بہت شکریہ تعبیر۔ ذیل میں میں ان سوالات کے جوابات پوسٹ کر رہا ہوں۔ ان کی ترتیب آپ کی فراہم کردہ ترتیب سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔
×آپکا مختصر سا تعارف آپکی زبانی
میرا نام محمد نبیل حسن نقوی ہے۔ میں نے انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ کچھ عرصہ بطور انجینیر کام کیا اور اس کے بعد اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی پروگرمنگ کو ہی اپنا پروفیشن بنا لیا۔ میں نے جرمنی سے کمپیوٹیشنل انجینیرنگ میں ماسٹرز کی اور اس کے بعد سے جرمنی میں ہی ملازمت کے سلسلے میں قیام پذیر ہوں۔
×آپکو سوال پوچھنا پسند ہے یا جواب دینا ؟؟؟
میں جواب دینے کو ترجیح دیتا ہوں، بس طویل اور مشکل سوالات سے گھبراتا ہوں۔
×آپکا پسندیدہ پھل اور مٹھائی
پھل: کوئی خاص نہیں، جو بھی موسم کا پھل ہو
مٹھائی: پتیسا
×آپ کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں یا جمع کرتے ہیں
اپنی پسندیدہ تین کتابوں کے نام بتائیں جو آپ چاہیں کہ محفل کے باقی اراکین بھی ضرور پڑھیں؟؟؟
مجھے تاریخی اور مذہبی موضوعات پر کتب اکٹھی کرنے کا شوق ہے، لیکن انہیں پڑھنے کا وقت مشکل سے ہی ملتا ہے۔ مذہبی موضوعات پر بھی میں صرف دور حاضر کے سکالزر ڈاکٹر حمیداللہ، علامہ اسد اور مشہور نومسلم سکالرز جیسے کہ جرمنی کے مراد ہوفمین کی کتابیں پسند کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے ابوالکلام آزاد کی کتابیں بہت پسند ہیں۔
میں اپنی فیلڈ، یعنی آئی ٹی سے متعلق کتابیں کثرت سے پڑھتا ہوں لیکن یہ عام طور پر لائبریری سے ایشو کرواتا ہوں۔ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ کتابیں کم ہی خریدنے کی نوبت آتی ہے۔
میں دوستوں کو ذیل کی کتابیں پڑھنے کا مشورہ دوں گا (جنہوں نے اب تک نہ پڑھی ہوں)
ام الکتاب از ابوالکلام آزاد
الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارک پوری
سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک
آب گم از مشتاق احمد یوسفی
×محفل پر آج تک پوسٹ کیے گئے آپکے تین آل ٹائم فیورٹ ٹاپکس اپنے لنکس کے ساتھ
جو کہ آپ ہم سب کو بھی recommand کرنا چاہیں؟؟؟
× محفل پر آپ کے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے تین فیورٹ ٹاپکس
لنکس کے ساتھ
محب علوی، ایک مسخائیہ
ممبران محفل کے بارے میں اشعار
بے تکوں کا مشاعرہ
ریپوٹیشن کے پوائنٹس
محفل فورم پر خوش آمدید
×آپ اپنا شمار شاکرین میں کرتے ہیں یا صابرین میں اور کیوں؟؟؟
کیا بیک وقت صابر اور شاکر ہونا ممکن نہیں ہے؟ اللہ تعالی نے مجھے جو کچھ عنایت کیا ہے میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ زندگی میں مجھ پر کئی مرتبہ آزمائش کا وقت آیا ہے اور اللہ تعالی نے مجھے اس وقت صبر کی توفیق بھی عطا کی ہے۔
×محفل کے خوالے سے آپ کے آگے کے فیوچر پلانز یا goals کیا ہیں؟؟؟
اردو ویب اور محفل فورم کے حوالے سے میرے ذہن میں کافی عرصے سے کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت اور گھر کی مصروفیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کر پاتا ہوں۔ محفل فورم پر گزشہ کئی سالوں میں نہایت بیش قیمت معلومات جمع ہوئی ہیں، لیکن انہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسی لیے میں ایک وکی سائٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جہاں اس انفارمیشن کو بہتر طور پر منظم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ محفل فورم کے ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر تشخص کو اجاگر کیا جائے اور یہاں اچھے سلسلوں کا آغاز کیا جائے۔
×کل اور آج وقت کے ساتھ ساتھ محفل جوائن کرنے کے بعد محفل میں اور خود میں بھی آپ نے کیا کیا فرق یا تبدیلیاں محسوس کی ہیں؟؟
