"گھر والی - باہر والی"

بیگمیں بھی اس جگہ آتی ہیں ، رہنے دیجیے
ان کی باتیں کھل کر اس محفل میں یوں مت کیجیے
بیگموں کی کرتے ہو راجا برائی اتنی کیوں؟
گھر میں کہتے ہو اے بیگم! لیجیے یہ لیجیے
 
ماہرینِ چائے پانی سب یہاں آئے تو ہیں​
"کوئی مجھ جو یہ تو سمجھاؤ کہ سمجھائیں گے کیا"​
یہ سوال اٹھتا ہے ان کے مشوروں کو پڑھ کر اب​
اپنی اپنی بیویوں سے سب یہ بچ پائیں گے کیا؟​
اپنی اپنی بیویوں سے بچ کے نکلا ہے کوئی!​
یہ ذرا احباب مجھ کو آج فرمائیں گے کیا؟​
اسکی سنگینی کا کچھ اب آپ کو احساس ہے​
بیویوں سے بچ لیے، پر چھُپ کے رہ پائیں گے کیا​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اپنی اپنی بیویوں سے بچ کے نکلا ہے کوئی!​
یہ ذرا احباب مجھ کو آج فرمائیں گے کیا؟​
اسکی سنگینی کا کچھ اب آپ کو احساس ہے​
بیویوں سے بچ لیے، پر چھُپ کے رہ پائیں گے کیا​
چھپ بھی جائیں گر تو کتنے روز چھپ سکتے ہیں آپ​
"بل" سے تو اک دن نکلنا ہی پڑے گا آپ کو​
آئیں گے ڈنڈوں کی جب برسات کے دن، صاحبو!​
ہو گی وہ پھسلن، پھسلنا ہی پڑے گا آپ کو!!​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
آپ سب حضرات اپنی بیگمات کو بھی یہاں کی رکنیت دلوادیں پھر سب کے بیانات بدل جائیں گے :laugh:
مہ جبین میڈم یہ کیا فرما دیا ہے آپ نے؟​
میں نے "محفل" کو چھپا کر "اُن" سے رکھا آج تک​
بس یہی باقی ہے اک کونہ جہاں میں "اُن" سے دور​
بس یہیں پہنچا نہیں ہے بیلنا، "سر تاج" تک!!!​
 
چھپ بھی جائیں گر تو کتنے روز چھپ سکتے ہیں آپ​
"بل" سے تو اک دن نکلنا ہی پڑے گا آپ کو​
آئیں گے ڈنڈوں کی جب برسات کے دن، صاحبو!​
ہو گی وہ پھسلن، پھسلنا ہی پڑے گا آپ کو!!​
یوں تو ڈنڈے بھی پڑیں گے اور تھپڑ آپ کو​
زور سے پھر یاد کرنا ہی پڑے گا باپ کو​
مشورہ میرا یہی ہے میرے پیارے دوستو!​
گوری چائے پاپ ہے اور چھوڑ دیجے پاپ کو​
 
مہ جبین میڈم یہ کیا فرما دیا ہے آپ نے؟​
میں نے "محفل" کو چھپا کر "اُن" سے رکھا آج تک​
بس یہی باقی ہے اک کونہ جہاں میں "اُن" سے دور​
بس یہیں پہنچا نہیں ہے بیلنا، "سر تاج" تک!!!​
مہ جبیں میڈم نے جو کہنا تھا کہہ ڈالا ہے آج​
بیویوں کے ہاتھ میں خنجر ہے اور بھالا ہے آج​
بچ کے کوئی اب یہاں سے جانے نہ پائے گا بس​
بیویوں سے بچ لیے تو سامنے سالا ہے آج​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یوں تو ڈنڈے بھی پڑیں گے اور تھپڑ آپ کو​
زور سے پھر یاد کرنا ہی پڑے گا باپ کو​
مشورہ میرا یہی ہے میرے پیارے دوستو!​
گوری چائے پاپ ہے اور چھوڑ دیجے پاپ کو​
مشورہ جو دے رہے تھے چھپ کے چائے پینے کا​
دے رہے ہیں اب نیا ہی ایک بھاشن، کیا کہوں!​
ذکر کرتے پھر رہے ہیں تھپّڑوں اور ڈنڈوں کا​
ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، کیا کہوں​
 
مشورہ جو دے رہے تھے چھپ کے چائے پینے کا​
دے رہے ہیں اب نیا ہی ایک بھاشن، کیا کہوں!​
ذکر کرتے پھر رہے ہیں تھپّڑوں اور ڈنڈوں کا​
ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، کیا کہوں​
ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، بیلنا​
بیویوں کا گھر میں کرکٹ اور ہاکی کھیلنا​
شوہروں کے صبرکو اب تو سلامی اس طرح​
ہر طرح کے ظلم بیوی کے یوں ہنس کر جھیلنا​
 
بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی
کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے
جن کو بیوی مل گئی ہے ان کی چاہت اور ہے
ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے
 
ماہرینِ چائے پانی سب یہاں آئے تو ہیں​
"کوئی مجھ جو یہ تو سمجھاؤ کہ سمجھائیں گے کیا"​
یہ سوال اٹھتا ہے ان کے مشوروں کو پڑھ کر اب​
اپنی اپنی بیویوں سے سب یہ بچ پائیں گے کیا؟​
ایں خیال است و محال است و جنوں :mad3:
 
Top