گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

ایک دوست کو اپنے چھ مرلہ کارنر پلاٹ پر تعمیر کے حوالے سے مجوزہ نقشے پر آراء و تجاویز مطلوب ہیں مگر میں خود کو اس معاملے میں بالکل کورا سمجھتا ہوں تو احباب اُردو محفل کو اس نیک کام میں حسبِ مقدور مشورہ کی استدعا ہے۔ یہ نقشہ شہر کے ماہر آرکیٹکٹ کا پیش کردہ ابتدائی مسودہ ہے جس میں حسبِ مشورہ ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ جگہ 6 مرلہ ہے اور گراؤنڈ فلور پر دو بیڈرومز بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔ دو چھوٹے بچوں اور میاں بیوی پر مشتمل چار افراد کے کنبے کے لیے یہ مکان بنایا جائے گا۔ میری تجویز ہے کہ بیڈرومز سےاٹیچڈ باتھ رومز میں کموڈ اور باتھ ٹب کا اضافہ تو کرنا ہی چاہیے۔ انٹرنیٹ پر موجود تصاویرمیں تو اس سے بھی چھوٹی جگہوں کو بڑے شاندار باتھ رومز میں تبدیل کیا گیا ہے۔
مجوزہ نقشہ یہاں ملاحظہ کیجئے: لنک
ٹیگ میں صرف دس ناموں کی گنجائش تھی مگر یہ دعوتِ عام ہے . arifkarim صاحب کو ٹیگ نہیں کر پا رہا وہ تو سول انجنئیرنگ کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے شائد زیادہ معاونت کر سکتے ہیں۔
میرا تعلق اسی شعبے سے ہے نقشہ دیکھ کر رائے دیتا ہوں
 
مکان کی تعمیر سے پہلے کلائنٹ کی ضروریات کے بارے میں جاننا ضروری ہے سب سے پہلا سوال مکان ون یونٹ ہونا چاہئے یا انڈیپینڈنٹ؟
ون یونٹ میں دونوں منازل اکٹھی رکھی جاتی ہیں انڈیپینڈنٹ میں بالائی منزل علیحدہ ہوتی ہے مگر بوقت ضرورت نچلی منزل سے بھی رابطہ دیا جاتا ہے ون یونٹ میں سیڑھیاں لاؤنج یا لابی میں سے دی جاتی ہیں جبکہ انڈیپینڈنٹ میں سیڑھیاں گیراج یا انٹرینس سے سیدھی اوپر جاتی ہیں انڈیپینڈنٹ اس لئے کیا جاتا ہے کہ بالائی منزل کرائے پر دینی پڑے تو پرابلم نہ ہو یہ باتیں پوچھیں پھر میں اپنا کام شروع کرتا ہوں
 
آوازِ دوست

محفلین
شہزاد صاحب بہت بہت شکریہ آپ کی دلچسپی اُمید ہے انشاء اللّہ بہتری کا باعث بنے گی۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا دوست کی فیملی دو میاں بیوی اور دو چھوٹے بچوں پر مشتمل ایک چھوٹی سی فیملی ہے اور اوپر والا پورشن اضافی آمدنی کے نقطہء نظر سے ہی بنایا جا رہا ہے تاہم گیراج یا کوئی بھی چیز کامن نہیں رکھنا چاہتے تاکہ مالک مکان اور کرایہ دار میں کسی قسم کی انٹر فئیرنس نہ ہو اور اگر سارا مکان اپنے استعمال میں رکھنا ہو تو بھی کوئی قباحت نہ ہو. اسی پوائنٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوئی بہتر حل سامنے لائیں.
 
گڈ دو یا تین دن تک آپ کو سکیچ بھیجوں گا
 
خواتین کی پسند و ناپسند کا گھروں کے نقشے میں کافی اہم رول ہوتا ہے اور وہ اپنے تجربات اور مشاہدات سے کافی پریکٹیکل قسم کی تجاویز دے سکتی ہیں۔ سو اُن سے بھی معاملہ ہذٰا میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کی گذارش ہے نیز کچھ اصحاب جیسا کہ اپنے عبدالقیوم چوہدری صاحب اور قبلہ راحیل فاروق صاحب اور ان جیسے دیگر اچھے خاصے سیانے بندوں کی خاموشی بے طرح کھل رہی ہے سو جناب آپ احباب بھی اپنی قیمتی آراء سے نوازیں :)
بہت معذرت۔ میری تین سے چار دن کی مصروفیت اور ہے پهر انشاءاللہ شہری روٹین پر واپسی ہو گی تو کچھ دیکه پاؤں گا اور رائے بهی دوں گا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت معذرت۔ میری تین سے چار دن کی مصروفیت اور ہے پهر انشاءاللہ شہری روٹین پر واپسی ہو گی تو کچھ دیکه پاؤں گا اور رائے بهی دوں گا۔
شکریہ چوہدری صاحب آپ کی رائے کا انتظار رہے گا بھلے اِس میں چند دن لگ جائیں. کہتے ہیں نا دیر آید درست آید :)
 
