گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غیاث

محفلین
بابا خونی انقلاب لازمی نہیں۔ نہ ہی خون بہانے کا نام انقلاب ہے۔

خون انقلاب کیبعد زیادہ بہا ہے ۔ کیونکہ ایسا ہونا بھی ناگزیر ہوگیا تھا۔ اور خمنی اکیلا نہیں کھپا تھا بلکہ اس کے پیرو کار اس کی فکر کو عام کرتے تھے تب جاکر اس انقلاب کی راہ ہموار ہوئی۔

ان علی بابا سارے چوروں سے نجات کیلیے بھی ساری قوم کو ان چوروں سے باہر کوئی قیادت تلاش کرنی چاہیے ۔قیدت اندر ہی کسی شکل میں موجود ہے مگر ہم اسے تلاش کرنے کی فکر میں نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں گھوم پھر کر پھر وہی چہرے سامنے آ جائیں گے۔ کوئی بھی شریف آدمی الیکشن لڑ ہی نہیں سکتا اور اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ پاکستان کی سیاست بڑی گندی اور بدمعاشی کی سیاست ہے۔
 

میم نون

محفلین
ارے بھائی پہلے کیا شریف کم ہیں جو اور لانے کی سوچ رہے ہیں :grin: لاہور بھرا پڑا ہے انسے۔

میرا ووٹ تو خان صاحب کیلیئے ہے۔
 

غیاث

محفلین
ارے کتنے خان شریف، زرداری، ملک نواب لاؤ گے کیا کبھی کوئی انسان بھی لاؤ گے۔

کبھی انسے جان بھی چھڑاؤ گے یا انہی کو بار بار بدل کے لاؤ گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجبوری یہ ہے کہ الیکشن میں کھڑے ہی یہی ہوتے ہیں۔
غریب شریف آدمی کہاں سے دس کروڑ روپیہ لائے الیکشن لڑنے کے لیے جسمیں ہارنے کا بھی خدشہ اپنی جگہ ہے۔
 

میم نون

محفلین
ارے بھائی اسوقت سیاسی گفتگو کسنے کرنی ہے۔
آپ اپنے بارے میں کچھ بتائیں، سعودی عرب میں کب سے مقیم ہیں؟ اور فیملی کیساتھ کتنے عرصے سے۔
 

میم نون

محفلین
کیا کام کرتے ہیں (جاب)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابھی چند مزیدار تصویریں دیکھ رہا تھا کہ یہ سامنے آگئی:
Funny115.jpg


:rollingonthefloor:
 

میم نون

محفلین
بھائی جان آپ بھی تو کوئی بات کریں، یہ گپ شپ کم اور تھانے میں تفتیش کا عمل زیادہ لگ رہا ہے :grin:
آپ بھی کچھ پوچھیں۔

اس اسوقت محفل کے علاوہ اور بھی کچھ کر رہر ہیں کمپیوٹر پر؟

میں تو پہلے چند ایک فورمز پر نیٹ گردی کر رہا تھا اب تقریبا فارغ ہی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں کمپیوٹر پرہی نہیں، اس کے علاوہ بھی کچھ کر رہا ہوں۔

اور جو کچھ میں نے پوچھنا ہے، وہ آپ کے انٹرویو والے دھاگے میں پوچھوں گا، ایک ذرا انتظار۔
 

میم نون

محفلین
ٹھیک، اگر آپ مصروف ہیں تو اپنا کام جاری رکھیں گپ شپ کی پرواہ مت کریں۔
میں تو نیٹ گردی جاری رکھوں گا۔

سعود بھائی کو ابھی دیکھا ہے محفل میں، دیکھیں اگرانکا چکر لگتا ہے یہاں کا۔ ویسے تو وہ اس دھاگے میں کم ہی آتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی آپ ابھی غیر شادی شدہ ہیں ناں تو آپ کو گھریلو مجبوریوں کا علم نہیں۔
گھر میں خاتون خانہ افسر شاہانہ ہوتی ہیں۔ ان کے حکم سے رُو گردانی کا مطلب ہے کہ کھانے کو کچھ نہیں ملے گا۔ چائے تو خیر میں خود بھی بنا لیتا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
ہاں یہ بات تو درست ہے، چائے تو آپ بنا لیں گے لیکن صبح کو انڈا اور پراٹھا بھی تو کھانا ہوتا ہے:grin:
بھلائی بات ماننے میں ہی ہے۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
سمجھدار لگتے ہیں جو یہ بات سمجھ گئے ہیں۔ مستقبل میں کامیاب زندگی گزاریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل سیکھیں، اس کی بہت ضرورت ہے۔ کہیں پردیس میں اکیلے رہنا پڑ گیا تو کام آئی گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top