گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کھوکھر

محفلین
اللہ کے فضل سے گھر میں والدین کے ساتھ رہتا ہوں
جب سے کام میں شروع کیاہے سارے شوق ہی ختم ہوگئے ہیں
بس اب نیٹ ہی سارے شوق پورے کرتا ہے
 

میم نون

محفلین
بہت خوب،

اور پرنٹنگ کے کاروبار کے لیئے کوئی کورس کرنا پڑتا ہے یا کہ کسی پہلے سے موجود کارخانے میں ہی سیکھنا پڑتا ہے؟

آپ کس قسم کی پرنٹنگ کرتے ہیں، اخبار، رسالہ جات یا کتابیں وغیرہ۔
 

کھوکھر

محفلین
کورس تو کوئی نہیں بس کسی کارخانے میں ہی سیکھنا پڑھتا ہے
گریویر پرنٹنگ مشین ہے اور ریپنگ پیپر ،چیپس ،بسکٹ کی پیکنگ جو پلاسٹک مٹریل میں ہوتی ہے پرنٹ کیا جاتا ہےشاپنگ بیگ وغیرہ وغیرہ
 

میم نون

محفلین
چونکہ یہ انٹرویو والا زمرہ نہیں ہے اسلیئے مں اپکے متعلق زیادہ نہیں پوچھوں گا۔
اگر آپ اپنا نام بتانا پسند کریں تو بتا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ جو بھی بتانا چاہیں۔
اور اگر میرے بارے میں کچھ پوچھنا چاہیں تو ضرور پوچھیں۔

لاہور میں آجکل موسم کیسا ہے؟
 

کھوکھر

محفلین
جو سوال میرے سے کئے ہیں انہی کے آپ جواب دے دیں

لاہور کا موسم کافی ٹھنڈا ہے کافی عرصہ سے سورج تک نہیں دیکھا
 

میم نون

محفلین
ضرور، میرا نام محمد نوید ہے اور تقریبا دس سال سے اٹلی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہوں
ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، کمپیوٹر پر زیادہ شوق گرافکس کا ہے، نیٹ ورکنگ کا بھی شوق ہے حالانکہ بہت کم جانتا ہوں اسکے بارے میں۔
اسکے علاوہ آئی ٹی کی دنیا میں نئی ایجادات کے بارے میں جاننا بھی اچھا لگتا ہے۔
کتابوں سے زیادہ کمپیوٹر پر پڑھنا پسند کرتا ہوں۔
جن موضوعات کے بارے میں زیادہ اپ ڈیٹ رہنے کی کوشش کرتا ہوں اسمیں ہر طرح کی ٹیکنالوجی ہے، چاہے وہ کمپیوٹر سے تعلق رکھتی ہو یا سائنس سے، جیٹ طیارے ہوں یا سپیس سے متعلق معلومات۔
وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
 

کھوکھر

محفلین
مجھے بھی نئی ٹیکنالوجی کی معلومات لینے کا شوق ہے چاہے وہ مشینری میں ہو یا الیکڑانس میں
اور آپ نے نام پوچھا تھا سوری میں نے غور نہیں کیا اس وقت احمد کھوکھر نام ہے
 

میم نون

محفلین
آپکی مراد یہ ہے:
اور آپ نے نام پوچھا تھا سوری میں نے غور نہیں کیا اس وقت، احمد کھوکھر نام ہے

یا پھر
اور آپ نے نام پوچھا تھا سوری میں نے غور نہیں کیا، اس وقت احمد کھوکھر نام ہے :rollingonthefloor:
 

میم نون

محفلین
اوکے احمد بھائی اب میں چلتا ہوں کہ صبح جلدی اُٹھنا ہے۔
پھر ملاقات ہو گی اشاءاللہ

شب خیر۔ والسلام۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیں جی اسی دھاگے میں احمد کھوکھر صاحب کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔

ایک سوال میرا بھی۔

کھوکھر غالباً ذات ہے۔ اس کے متعلق کچھ بتائیں۔
 

کھوکھر

محفلین
دیکھ لیں جی گپ شپ میں ہی انٹریو لے لیا

جی کھوکھر ذات ہے لیکن جب ہم سب مسلمان ہیں تو کیا ذات پات۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں میں اس لیے پوچھ رہا تھا کہ ضلع نارووال میں ایک گاؤں “کھوکھر“ نام کا ہے، تو کیاکھوکھر ذات کا تعلق اس گاؤں سے ہے؟
 

میم نون

محفلین
ہو سکتا ہے کہ اس گاؤں کا نام کسی ایسے شخص کےنام پر رکھا گیا ہو جسکا تعلق کھوکھر ذات سے ہو۔
دوسری صورت تھوڑی مشکل لگتی ہے کہ کھوکھر ذات تو زیادہ ضلع گجرات میں سنا ہے۔ باقی اللہ جاننے والا۔
 

mfdarvesh

محفلین
کھوکھر صاحب، اسلام آباد میں تو نواز اور تاجی کھوکھر ہیں بہت پہنچے ہوئی ہستیا ں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اس گاؤں (کھوکھر) میں سب کے سب ککے زئی ہیں۔ تو اس کا مطلب ہوا کہ اس گاؤں کا اور کھوکھر ذات کا کوئی تعلق نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top