گھریلو نُسخے: مرتبہ اردو ویب ٹیم "یکجا"

فہیم

لائبریرین
وزن کم کرنے کے لئے کچھ نسخے درکار ہیں، یاد رہے کہ یہاں جہاں میں رہتا ہوں، مولی نہیں ملتی، مولی کا اچار تو کجا
ویسے وزن بڑھنے کی وجوہات میں ایک جسم پر چربی کا آجانا ہوتا ہے۔
ایک یہ کہ انسان کا پیٹ نکل آتا ہے۔
جسمانی نشونما جیسے ہڈیوں کے بڑھ جانے سے بھی وزن میں اضافہ ہوتا ہے
یا پھر ایک اگر جسم پر گوشت چڑھ جائے تو وزن بڑھتا ہے۔

اگر تو پہلی والی دو وجوہات ہیں یعنی چربی یا پیٹ والی تو ورزشوں کے ذریعے افاقہ ہوسکتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں بتاؤں
سنا ہے پانی زیادہ پینا چاہیے اس سے آپ کا وز ن نہیں بڑھتا۔۔اب یہ نہیں پتا کہ بڑھا ہوا کم ہو جاتا ہے یا نہیں
اور یہ کہ کھانا ٹائم پر کھانا چاہیے اور کھانے کے فورا بعد سونا نہیں چاہیے
شکریہ بہنا۔ میں عام طور پر جب گھر پہنچتا ہوں تو دو لٹر والی پیسی کی بوتل میں پانی بھر لیتا ہوں، رات کو سونے کے وقت تک وہ بوتل تقریباً خالی ہو چکی ہوتی ہے۔ یعنی دو لٹر پانی سات یا آٹھ گھنٹوں میں پیتا ہوں۔ اس سے بھی فرق نہیں پڑ رہا
کھانا البتہ میرا صرف لنچ وقت پر ہوتا ہے، باقی سارے کے سارے کبھی آگے کبھی پیچھے اور اکثر گم :( کھانے کے بعد سونے کی عادت نہیں ہے مجھے، الا یہ کہ رات کو سونے کے وقت کھانا بنایا ہو تو :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے وزن بڑھنے کی وجوہات میں ایک جسم پر چربی کا آجانا ہوتا ہے۔
ایک یہ کہ انسان کا پیٹ نکل آتا ہے۔
جسمانی نشونما جیسے ہڈیوں کے بڑھ جانے سے بھی وزن میں اضافہ ہوتا ہے
یا پھر ایک اگر جسم پر گوشت چڑھ جائے تو وزن بڑھتا ہے۔

اگر تو پہلی والی دو وجوہات ہیں یعنی چربی یا پیٹ والی تو ورزشوں کے ذریعے افاقہ ہوسکتا ہے۔
میری ہڈیاں چوڑی ہیں، اس وجہ سے برا نہیں لگتا ابھی تک، لیکن ویٹ مشین سے پتہ چلتا ہے کہ میں ہلکا سا اوور ویٹ ہوں :(
 
فہیم

لائبریرین
میری ہڈیاں چوڑی ہیں، اس وجہ سے برا نہیں لگتا ابھی تک، لیکن ویٹ مشین سے پتہ چلتا ہے کہ میں ہلکا سا اوور ویٹ ہوں :(
اگر تو ٹائم نکال سکیں تو کوئی مارشل آرٹ کلب جوائن کرلیں۔

یہ جم وغیرہ بیکار ہوتے ہیں وہاں جاکر وزن کم ہونے کے بجائے اور بڑھ جاتا ہے۔
لیکن مارشل آرٹ کلب میں جو ایکسرسائز کرائی جاتی ہیں ان سے واقعی فرق پڑتا ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
شکریہ بہنا۔ میں عام طور پر جب گھر پہنچتا ہوں تو دو لٹر والی پیسی کی بوتل میں پانی بھر لیتا ہوں، رات کو سونے کے وقت تک وہ بوتل تقریباً خالی ہو چکی ہوتی ہے۔ یعنی دو لٹر پانی سات یا آٹھ گھنٹوں میں پیتا ہوں۔ اس سے بھی فرق نہیں پڑ رہا
کھانا البتہ میرا صرف لنچ وقت پر ہوتا ہے، باقی سارے کے سارے کبھی آگے کبھی پیچھے اور اکثر گم :( کھانے کے بعد سونے کی عادت نہیں ہے مجھے، الا یہ کہ رات کو سونے کے وقت کھانا بنایا ہو تو :)
سلاد کھاتے ہیں بھیا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر تو ٹائم نکال سکیں تو کوئی مارشل آرٹ کلب جوائن کرلیں۔

یہ جم وغیرہ بیکار ہوتے ہیں وہاں جاکر وزن کم ہونے کے بجائے اور بڑھ جاتا ہے۔
لیکن مارشل آرٹ کلب میں جو ایکسرسائز کرائی جاتی ہیں ان سے واقعی فرق پڑتا ہے۔
نزدیک ترین مارشل آرٹ کلب میرے گھر سے تقریباً پینتالیس کلومیٹر دور ہے :( آنے جانے پر ڈیڑھ دو گھنٹے لگ جائیں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
سلاد کھاتے ہیں بھیا؟
میرے لنچ کی پک دیکھیئے آج والا
1452513_10151754979197183_1996309961_n.jpg

