گُل کی گُلکاریاں

محمداحمد

لائبریرین
یہ رہے سب سے پہلے والے گلاب

بہت خوب!

اگر آپ تبصرے کی لڑی الگ کر دیں تو یہ گلکاریاں دیکھنے والے کو ایک جگہ مل جائیں گی۔ ورنہ آپ کی لڑی میں تبصرے اس تھوک کے حساب سے ہوتے ہیں کہ اصل بات تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ :) :)
 
فرخ منظور

تبصروں کے لیے ہی انھوں نے لڑی شروع کی ہے اور آپ برعکس مشورہ دے رہے ہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت خوب!

اگر آپ تبصرے کی لڑی الگ کر دیں تو یہ گلکاریاں دیکھنے والے کو ایک جگہ مل جائیں گی۔ ورنہ آپ کی لڑی میں تبصرے اس تھوک کے حساب سے ہوتے ہیں کہ اصل بات تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ :) :)
بات میں دم ہے
ابھی پکوڑے بناتے ہوئے اور اس کے بعد کھاتے ہوئے اس بارے سوچ کر آتے ہیں واپس۔
 
سید عمران

محفلین
ہمیں تو آج تک سمجھ نہ آئی کہ خوشبو اڑتی دکھائی دیتی ہے یا سنائی۔
خیر جو بھی ہو، آپ کی پہچان پہ ناز ہے بہنا کو روفی بھیا۔ :D
روفی بھیا نے کہہ دیا کہ خوشبو اڑتی دکھائی دی تو بس اڑتی دکھائی دی...
اگر آپ کو چلتی دکھائی دی ہو تو بتائیں!!!
 
سید عمران

محفلین
سبھی کو یہی گانا یاد آ رہا ہمارے سمیت۔
لگتا ہے کہ گل نے کاغذی گل بنا کر غلطی کر دی :unsure:
ہمیں تو یاد نہیں آیا یہ گانا. بچپن سے کان پک گئے ہیں سن سن کے یہ گانا. بس اب مزید نہیں سنا جاتا یہ گانا. کوئی تو ہو جو نہ سنائے یہ گانا!!!
 
سید عاطف علی

یہ ثبوت ہے کہ آپ کے کان ابھی تک کچے ہیں ۔ پکے ہوئے کانوں کوتو یہ گانا بہت بھاتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
بات میں دم ہے
ابھی پکوڑے بناتے ہوئے اور اس کے بعد کھاتے ہوئے اس بارے سوچ کر آتے ہیں واپس۔
کوئی دم نہیں ہے...
محفل کی لڑی ہے پھولوں کی اگز یبیشن نہیں کہ سارے پھول ایک جگہ جمع کردئیے...
ورنہ تھوڑی دیر دیکھنے کے بعد اکتاہٹ طاری ہوجائے گی!!!
 
سید عمران

محفلین
یہ ثبوت ہے کہ آپ کے کان ابھی تک کچے ہیں ۔ پکے ہوئے کانوں کوتو یہ گانا بہت بھاتا ہے۔
پکے ہوئے کانوں کو ہر اس چیز سے تکلیف ہوتی ہے جو اس پکپن سے ٹکراتی ہو...
جیسے ہاتھ پک جائیں تو اس سے کوئی چیز ہلکے سے بھی ٹکرائے گی تو تکلیف ہوگی!!!
 
Top