گھریلو نُسخے: مرتبہ اردو ویب ٹیم "یکجا"

قیصرانی

لائبریرین
اللہ اللہ! یہ تو اچھی بات نہیں ہے ناں پھر۔۔۔ اللہ نہ کرے جو کبھی مجھے یہ پرابلم ہو ، میں تو اتنی مزے مزے کی چیزیں کبھی نہیں کھانا چھوڑ سکتی:oops:
الحمدللہ مجھے صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن بطور احتیاط میں اپنا وزن کنٹرول کرنا چاہتا ہوں اور کوئی خاص وجہ نہیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
کاربز وغیرہ کی بجائے یہ بتائیے کہ کون سی چیز استعمال ہو سکتی ہے اور کون سی نہیں۔ میری سائنسی معلومات اتنی اچھی نہیں :(
آپ روٹی ، چاول ، بریڈ وغیرہ کی بجائے انڈے اور وائٹ میٹ جس میں مچھلی اور چکن شامل ہیں استعمال کریں اور فرائی کرنے کی بجاے گرل استعمال کریں یا پھر سٹیمر ۔چاے یا لسی میں سکمڈ ملک اور دیگر ڈیری پروڈکٹس بھی لو فیٹ استعمال کریں ۔ ناشتے میں دلیہ یا ابلے ہوے انڈے لنچ میں گرلڈ یا سٹیمڈ چکن یا مچھلی سلاد کے ساتھ اور شام میں کچھ ہلکی غذا
صرف تین ہفتے آپ سختی سے یہی روٹین رکھیں تو وزن ضرور کم ہوگا اور واک ضرور کریں اگر کوئی اور ایکسر سائز نہیں کر سکتے ۔
 
زیادہ تر میں خود کُکنگ کرتا ہوں تو سارے کھانے زیتون کے تیل میں بناتا ہوں وہ بھی کم سے کم مقدار میں تیل کے ساتھ۔ سٹیم والا آئیڈیا اچھا ہے کیونکہ گرل کرنے سے فائدے کی بجائے نقصانات بڑھ جاتے ہیں۔ ناشتہ کرتا ہی نہیں۔ لنچ کا مسئلہ یہ ہے کہ آفس میں ہی کرنا ہوتا ہے تو جو وہ بنا دیتے ہیں، کھا لینا پڑتا ہے۔ زیادہ تر سبزیاں ابلی ہوئی ہی ہوتی ہیں، فرائیڈ آلو تو ہفتے دو ہفتے بعد ایک دن جا کر ملتے ہیں
 
آپ کا وزن بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ آپ کا ناشتہ نہ کرنا ہے
اچھا ناشتہ آپ کے میٹابولزم کے لیے ضروری ہے اس لیے ناشتہ ضرور کریں اور زیتوں کا تیل صحت کے لیے اچھا ہے مگر وزن کم کرنے میں مدد نہیں کرتا الٹا وزن میں اضافہ کرتا ہے
 
عائشہ عزیز

ناشتہ ضرور کرنا چاہیے بھیا (اور وہ بھی پراٹھا اور چائے:happy:)
بتاؤں سیانے کہتے ہیں صبح کا ناشتہ بادشاہوں کی طرح کرو ، دوپہر کا کھانا وزیروں کی طرح کھاؤ اور شام کا کھانا فقیروں کی طرح کھاؤ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ کا وزن بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ آپ کا ناشتہ نہ کرنا ہے
اچھا ناشتہ آپ کے میٹابولزم کے لیے ضروری ہے اس لیے ناشتہ ضرور کریں اور زیتوں کا تیل صحت کے لیے اچھا ہے مگر وزن کم کرنے میں مدد نہیں کرتا الٹا وزن میں اضافہ کرتا ہے
اور ناشتے میں چائے کے ساتھ پراٹھا کھانا چاہیے ناں آپی؟
 
جزاک اللہ۔ اب کوشش کرتا ہوں کہ ناشتہ ہوتا رہے
 
فہیم

لائبریرین
نزدیک ترین مارشل آرٹ کلب میرے گھر سے تقریباً پینتالیس کلومیٹر دور ہے :( آنے جانے پر ڈیڑھ دو گھنٹے لگ جائیں گے
تو گھر میں ہی تھوڑی اچھل گود کرلیا کریں جی
یوٹیوب پر دیکھیں کیوکیشن کی ایکسرسائز زیادہ مشکل نہیں ہیں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
اور ناشتے میں چائے کے ساتھ پراٹھا کھانا چاہیے ناں آپی؟
عائشہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم اور صحت میں بہت تبدیلیاں آتی ہیں اگر ہم پراٹھا کھا کر سب کیلوریز برن کر سکتے ہیں تو کوئی مضایقہ نہیں مگر پراٹھے کھا کر آرام کرنے سے آہستہ آہستہ وہ پراٹھے ہمارے پیٹ پر نظر آنے لگتے ہیں :)
 
