیں پہ نگاہیں، کہیں پہ نشانہ" کا کھیل کھیل رہی ہے۔
ویسے ccmp کا اصل مقصد کچھ اور ہے: ایک گلف کو دو یا زیادہ گلفس میں ڈی کمپوز کرنا، یا دو یا زیادہ گلفس کو ایک گلف میں کمپوز کرنا۔ اوپن ٹائپ سپیسیفیکیشن کے مطابق اگر فونٹ کے اندر ccmp استعمال کیا گیا ہو تو اسے سب سے پہلے اپلائی کیا جانا چاہیے۔ (شاید یہی وجہ ہے کہ Pakistan Data Management Services والوں نے سپیس کو تبدیل کرنے کے لیے اس فیچر کا انتخاب کیا۔۔۔ )
سعادت بھائی، آپکے جواب کا منتظر ہوں۔ یہاں محفل پر ابھی تک تاج نستعلیق کا کوئی تھیم متعارف نہیں کروایا گیا ہے اسلئے میں اسے کروم میں چیک کرنے سے قاصر ہوں۔ یاد رہے کہ تاج نستعلیق میں اردو رسم الخط کی اسپیسنگ ccmp فیچر کی بجائے kern فیچر کے ذریعہ کی گئی ہے۔
میں سمجھا نہیں۔ آپ ccmp کے کس استعمال کو غلط کہہ رہے ہیں: گلف کمپوزیشن / ڈی کمپوزیشن، یا سپیس گلف کو دوسرے گلف سے تبدیل کرنا؟یہ اس فیچر کا غلط استعمال ہے۔ جبھی یہ اڈوبی کے سافٹوئیرز میں کام نہیں کرتا۔
عارف، میں نے ایک سادہ سا ایچ-ٹی-ایم-ایل صفحہ بنا کر تاج نستعلیق کو ٹسٹ کیا ہے۔ نتائج یہ رہے:
کروم کے اندر تاج نستعلیق کی رینڈرنگ درست ہوتی ہے۔ اگر سی-ایس-ایس کے ذریعے kern فیچر کو غیر فعال کر دیا جائے تو حسبِ توقع تحریر کُھلی کُھلی نظر آتی ہے۔
فائر فوکس میں تاج نستعلیق کی ڈیفالٹ رینڈرنگ بھی کُھلی کُھلی ہوتی ہے، جو ایک انتہائی عجیب بات ہے۔ kern فیچر کو غیر فعال کرنے پر بہت ہلکا سا فرق پڑتا ہے، جسے محسوس کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ڈویلپر ٹولز کے ذریعے صفحے میں ریئل ٹائم چھیڑ چھاڑ ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر میں تاج نستعلیق کی رینڈرنگ درست ہوتی ہے، لیکن kern فیچر کو غیر فعال کرنے کے بعد بھی سپیسنگ پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔ (اور صرف kern ہی نہیں، جمیل/علوی فونٹس کے ccmp والے معاملے میں بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بائے ڈیفالٹ فعال رہنے والے فیچرز کو غیر فعال کرنا انٹرنیٹ ایکسپلورر کو پسند نہ ہو؛ البتہ یہ محض میرا اندازہ ہے، اور اسے مزید ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔)

اسپیس گلف کو کسی اور گلف سے بدلنا۔ یہ اوپن ٹائپ فیچر اس کام کیلئے نہیں ہے۔ اوپر جو موزیلا فائر فاکس میں تاج نستعلیق کی اسپیس درست کام نہیں کر رہی اسکی وجہ غالبا موزیلا کی اپنی کوئی بگ ہے نہ کہ حرف باز۔میں سمجھا نہیں۔ آپ ccmp کے کس استعمال کو غلط کہہ رہے ہیں: گلف کمپوزیشن / ڈی کمپوزیشن، یا سپیس گلف کو دوسرے گلف سے تبدیل کرنا؟
