گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو جو کوئی ایسے میلے پر دعوت دیتا ہے، اس میں جتنا خرچہ ہوتا ہے وہ اسی دوست کے ذمے ہوتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
جی ٹکٹ تو اسی نے خریدی تھی، لیکن سوچا ہے کہ اسے پیسے ادا کر دوں گا، لیکن وہ لینے کے لیئے راضی نہیں ہو گا اس لیئے وہ خرچہ تو میرا نا ہوا، لیکن باقی اشیاء جو اپنے لیئے خریدی ہیں وہ تو میں نے ہی ادائیگی کرنی تھی۔

میرے کام پر ایک ساتھی کا دوست اس میلے میں اسٹال لگاتا ہے، اسنے کہا تھا کہ اپنے دوست سے پوچھے گا اگر اس نے اسٹال لگایا تو فری اینٹری ٹکٹ دلوا دے گا، لیکن چونکہ میرا جانے کا ارادہ نہیں تھا اس لیئے اس سے دوبارہ نہیں پوچھا، خیر :)
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی میں تو ایسے ہی مذاق میں کہہ رہا تھا۔مجھے معلوم ہے دوستوں میں یہ سب کچھ چلتا ہی رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی غیر حاضری میں گپ شپ کیا “کندوں“ میرا مطلب ہے دیواروں سے کریں۔

آج کی نئی خبر کیا ہے؟ کل تو میڈیا کے چینل پر کے ای ایس سی کے برطرف شدہ ملازمین کو واپس بلانے کی خبر تھی اور ہر کوئی یہ کریڈیٹ لینا چاہ رہا تھا کہ میں نے ان کو واپس رکھوایا ہے۔
 

میم نون

محفلین
بھائی اور بھی مخفلین ہیں جو گپ شپ کر سکتے ہیں، لیکن یہاں تو صرف ہم چار پانچ بکروں کے علاوہ کوئی بھی نہیں آتا (میرے سمیت آپ بھی ان بکروں میں سے ایک ہیں :grin:)
--------------------------

خبر یہ ہے کہ کراچی - حیدرآباد موٹر وے پر ایک بس میں آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ والے 2 گھنٹوں بعد پہنچے، جو لوگ کھڑکیوں کے پاس تھے وہ تو شیشے توڑ کر اپنی جان بچا سکے لیکن بہت سے لوگ جاںبحق ہو گئے :(:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
میں بکرا نہیں ہوں بلکہ بکرے کھانے کا شوقین ہوں۔ بڑے کا گوشت بھی کھا لیتا ہوں، مرغا مچھلی بھی چل جاتے ہیں لیکن بکرے کا گوشت ہو، ساتھ میں پراٹھا ہو، واہ واہ کیا بات ہے۔
 

میم نون

محفلین
مجھے تو مرغی زیادہ پسند ہے :)


اوہ، میرے ایک ہزار پیغامات ہونے والے ہیں :grin:

ہاں بھائی میرے لیئے تو یہ بھی بڑے ہیں :yawn:

محفل میں دراجات کی فہرست کہاں سے ملے گی؟ یہ بھی تو پتہ چلے کہ ہم مبتدی کے بعد کون اور کب بنیں گے، اور اس کے بعد مزید کتنے سال انتظار کرنا پڑے گا اگلے درجے کے لیئے :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ نہیں ملنے والا، ایسے ہی خوش نہ ہوں۔ ویسے ایک ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارک باد قبول فرمائیں۔ اور مٹھائی کا بندوبست کریں، archive مٹھائی نہیں چلے گی۔

مرغیوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔
 

میم نون

محفلین
یاہوووو، اب تو میں مبتدی نہیں رہا :grin: اور پیشرفت 10 فیصد ہو گئی ہے۔
لیکن اگر 10 فیصد پیشرفت کو ساڑھے تین سال لگے ہیں تو 100 فیصد کے لیئے تو مزید 30 سال درکار ہونگے :eek:

جی آرکائیو مٹھائی کیوں، تازہ مٹھائی ہو گی لیکن ابھی ایک نئے گرافکس سافٹوئیر پر تجربے کر رہا ہوں تھوڑی مہارت حاصل کر لینے دیں پھر اسی سے تازہ مٹھائی بناؤں گا :grin:

آپ بولیں تو مرغوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں، آخر کو انکو بھی تو حلال کرنا ہے ناں، انکا بھی حق ہے حلال ہونے کا ;)
 

میم نون

محفلین
یہاں تو کوئی گپ شپ کے لیئے نہیں آیا، لیکن آج تعبیر اور سعود کے ساتھ انگریزی فورم میں بہت اچھی گپ شپ ہو گئی ہے۔

میں تو سونے جا رہا ہوں، شب بخیر۔
 

شمشاد

لائبریرین
پتہ بھی جو سوتے ہیں وہ کیا ہوتے ہیں؟

وہ رات میں بات یہ ہوئی کہ میری بیٹی نے میرے کمپیوٹر پر قبضہ جما لیا اور مجھے کچھ کرنے ہی نہ دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشہور کہاوت ہے۔ جو سوتے ہیں وہ کھوتے ہیں۔

Toshiba Satellite L630-104 (13.3" Display) New
Core i3-330M (2.13 GHz) 1.066MHz, 2GB DDR3, 320GB, DVD-SM, 13.3" HD, ATI M92XTX DDR3 (512MB), Win7 64bit Home Premium, WiFi + built in Camera, Precious Black
PSK04E-00M00QAR​

مندرجہ بالا configuration کیسی ہے؟ قیمت کا اندازہ لگا سکیں تو اور بھی اچھا ہے۔
 

میم نون

محفلین
اور جو آرام نہیں کرتے وہ پھر کام نہیں کرتے ;)

اچھا کمپیوٹر ہے، لیکن اتنا چھوٹا کیوں؟ کم از کم 15 انچ تو ہو۔
اندازے سے تو 350-400 یورو تک ہو سکتا، باقی ڈالر، ریال، درہم میں خود حساب لگا لیں۔
 

میم نون

محفلین
کیااااااااااااا
600 یورو؟

بھائی یہ بہت مہنگا ہے، اب آپ کے ہاں قہمت کا پتہ نہیں لیکن یہاں کے حساب سے تو بہت مہنگا ہے۔

میرے بھائی نے چند ماہ پہلے ایک لیپ ٹاپ لیا ہے 15،6 انچ کا، 400 یورو میں (قیمت درست یاد نہیں غالبا اتنے کا ہی ہے)
شام کو درست قیمت اور اسکی حصوصیات بتاؤں گا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اور جو آرام نہیں کرتے وہ پھر کام نہیں کرتے ;)

اچھا کمپیوٹر ہے، لیکن اتنا چھوٹا کیوں؟ کم از کم 15 انچ تو ہو۔
اندازے سے تو 350-400 یورو تک ہو سکتا، باقی ڈالر، ریال، درہم میں خود حساب لگا لیں۔

میرا بھی یہی خیال تھا لیکن شمشاد بھائی تو بہت مہنگا بتا رہے ہیں میں کنفرم کرتا ہوں پھر آپ کو یہاں سے بھیج دوں گا اگر سستا ہوا تو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top