چونکہ محفل فورم میں نے ہی سیٹ اپ کی تھی اس اعتبار سے اس کا پہلا ممبر بھی میں ہی ہوں۔
میں گزشتہ کئی سال سے اپنے ساتھی ناظمین کے تعاون سے محفل فورم کی نظامت کر رہا ہوں۔ گزشتہ کئی سالوں میں میری شخصیت میں تو شاید کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ میں نے محفل فورم پر اپنے صاحب علم دوستوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
×آپکا پسندیدہ موضوع جس پر آپ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ناپسندیدہ ٹاپک جس پر بات چیت بالکل پسند نہیں ہے؟؟؟
میں سیاست، مذہب، سپورٹس، آئی ٹی کے موضوعات پر پسند سے گفتگو کرتا ہوں جبکہ ایسی گفتگو مجھے شدید ناپسند ہے جس میں محض دوسروں کی چغلیاں کی جاتی رہیں اور میں ایسے لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہوں۔
میرا پسندیدہ موضوع قوموں کا عروج و زوال اور اقوام کو بحیثیت مجموعی متاثر کرنے والے عوامل ہیں۔ دوسرا ظاہر ہے کہ مجھے آئی ٹی اور اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ موضوعات پر گفتگو مرغوب ہے۔
مجھے تعصب اور نفرت انگیزی نہایت ناپسند ہے۔
× اگر آپ سپر میں ہوتے تھے کونسے تین کام ضرور کرتے؟؟؟
-اسرائیل کو اٹھا کر سمندر میں غرق کر دیتا
۔
۔
×آپ کس معاملے میں بہتtouchy/possessive /sentimental ہیں؟؟؟
ایک معاملہ تو اردو ویب کا ہی ہے جسے ارتقاء بخشنے کی خاطر مجھے کئی ضروری چیزوں کا بھی ہرج کرنا پڑا۔ اس کے بعد کوئی یہ الزام عائد کرتا ہے کہ ہم کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تو کم از کم میں اسے معاف نہیں کرتا ہوں۔
×کیا بات/چیز آپکو چڑچڑا و غصیلہ بنا دیتی ہے؟؟؟
کوئی ایک ہو تو بتاؤں نا۔۔
محفل میں آپ کی تین پسندیدہ سمائلیز
محفل کے کسی بھی تین ممبرز کا نام (مجھ سمیت،آپکی سہولت کے لیے نام آپ نے خود منتخب کرنے کا آپشن دے رہی ہوں) منتخب کر کے انہیں ایک لفظ میں بیان کریں پلیز (یا ایک لفظ میں کوئی کمنٹ)
زیک - جینیئس
اعجاز اختر صاحب - بزرگ
شمشاد بھائی ۔ رونق
شگفتہ - شگفتہ
بدتمیز - بدتمیز
×عورتوں میں کس خوبی وخصوصیت/کوالٹی کو ضروری مانتے ہیں؟؟؟
میں ان عورتوں کو بہت پسند کرتا ہوں جو اپنے بچوں کا خیال رکھتی ہیں اور ان کی تربیت پر دھیان دیتی ہیں۔
×کس طرح کے لوگوں کو اپنی دوستی کی فہرست میں شامل کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس طرح کے لوگوں سے بات کرنے میں خود پہل کرتے ہیں ؟؟؟
میرا صرف محفل فورم پر دوسرے لوگوں کے ساتھ انٹرایکشن ہوتا ہے۔ میں دوسری سوشل نیٹورکنگ سائٹس کا استعمال نہیں کرتا ہوں، اگرچہ کچھ پر میرے اکاؤنٹ موجود ہیں۔ محفل فورم پر جو لوگ آکر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں دلچسپی لیتے ہیں، میں ان سے بات کرنے میں خود پہل کرتا ہوں۔
×کیا آپ اپنی زندگی میں کسی سے اتنا متاثر ہوئے ہیں اس کے اصول اور طور طریقے اور ضابطے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیں ۔اگر ہاں تو کو کس کے اور کیوں؟؟؟
میں اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے متاثر ہوا ہوں لیکن خود کو مکمل طور پر کسی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہیں کی ہے، اگرچہ ان لوگوں کی کوئی نہ کوئی عادت اپنانے کی کوشش ضرور کی ہے۔
×آپکی پسندیدہ آیت یا حدیث؟؟؟
سورہ توبہ، آیت 128
[ARABIC]لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ[/ARABIC]
× محفل کے دوستوں کے لیے کوئی پیغام
[AYAH]61:1[/AYAH]
[ARABIC]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ[/ARABIC]
اے ایمان والو! تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو
[AYAH]61:2[/AYAH]
[ARABIC]كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ[/ARABIC]
اللہ کے نزدیک بہت سخت ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو خود نہیں کرتے