"گھر والی - باہر والی"

ارے نہیں سید ناصر شہزاد ! ۔ ایسی کوئی بات نہیں! ہمارے دوستوں کی یہ ’’ناکا ٹوکی‘‘ نیک نیتی اور خلوص پر مبنی ہوا کرتی ہے۔

یہ اولے نہیں، میٹھے گولے ہیں۔
بہت اچھا لگ رہا ہے دفتری معمولات کے جھنجٹ کے بعد تفریح طبع کے لئے خوب سلسلہ ہے
بہرحال آپ کی بات سولہ آنے درست ہے مزاح اور پھکڑ پن میں بہت فرق ہوتا ہے :)
ذرا"ناکا ٹوکی" کی وضاحت فرما دیں کہ یہ کون سی قدیم افریقی زبان کا لفظ ہے :confused4:
 
ذرا"ناکا ٹوکی" کی وضاحت فرما دیں کہ یہ کون سی قدیم افریقی زبان کا لفظ ہے :confused4:

بہت باریک نگاہ پائی ہے صاحب!
یہ ’’نوکا ٹوکی‘‘ تھا، اپنا ’’اصلی تے کھرا پینڈو سٹائل‘‘۔ لکھنے میں ’’ناکا ٹوکی‘‘ بن گیا۔ اردو والوں کا تو پتہ نہیں وہ قدیم افریقی ہو سکتا ہے اس کو قبول بھی کر لیں۔
 
بہت باریک نگاہ پائی ہے صاحب!
یہ ’’نوکا ٹوکی‘‘ تھا، اپنا ’’اصلی تے کھرا پینڈو سٹائل‘‘۔ لکھنے میں ’’ناکا ٹوکی‘‘ بن گیا۔ اردو والوں کا تو پتہ نہیں وہ قدیم افریقی ہو سکتا ہے اس کو قبول بھی کر لیں۔
واللہ کیا حسِ مزاح پائی ہےآپ نے :laughing3:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
موضوع ہی ایسا ہے کہ صبر میں بھی جمال مانگا جائے۔
جمیل جمال کی جمع ہے :mad3:
اور جمع الجمع ہے ’’جمیلہ‘‘:p

اس بحث سے بیویوں کا تو کچھ نہ بگڑا، آخر میں دو علّاماؤں نے مل کر عربی کا جنازہ ضرور پڑھا دیا۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت باریک نگاہ پائی ہے صاحب!
یہ ’’نوکا ٹوکی‘‘ تھا، اپنا ’’اصلی تے کھرا پینڈو سٹائل‘‘۔ لکھنے میں ’’ناکا ٹوکی‘‘ بن گیا۔ اردو والوں کا تو پتہ نہیں وہ قدیم افریقی ہو سکتا ہے اس کو قبول بھی کر لیں۔
قدیم افریقی والی بات درست نہیں لگتی۔ صوتی تاثر جدید جاپانی زبان کا سا ہے۔ خود دیکھ لیجیے: ناگا ساکی۔ ہیرو شیما۔ کاواساکی۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
پاکستان اور جاپان کے تعلقات خر اب نہ کریں :mad3:

ہائیکو ہو چکا۔ اب تعلقات خراب نہیں ہو سکتے۔ یہ دیکھیے:

عمدہ ہے راجا جی
بس دیکھنا کہیں۔۔۔
بج نہ جائے باجا، جی:)

پبلک کو پتا بھی نہ چلا۔ ہائیکو کو ایک نیا مضمون مل گیا ہے!! جاپانی سفارت خانے والو! اک نظر ادھر بھی۔
 
مہ جبین

محفلین
شاعر ہونا ہی کیا کم غلطی ہے مادام مہ جبین ؟
کچھ ستم ظریف تو شاعر کو ’”شاہ غلوط‘‘ بھی کہہ دیتے ہیں، شاہ بلوط ہی کہے دیتے تو کوئی شجر یا شجرے کی بات تو بنتی!
اب میں شاعروں کو غلط کیسے کہوں کہ میرے والد ، بھائی اور خاندان کے دوسرے افراد بھی اسی صف میں کھڑے ہیں
چنانچہ میں ایسے "ستم ظریف " لوگوں میں شامل نہیں ہوسکتی
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اب میں شاعروں کو غلط کیسے کہوں کہ میرے والد ، بھائی اور خاندان کے دوسرے افراد بھی اسی صف میں کھڑے ہیں
چنانچہ میں ایسے "ستم ظریف " لوگوں میں شامل نہیں ہوسکتی
مگر یہ بھی تو قربِ قیامت کی نشانی ہے کہ میں اور اسامہ سرسری بھی اس زمانے میں شاعر کہلاتے ہیں!!! سو کہا تو اب کچھ بھی جا سکتا ہے!
 
Top