میرے پاس یہ کوالٹی موزیلا فائر فوکس میں آتی ہے۔ہاہاہا! آپ لوگ ابھی تک گوگل کروم استعمال کر رہے ہیں؟ ہم تو سدا بہار انٹرنیٹ ایکسپلورر کے دیوانے ہیں۔ اردو نستعلیقی فانٹس کو انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بہتر اور کوئی رینڈر نہیں کر سکتا :
آپ کے لیے فوری مشورہ یہ ہے کہ براؤزر کا کیش کلئیر کر لیں۔آداب ۔ ’’اردو محفل فورم‘‘ کے فنی اور ٹیکنیکی ناظمین کی توجہ چاہتا ہوں۔
پچھلے چند دن سے یہاں لکھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔ ایک دن تو عجیب و غریب پٹیاں متن لکھتے میں ساتھ چلتی تھیں، اور سب کچھ ’’درمیان‘‘ میں لکھا جاتا تھا۔ کہیں پیراگراف سے پہلے از خود بہت سارے سپیس شامل ہو جاتے، یا شاید وہ ٹیب ہو ۔۔
وہ صورت اپنے آپ ہی ختم ہو گئی اور اب ایڈیٹر بہت سست چلتا ہے۔ ایک دو لفظ لکھ کر اتنظار کرنا پڑتا ہے۔ اور بارہا یہ ’’پیغام‘‘ دکھائی دیتا ہے کہ ’’صفحہ جواب نہیں دے رہا، انتظار کیجئے گا؟ یا صفحہ بند کیجئے گا؟‘‘۔
یقین کیجئے بہت کوفت ہوتی ہے، لکھنے کو تو ہم جیسے تیسے لکھ ہی دیتے ہیں۔
توجہ فرمائیے گا۔
فائر فوکس کا کیشے کلئیر کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟آپ کے لیے فوری مشورہ یہ ہے کہ براؤزر کا کیش کلئیر کر لیں۔
مکمل صفائی کر دی۔ اب براؤزر کو بند کر کے چلاؤں گا۔ شکریہ۔آپ کے لیے فوری مشورہ یہ ہے کہ براؤزر کا کیش کلئیر کر لیں۔
"How to clear the Firefox cache" لکھ کر گوگل کریں، غالباً اولین ربط فائرفاکس سپورٹ کا ہوگا جہاں باتصویر وضاحت فرمائی گئی ہوگی۔فائر فوکس کا کیشے کلئیر کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟
فائر فاکس کھول کر کنٹرول شفٹ اور ڈیلیٹ کے بٹن ایک ساتھ دبائیے۔ نئی ونڈو جو کھلے گی چھوٹی سی، اس میں دیکھ لیجئےفائر فوکس کا کیشے کلئیر کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟
بھائی یہ مسئلہ اردو کی تمام ویب سائٹس پر ہے۔ ایکسپریس تازہ ترین دیکھ لیں
------------------------------------------------
-----------------------------------------------------------------------
اسی طرح دیگر ویب سائٹس کا بھی یہی حال ہے۔ اردو محفل میں سپیس کا مسئلہ اگرچہ حل ہو گیا ہے لیکن ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ٹائپنگ اب تک پریشان ک رہی ہے۔
لکھتے ہوئے سب کچھ جامد ہو جاتا ہے۔ میں نے براؤز کی کیشے میموری بھی کلئر کی ہے۔
ان سب کا بہت بہت شکریہ! کیا آپ اسی تحریر کے اندر کچھ انگریزی متن شامل کر سکتے ہیں؟ نیز باقی صفحات پر انگریزی متن کی رینڈرنگ کیسی ہے؟ میرے لئے ایک بہت خوشی کی بات ہے کہ کروم میں حرف باز کے استعمال کے بعد اردو اور انگریزی دونوں متنوں کی رینڈرنگ درست ہو رہی ہے۔ یہ اسلئے کہ ہمنے تاج نستعلیق میں اسپیس کی رینڈرنگ کیلئے الگ قسم کی پروگرامنگ کی تھی۔