لیکن اب میڈیا کے آنے کی وجہ سے کچھ فرق تو پڑے گا۔
اور ایک بات جو مجھے مثبت لگتی ہے وہ ہے بہت سے نوجوان لوگوں کا الیکشن میں حصہ لینا۔
کوئی بھی معاشرہ ایک دن میں کبھی بھی نہیں بدلتا، اسمیں سالوں لگ جاتے ہیں، اگر ایک دن میں بدلنا ہے تو خون کی ہولی ہو گی، لیکن اسطرح بدلے ہوئے معاشرے پہلے سے مختلف تو ہو سکتے ہیں بہتر کبھی بھی نہیں۔
مجھے تو پاکستان کا مستقبل بہت روشن نظر آتا ہے، اور یہ میں اپنے حکمرانوں کی طرف دیکھ کر نہیں بلکہ عوام کی طرف دیکھ کر کہ رہا ہوں، حاصکر اگر پچھلے چند سالوں کے واقعات دیکھیں تو، جیسا کی عدلیہ کی موومنٹ، میڈیا کی حرکت اور عام لوگوں میں سیاسی شعور۔
لیکن پھر, تبدیلی ایک رات میں کبھی بھی نہیں آئے گی۔