ابلے چاول، تھوڑے سے ابلے اور فرائی شدہ آلو، ابلی گاجریں اور ابلی پھول گوبھی، چکن کا سالن ٹائپ، دائیں پلیٹ میں سلاد ہے اور اوپر لسی کا چھوٹا گلاس
 
صائمہ شاہ

محفلین
وزن کم کرنے کے لئے کچھ نسخے درکار ہیں، یاد رہے کہ یہاں جہاں میں رہتا ہوں، مولی نہیں ملتی، مولی کا اچار تو کجا
کاربز کم اور پروٹین والی غذا زیادہ استعمال کریں شام کا کھانا ہلکا پھلکا اور پانچ بجے کے بعد مت کھائیں بیس منٹ کی واک روزانہ
اس سے کچھ ہفتوں میں وزن گھٹنے لگتا ہے یا پھر آپ ہفتے میں دو دن صرف پانچ سو کیلوریز استعمال کریں چینی کی بجائے سویٹنر اس سے بھی وزن کم ہوتا ہے لیکن کچھ ہفتوں کے بعد
 
صائمہ شاہ

محفلین
میرے لنچ کی پک دیکھیئے آج والا
1452513_10151754979197183_1996309961_n.jpg

ابلے چاول، تھوڑے سے ابلے اور فرائی شدہ آلو، ابلی گاجریں اور ابلی پھول گوبھی، چکن کا سالن ٹائپ، دائیں پلیٹ میں سلاد ہے اور اوپر لسی کا چھوٹا گلاس
چاول اور آلو دونوں ہی وزن بڑھاتے ہیں اور اگر لسی بھی فل فیٹ دودھ سے بنی ہے تو یہ وزن نہیں گھٹنے کا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کاربز کم اور پروٹین والی غذا زیادہ استعمال کریں شام کا کھانا ہلکا پھلکا اور پانچ بجے کے بعد مت کھائیں بیس منٹ کی واک روزانہ
اس سے کچھ ہفتوں میں وزن گھٹنے لگتا ہے یا پھر آپ ہفتے میں دو دن صرف پانچ سو کیلوریز استعمال کریں چینی کی بجائے سویٹنر اس سے بھی وزن کم ہوتا ہے لیکن کچھ ہفتوں کے بعد
کاربز وغیرہ کی بجائے یہ بتائیے کہ کون سی چیز استعمال ہو سکتی ہے اور کون سی نہیں۔ میری سائنسی معلومات اتنی اچھی نہیں :(
 
قیصرانی

لائبریرین
چاول اور آلو دونوں ہی وزن بڑھاتے ہیں اور اگر لسی بھی فل فیٹ دودھ سے بنی ہے تو یہ وزن نہیں گھٹنے کا :)
فل فیٹ تو نہیں، اس میں فیٹ کی مقدار صرف ایک فیصد ہوتی ہے۔ فل فیٹ میں تو شاید فیٹ کی مقدار بیس فیصد سے بھی زیادہ ہوتی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
تو پھر آپ میرے ساتھ تھوڑا سا فٹ بال کھیل لیا کریں بھیا
ہاں یہ عمدہ آئیڈیا ہے۔ پر میں نے لاسٹ ٹائم جب فٹبال کھیلی تھی تو وہ دوسری اور آخری بار تھی۔ اون گول کرنے کی وجہ سے پھر نہیں کھلایا کسی نے بھی
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہاں یہ عمدہ آئیڈیا ہے۔ پر میں نے لاسٹ ٹائم جب فٹبال کھیلی تھی تو وہ دوسری اور آخری بار تھی۔ اون گول کرنے کی وجہ سے پھر نہیں کھلایا کسی نے بھی
لیکن میں آپ کو کھلا لوں گی بھیا کیونکہ مجھے بھی فٹ بال نہیں کھیلنی آتی۔۔ہی ہی ہی
 
قیصرانی

لائبریرین
کاربز کم اور پروٹین والی غذا زیادہ استعمال کریں شام کا کھانا ہلکا پھلکا اور پانچ بجے کے بعد مت کھائیں بیس منٹ کی واک روزانہ
اس سے کچھ ہفتوں میں وزن گھٹنے لگتا ہے یا پھر آپ ہفتے میں دو دن صرف پانچ سو کیلوریز استعمال کریں چینی کی بجائے سویٹنر اس سے بھی وزن کم ہوتا ہے لیکن کچھ ہفتوں کے بعد
چینی ویسے میں نے قریب قریب ختم کی ہوئی ہے۔ چاکلیٹ وغیرہ بھی کھانے کی عادت نہیں اور کافی وغیرہ میں بھی چینی نہیں لیتا۔ سارے دن میں اگر کچھ کھایا تو تھوڑا سا ڈیزرٹ لے لیا یا پھر ایک ڈونٹ۔ واک والا اچھا خیال ہے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ اللہ! یہ تو اچھی بات نہیں ہے ناں پھر۔۔۔اللہ نہ کرے جو کبھی مجھے یہ پرابلم ہو ، میں تو اتنی مزے مزے کی چیزیں کبھی نہیں کھانا چھوڑ سکتی:oops:
 
Top