وزن کم کرنے کے لئے کچھ نسخے درکار ہیں، یاد رہے کہ یہاں جہاں میں رہتا ہوں، مولی نہیں ملتی، مولی کا اچار تو کجا
میرے بھائی اس فورم میں تو مجھے کوئی سنجیدہ بند نہیں ملا۔ ھے آپ وزن کم۔کر سکتے ھیں لیکن اسکے لئے آپ نے مندرجہ ذیل پر عمل کر نا ھوگا۔
گندم 5 کلو، جو 10 کلو، کالا چنا 10 کلو، میتھی دانہ 5 کلو، میتھرے 5 کلو، کلونجی 2 کلو گندم۔کی بھوسی ( جو گندم سے نکالی گئی ھوتی اور جانوروں کو کھلائی جاتی ھے) 20 کلو، تمام کو چھکی سے پیس لیں اور یہ روٹی ناشتہ دوپہر اور شام کھائیں۔ قبض نہ ھونے دیں اگر ھے تو اسکا دیسی علاج کریں۔
چینی اور گڑ، شہد اور تینوں سے بنی ھوئی چیزیں بلکل بند ایک ذرہ بھی نہیں کھانی۔
میٹھے پھل بھی نہیں کھانی۔ تیل دیسی گھی سے پرھیز۔ ترکاری میں کم سے کم تیل گھی استعمال کریں نمک اگر ترکاری میں ھے تو روٹی میں نہ ڈالیں اور اگر روٹی میں ھے تو ترکاری میں نہ ڈالیں بہتر ھے کہ ترکاری میں نہ ڈالیں۔ اوائل دنوں میں یہ روٹی کھانا مشکل ھوگا لیکن بعد میں عادت ھو جائیگی۔ میں اپنا وزن اس طریقے سے کم کیا ھے 200 کلو سے 93 پر آگیا ھوں۔
وٹامن بی کی گولیاں کھائیں آئرن کی گولیاں کھائیں۔
لیموں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ترش پھل زیادہ کھائیں ٹماٹر کھائیں املی اور لیموں کو ڈیڑھ گلاس کا جوس بنائیں ابالیں جب آدھا رہ جائے تو اتار کر نیم گرم پیئں کسی بھی وقت۔ کچھا لہسن زیادہ سے زیادہ کھائیں میں اجکل ایک درمیانہ لہسن دوپہر اور ایک شام کھاتا ھوں۔ مچھلی جھینگا، جھینگر، انڈے کھائیں۔ اسکے علاؤہ آپ مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کرسکتے ہیں۔
مع السلام آپ سب کا مخلص
محمد طارق خٹک حیات آباد پشاور پاکستان