بھائی میرے کہنے کا مطلب ہے کہ اچھی چیز مناسب قیمت میں بھی مل جاتی ہے۔
بجائے پہلی دوکان سے خریدنے کے اگر تھوڑا بہت مارکیٹ چیک کر لیں تو اچھی چیزاچھے داموں مل جاتی ہے۔
مجھے اپنا پہلا کمپیوٹر یاد ہے جوکہ میں نے 2005 میں خریدا، لیکن بہت مہنگا خریدا کیونکہ اس وقت مجھے ان چیزوں کے بارے میں بلکل بھی معلوم نہیں تھا، اگر پتہ ہوتا تو اسی قیمت میں دو آ جاتے
اب آپکے ہاں مارکیٹ کا پتہ نہیں، لیکن اگر یہی قیمت ہے جو آپ بتا رہے ہیں تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے۔
ایک مشورہ ضرور دونگا، کمپیوٹر خریدنے سے پہلے چند مختلف دوکانوں سے پتہ کریں اور مختلف کمپنیوں کے کمپیوٹر دیکھیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک جیسی چیز اگر مختلف کمپنیوں کی ہو تو قیمت میں فرق ہوتا ہے-