گُل کی گُلکاریاں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
بات کچھ یوں ہے کہ کچھ دنوں بلکہ کچھ ہفتوں سے سوچ رہے تھے کہ ایک آدھ لڑی شروع کریں جس میں اپنی کاروائیاں پیش کریں۔ اب کاروائیوں سے مراد کوئی لڑائی جھگڑا وغیرہ مت لے لیجئیے گا۔ کارنامے کا لفظ اس لئے استعمال نہیں کیا کہ وہ تو بڑے لوگ انجام دیتے ہیں ۔ اور نام پاتے ہیں۔ ہم پر تو وہی مثال صادق آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔
کچھ عرصہ پہلے ہم کسی سے کم نہیں کے نام سے اسی زمرے میں کچھ لڑیاں پوسٹ کی ہیں ۔ لیکن جا کر ڈھونڈنے کی زحمت مت کیجئیے ، ہم وہ سب چیزیں بھی ساتھ ساتھ اسی لڑی میں لے آئیں گے تا کہ سب اسی میں اکٹھا ہو جائے۔
ہاں تو شروع کرتے ہیں کاغذی پھولوں سے۔۔
کاغذی پھولوں سے اس لئے کہ کچھ دن پہلے ہم اپنے باغیچے میں گلابوں کی تصاویر بنا رہے تھے کہ ایک پھول ہمیں کچھ دیکھا بھالا سا لگا۔ دیکھا بھالا اس لئے کہہ رہے کہ کچھ کچھ ملتا جلتا۔ جس میں اس اصلی پھول کی مشابہت کا گمان ہو رہا تھا ، وہ ایک کاغذی پھول تھا جو کچھ مہینے پہلے ہم نے بنایا تھا۔ بس ایویں دل چاہا کہ اسی سے آج کی لڑی کی ابتدا کریں۔ دونوں پھول حاضر ہیں۔

 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے کاغذی پھول سے گانا یاد آ گیا۔ "یہ کاغذی پھول جیسے چہرے مذاق اڑاتے ہیں آدمی کا"
ویسے نیچے والا پھول کاغذی ہے نا 😄
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
یہ پھول دیکھ کر محمد علی صاحب پر مہدی حسن صاحب کا گانا یاد آگیا۔
یہ کاغذی پھول جیسے چہرے
مذاق اڑاتے ہیں آدمی کا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ پھول دیکھ کر محمد علی صاحب پر مہدی حسن صاحب کا گانا یاد آگیا۔
یہ کاغذی پھول جیسے چہرے
مذاق اڑاتے ہیں آدمی کا
سبھی کو یہی گانا یاد آ رہا ہمارے سمیت۔
لگتا ہے کہ گل نے کاغذی گل بنا کر غلطی کر دی :unsure:
 
آخری تدوین:
Top