گھریلو نسخے

الف عین

لائبریرین
۔۔(باورچی خانہ) جب پودینہ بازار میں وافر اور سستا مہیا ہو، بہت سا خرید کر (یا اگر گھر کی کیاری میں ہو تو توڑ کر) دھوپ میں سکھا لیں۔ سوکھ جائے تو پسا ہوا کالا نمک اور زیرہ ملا کر ہوا بند ڈبّے میں مھفوظ کر لیں۔ جب ضرورت ہو یہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(گھر) صابن کی ٹکیوں کے ریپر پھینکیں نہیں، انھیں اپنے جوتوں کی ریک میں رکھ دیں۔ جوتوں اور موزوں کی بو سے گھر کو محفوظ رکھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔ (مختلف) سنہرے دھات کے عینک کے فریم پر قدرتی رنگ کا (یا بے رنگ کہیں) نیل پالش لگائیں۔ اس طرح کبھی کبھی یہ عمل کرنے سے عینل کا سنہری فریم عرصے تک اپنا سنہرا رنگ محفوظ رکھے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(گھر) باورچی خانے یا غسل خانے کے سنک یا واش بیسن کو چمکدار صاف کرنے کے لئے اسے مکمل طور پر پیپر نیپکنس (ٹِشو) سے ڈھک دیں، اس پر کچھ بوندیں پانی ڈال کر ایک چمچہ بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر آدھا گھنٹا چھوڑ دیں۔ اس کے بعد انھیں ٹِشو پیپرس سے واش بیسن کو رگڑیں۔ بیسن یا سنک چمک اٹھے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔( گھر) سٹین لیس سٹیل کے برتنوں سے سٹکرس نہ چھوٹ رہے ہوں تو اس حصے کو اندر کی طرف آگ کے شعلے پر رکھیں اور سٹکرس کو چھیل کر نکال لیں۔ آسانی سے سٹکرس نکل جائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(گھر) شید، جام یا مارملیڈ وغیرہ کی شیشیاں اگر کھل نہ رہی ہوں تو ان کے ڈھکن کو تھوڑا آگ پر گرم کریں، آسانی سے کھل جائیں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(باورچہی خانہ) پنیر کو زیادہ عرصے محفوظ رکھنا ہو تو اسے ہلکے سرکے یا سرکہ ملے پانی سے بھیگے نیپکن میں لپیٹ کر رکھیں۔ عرصے تک تازہ رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(باورچی خانہ)گندھے ہوئے آٹے کو محفوظ رکھنا ہو تو اسے دودھ کے صاف خالی پیکٹ میں رکھ کر فرِج میں رکھیں۔ کافی دیر تک یہ آٹا روٹیاں بنانے کے کام آ سکے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(لباس) اونی کپڑے دھوتے وقت ایک چائے کا چمچہ گلسرین ڈال کر دھوئیں۔ کپڑے سکڑیں گے نہیں اور اپنی گٹھن برقرار رکھیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
۔۔(لباس) لباس میں بٹن ٹانکنے کے بعد دھاگوں پر ایک بوند بے رنگ نیل پالش ٹپکا دیں۔ بٹن آسانی سے ٹوٹیں گے نہیں۔ بچوں کے کپڑوں میں اس عمل کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
 
۔۔( جسم ) سردوں میں پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جائیں تو گلیسرین میں دیسی صابن کے ٹکڑے ڈال کر پھٹی ہوئی جلد میں بھر دیں ۔ سوتی جرابیں پہن کر رات کو سو جائیں ۔ اگلے روز پاؤں دھو لیں ۔ کئی روز رات کو یہ ٹوٹکا دہرائیں ، پھٹی ہوئی ایڑیاں بالکل ملائم ہو جائیں گي ۔
 
۔۔( شیشے کے برتنوں میں چمک ) شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے انہیں کسی بھی واشنگ پوڈر سے دھو کر جب کھنگالیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ ملا لیں ۔
اس طرح برتنوں میں چمک آ جائے گی ۔
 
۔۔( آنکھوں کی حفاظت ) بعض اوقات راتوں کو دیر تک جاگنے ، گرمیوں میں دیر تک سونے یا کسی بھی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سوجن سی ہونے لگتی ہے ۔

اس کے لیئے سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیں اور چائے کا قہوہ ہلکا سا ایک پیالی لے لیں اور اس میں برف کی ڈلیاں ڈالیں ۔ اس ٹھنڈے قہوہ میں روئی بھگو کر ہلکا سا نچوڑیں اور آنکھوں پر رکھ کر لیٹ جائیں ۔ ( آزمودہ ہے )
 
۔۔( پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے ) پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے قبل کسٹر آئل روئی کی مدد سے لگائیں اور مہینے بھر بعد فرق دیکھیں ۔ ( آزمودہ ہے )
 
۔۔( بسکٹ خستہ رکھنے کے لیے ) بسکٹوں کے ڈبے میں اگر شوگر کیوب رکھ دی جائیں تو بسکیٹ خستہ رہتے ہیں ۔ تمام نمی شوگر کیوب جزب کر لیتی ہیں ۔
 
Top