جی آپی یہ تو مجھے پتا ہے :)
 
وزن کم کرنے کے لئے کچھ نسخے درکار ہیں، یاد رہے کہ یہاں جہاں میں رہتا ہوں، مولی نہیں ملتی، مولی کا اچار تو کجا
سب سے بڑا نسخہ تو یہ ہے کہ جو کچھ بھی کھائیں، جتنا بھی کھائیں اس کو اپنے جسم میں خرچ کر ڈالیں؛ ورزش سے ، جسمانی مشقت سے یا جیسے بھی ہو۔
صبح ناشتے سے پہلے اور شام کو کھانے کے بعد چہل قدمی کو عادت بنا لیں۔ نباتاتی ریشے عام طور پر موٹاپا پیدا نہیں کرتے، گوشت بھی اگر پوری طرح کھپا لیا جائے، کہ جتنا کھایا ہے اس کو خوب ہضم کر لیا اور جسم کو متحرک رکھ کر کھپا ڈالا تو کوئی ہرج نہیں۔ جتنابچ رہے گا، جمع ہوتا رہے گا، اور بوقتِ ضرورت کام آنے کی بجائے ۔۔۔۔ بات سمجھنے کی ہے! (y)
 
وزن کم کرنے کے لئے کچھ نسخے درکار ہیں، یاد رہے کہ یہاں جہاں میں رہتا ہوں، مولی نہیں ملتی، مولی کا اچار تو کجا
جہاں مولی نہیں ملتی وہاں ساگ کا ملنا تو محال تر ہو گا۔ اگر کہیں معجزۃً مل جائے تو ساگ زیادہ کھائیے اور اناج کم۔
 
اردو ڈائجسٹ کا ایک پرانا پرچہ بیٹی نے مجھے پہنچایا ہے۔
غذائیات نمبر ۔۔۔ مئی ۲۰۱۱ ۔۔۔ اس میں زیادہ تر ہمارے باورچی خانوں اور کھانوں میں روزمرہ استعمال ہونے والی خوراک کے طبی خواص اور ان کی بنیاد پر بہت سارے مفید نسخے مندرج ہیں۔
مولی، بیر، فالسہ، انار، گوبھی، دہی، مرچ، پیاز، انڈا، آلوبخارا، انجیر، بھنڈی، پپیتا، خوبانی، دارچینی، سوہانجنا، مسور، شہد، آلو، السی، پیپل، تربوز، امرود، تھوہر، لہسن، کینو، کلونجی، خشخاش، برگد، کھیرا، جو، پیاز، دالیں، پھٹکڑی، زیتون، ناریل، راب، کیلا، دیسی گھی، گاجر، تل، نیازبو، وغیرہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جہاں مولی نہیں ملتی وہاں ساگ کا ملنا تو محال تر ہو گا۔ اگر کہیں معجزۃً مل جائے تو ساگ زیادہ کھائیے اور اناج کم۔
ساگ ڈبے بند ایک جگہ دکھائی دیا تھا، سرسوں کا، ویسے تازہ پالک مل جاتی ہے۔ تازہ سبزیاں بہت مہنگی ہوتی ہیں یہاں، 91 یورو کی ایک کلو تازہ بھنڈی تھی، یعنی پاکستانی حساب سے کوئی ساڑھےتیرہ ہزار روپے کے لگ بھگ، فریز شدہ بھنڈی تین یا چار یورو کی کلو مل جاتی ہے۔ آپ کا اشارہ سرسوں کے ساگ کی طرف تھا کہ پالک کی طرف؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اردو ڈائجسٹ کا ایک پرانا پرچہ بیٹی نے مجھے پہنچایا ہے۔
غذائیات نمبر ۔۔۔ مئی ۲۰۱۱ ۔۔۔ اس میں زیادہ تر ہمارے باورچی خانوں اور کھانوں میں روزمرہ استعمال ہونے والی خوراک کے طبی خواص اور ان کی بنیاد پر بہت سارے مفید نسخے مندرج ہیں۔
مولی، بیر، فالسہ، انار، گوبھی، دہی، مرچ، پیاز، انڈا، آلوبخارا، انجیر، بھنڈی، پپیتا، خوبانی، دارچینی، سوہانجنا، مسور، شہد، آلو، السی، پیپل، تربوز، امرود، تھوہر، لہسن، کینو، کلونجی، خشخاش، برگد، کھیرا، جو، پیاز، دالیں، پھٹکڑی، زیتون، ناریل، راب، کیلا، دیسی گھی، گاجر، تل، نیازبو، وغیرہ۔
اگر شیئر کر سکیں پیشگی شکریہ :)
 
Top