خرم شہزاد خرم
لائبریرین
کس کے دل کی
مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ہم سب سے ناراض ہیں۔
مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ہم سب سے ناراض ہیں۔
جناب آپ کے ستارے کی چال سے پتا چل رہا ہے کہ آپ کا ساڑھ ستی کا زمانہ ہے------یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟
اس ہفتے طبیعت میں گھبراہٹ اور پریشانی کا احساس زیادہ رہے گا۔ پچھلے ہفتے بیوی نے جو سر پر بیلن مارا تھا، اس کا درد ابھی ایک ہفتہ مزید رہے گا۔ قراقلی ٹوپی اتارنے سے سر کا گومڑ لوگوں کا نظر آ سکتا ہے۔
طلاق کے لیے یہ ہفتہ نہایت سازگار ہے۔
پچھلی بیوی اور موجودہ محبوبہ سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے۔
اوپر کی آمدنی میں گھاٹے کا امکان ہے۔
پڑوسن کی کھڑکی اگلی جمعرات تک بند رہے گی کیونکہ آجکل وہ امتحان کی تیاری میں مصروف ہے۔
چھت پر جا کر کسی قسم کی حرکتیں کرنے سے اجتناب کریں، اس سے موجودہ بیوی کے دل میں شک و شبہ پیدا ہو سکتا ہے۔
حاسد قسم کی مخبری کے سبب ہونے ہونے والے سالے سے بری طرح چھترول ہونے کا امکان ہے۔
بڑھتی ہوئی عشق بازی کی وجہ سے تعلیمی معیار کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
جمعرات اور جمعہ کو کوئی بری خبر مل سکتی ہے، شاید نتیجہ آ رہا ہے۔
اپنے کتے کی صحت کا خیال رکھیے گا۔
آج کے لیے اتنا ہی۔
باقی اگلے ہفتے۔
کوئی بات نہیں - وہ بھی اس سے ملتا جلتا ہوگا ورنہ آپ اب تک پیش کر چکے ہوتے-یہ دوسروں کے لیے ہے۔
میرا ہفتہ کیسا رہے گا، وہ الگ سے ہے۔