ماوراء
محفلین
اڑتے اڑتے خبر ملی ہے کہ قیصرانی واپس آ چکے ہیں۔ اتنے لوگوں کی محبت اور احتجاج نے کام کر دیکھایا۔ خاص طور پر پاکستانی اور دوست نے تو کمال کا احتجاج کیا۔ پاکستانی بھائی امید ہے کہ اب واپس آ جائیں گے۔
ہماری تو قیصرانی نے ایک نہ سنی۔ خدا جانے کس کی سن کر واپس آئے ہیں۔ یا خود ہی کچھ خیال آ گیا ہے۔
قیصرانی نے واقعی واپس آ کر محفل کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ اور ثابت کر دیا ہے کہ محفل کی بنیادیں بہت مضبوط ہیں۔ جس کے لیے ہم سب قیصرانی کے بہت مشکور ہیں۔
میری طرف سے قیصرانی کو خوش آمدید۔ امید ہے کہ اب محفل پر باقاعدگی سے ہی آئیں گے۔ آخر جانا کہاں تھا آپ نے۔ لوٹ کر تو واپس گھر ہی آنا تھا نا۔