گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
جی اصل میں گوشت اس لیئے پسند نہیں ہے کہ یہاں پر گوشت اور دوسری سبزیوں کے داموں میں کوئی حاص فرق نہیں، اس لیئے گوشت بھی کافی بنتا ہے، اب روز روز ملے تو پھر کھانے کو بھی دل نہیں کرتا۔

سردی بہت ہے محکمہ موسمیات والے کہہ رہے تھے کہ برف باری ہوگی، ہمارے یہاں تو نہیں ہوئی لیکن ساتھ پہاڑیوں پر ہوئی ہے اس لیئے سردی کافی ہے۔ لیکن برف کی وجہ سے مطلع صاف ہو گیا ہے پچھلے چند دنوں سے، پہلے تو دھند ہی جان نہیں چھوڑتی تھی۔

اسلام آباد کا موسم کیسا ہے؟

کام کونسا کرتے ہیں؟ :)
 

mfdarvesh

محفلین
اچھا، یہاں تو بہت فرق ہے، گوشت تو اب عام بندہ دیکھ ہی سکتا ہے
اسلام آباد میں موسم خوشگوار ہے، دن کو دھوپ تھی اور کافی تیز تھی، ابھی سردی ہے میں رٍضائی میں بیٹھا ہوں
کام کچھ خاص نہیں کرتا، مزدور ہوں، گارے مٹی والا، جو کام مل جائے، کر لیتا ہوں
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں مہاجر ہیں، تعلق اٹک سے ہے
میں اٹک میں پیدا ہواتھا باقی یہیں کی پیداوار ہیں، بجلی ہے آج کل، ورنہ 4 گھنٹے کے لیے جاتی ہے، کچھ مقامات پہ گیس نہیں ہے، یہاں بہتر صورت حال ہے
 

میم نون

محفلین
میرے تو پکوڑے پک کے آ گئے ہیں اس لیئے پہلے کھانا کھا لوں۔
آپ فکر نہیں کریں آپکی طرف سے بھی کھا لوں گا :grin:
 

mfdarvesh

محفلین
نوید بھائی میری تو بس ہو گئی ہے، 12:30 ہو گئے ہیں یہاں، لیپ ٹاپ کی بیٹری بھی آخری سانسوں پہ ہے، اور اس جگہ بجلی کا پوائنٹ نہیں ہے، اس لیے شب بخیر، اللہ آپ کو خوش اور آباد رکھے آمین
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ کمپنی دینے کا درویش بھائی۔

اللہ آپکو خوش اور اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ اور آپکو کامیابیاں عطا فرمائے- آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
کلے کلے پکوڑے کھا گئے او سردی دے موسم وچ۔ اگر تے میرا ناں نئیں سی لیا، تے ہضم تو نئیں ہون گے۔ ہُن وی ویلا اے میرا ناں لے لوؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں۔ ویسے بھی یہاں کڑاکے کی دھوپ ہے۔ ابھی دوپہر میں باہر گیا تھا تو گاڑی کا اے سی چلانا پڑا۔ تو اس موسم میں پکوڑے تو نہیں البتہ لسی پینے کو جی چاہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی عمر ہے آپ کی میلے دیکھنے کی؟ :eek: میلے میں خالی میلہ ہی تو نہیں ہوتا ناں۔ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سفر والے میلوں کا واقعی بہت تجربہ ہے۔ گاڑی چلاچلا کر ٹائر تو کیا سڑکیں بھی گھسا دی ہیں۔
 

میم نون

محفلین
عمر کیا کافی خرچہ ہو گیا ہے جی
مجھے اس میلے کا کافی عرصے سے پتہ تھا لیکن جانے کا ارادہ نہیں تھا۔
آج ایک دوست نے فون کیا (اسے پتہ نہیں کیسے معلوم ہو گیا اسکا :rolleyes:) سو جانا پڑا۔
اب اس طرح کی جگہ پر جائیں تو نا نا کرتے بھی کافی خرچہ ہو جاتا ہے۔
- ایک عدد وائرلیس کیبورڈ اور ماؤس خریدا ہے، پہلے والے کیبورڈ کی آئی والی کنجی کبھی کبھی مس ہو جاتی تھی اور زیڈ لکھنے کے لیئے تو کئی بار ٹھا ٹھا مارنا پڑتا تھا :eek: اب وہاں پر وائر لیس اچھی قیمت میں مل گئے سو خرید لیئے۔
- ایک عدد ڈیجیٹل ٹی وی رسیور خریدا ہے کمپیوٹر کو لگانے کیلیئے، اب ادھے سے ہی ٹی وی بھی دیکھ سکوں گا۔
- ایک عدد وائی فائی اینٹینا خریدا ہے ایک دوست کے لیئے، اگر اسے پسند نا آیا تو میں ہی رکھ لوں گا۔

اور اینٹری ٹکٹ الگ سے۔

بس آرام سے بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوست نے فون کر دیا، اور پھر کیا، جو خرچ ہونا ہوتا ہے ہو ہی جاتا ہے :battingeyelashes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top