آوازِ دوست

محفلین
میں نے یہ نقشہ بنایا ہے چونکہ میں آرکیٹیکٹ نہیں ہوں اس لیے صرف لائنیں بنائی ہیں اگر سمجھ آ جائے تو بہتر ورنہ بچے کی پہلی اور آخری غلطی سمجھ کر معاف کر دیجئے گا ۔۔۔۔۔۔
Login - Dropbox
عثمان ڈئیر آپ کو اپنا ای میل ایڈریس ذاتی مکالمے سے بھیج رہا ہوں آپ براہِ مہربانی اپنی بنائی گئی لائینوں کو مجھے اس ایڈریس پر میل کر دیں۔ آپ کے ڈراپ بکس والے لنک سے میں انہیں ایکسس نہیں کر پا رہا۔ شکریہ
 
عثمان قادر

اچھا میں ابھی کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔
 
جناب نقشہ تو بہت خوب ہے لیکن اس میں کچھ نا کچھ تبدیلیاں ہوں تو شاید مزید بہتر لگے۔

پہلی صورت
  • پورچ اور سیڑھیاں اکٹھی ہوں۔
  • سیڑھیوں کے نیچے ایک واش روم یا سٹور بن سکتا ہے۔
  • موجودہ پورچ کو ڈرائینگ روم اور ٹی وی لاؤنج کو کچن کی جگہ ہونا چاہیے۔
  • ڈرائنگ روم سے ملحق باتھ روم (تبدیلی کے بعد) ٹی وی لاؤنج اور ڈرائینگ روم کے درمیان بنا ہو اور دونوں طرف سے راستہ دیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔
دوسری صورت
  • ڈرائینگ روم کو پورچ کی جگہ منتقل کیا جائے اور اس کا سائیز کم کر دیا جائے کہ ڈرائینگ روم افراد خانہ کے مستقل استعمال کی جگہ نہیں ہوتی۔
  • ڈرائینگ روم کے ساتھ ہی کچن بھی فرنٹ پر ہو اور اس کے سامنے ہی لانڈری، جنریٹر، یوپی ایس وغیرہ کے لیے کچھ جگہ چھوڑ دی جائے۔
  • پورچ کو سیڑھیوں کی ساتھ منتقل کر دیا جائے۔ ٹی وی لاؤنج کسی بھی طرف ایڈجیسٹ کر کے تیسرے نسبتاً چھوٹے بیڈ روم کی جگہ بنائی جائے۔ اور پچھلے ماسٹر بیڈ رومز میں سے کسی ایک کا باتھ روم اس نئے بیڈ روم کے ساتھ کامن کر دیا جائے۔
تیسری اور سب سے بہترین صورت
جناب سید شہزاد ناصر صاحب کی راہنمائی کا انتظار کیا جائے۔
 
جناب چوہدری صاحب آپ کی تجاویز دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ آپ نے نقشہ پر کافی غور کیا ہے۔ نقشہ زیرِ بحث کافی سوچ و بچار کا نتیجہ ہے اور صاحبِ نقشہ کی اُمنگوں کی اب تک بہترین ترجمانی کا منصب رکھتا ہے۔ خوب سے خوب تر کی جستجو مگر باقی ہے۔
  • آپ کی پیش کردہ پہلی صورت کی پہلی تجویز اوپر کے پورشن کو انڈیپینڈنٹ نہیں رہنے دیتی سو مطلوبہ ضروریات کے اعتبار سے ناقابلِ عمل ہو گئی ہے۔
  • سیڑھیوں کے نیچے والی جگہ اوپر کے پورشن کے ممکنہ کرایہ دار کی بائیک کھڑی کرنے کے لیے خالی رکھی گئی ہے۔ سارا گھر اپنے استعمال میں ہی رکھنے کی صورت میں یہ جگہ سٹور کا کام دے گی۔ سو واش روم یہاں نہیں بن سکتا البتہ آپ کی سٹور والی آپشن پہلے سے مدِنظر رکھی گئی ہے۔
  • کار پورچ ایک طرح سے گھر کا صحن بھی ہے اور پنجاب میں ہوائیں عموما" شمالا" جنوبا" چلتی ہیں لِہٰذا کارنر کو ڈرائینگ روم سے بند کرنے کی صورت میں آپ مرکزی وینٹیلیشن سے محروم ہو سکتے ہیں اور کچن کو دوسری طرف منتقل کر کے لاؤنج کو ادھر شفٹ کیا جائے تو کچن کی وینٹیلیشن ایک سنگین مسئلہ بن جاتی ہے کچن کے لیے شائد اِس سے زیادہ موزوں جگہ اور کوئی نہیں جہاں اِسے بیرونی پیشو اور گیراج کی صورت میں دہری وینٹیلیشن میسر ہے۔
  • چونکہ مجوزہ تبدیلی قابلِ عمل نہیں ہے لِہٰذا باتھ روم بھی کہیں اور شفٹ نہیں ہو سکتا۔
اَب ہم آتے ہیں دوسری صورت کی طرف:
  • ڈرائینگ روم کو پورچ کی جگہ شفٹ کرنے سے جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے وینٹیلیشن متاثر ہوتی ہے دوسرا اگر آپ غور سے دیکھیں تو موجودہ ڈرائینگ روم ساڑھے سات فٹ کےنارملی اوپن دروازے سے ٹی وی لاؤنج کا ہی حِصہ ہے اور یقینا" چھ مرلے کے چھوٹے گھر میں مناسب یہی ہے کہ کبھی کبھار آنے والے مہمانوں کے لیے اِسے بند کرکے ویٹنگ سٹیٹ میں نہ رکھا جائے بلکہ استعمال میں لایا جائے۔ اگر آپ ڈرائینگ روم کی ونڈو اوپن کریں گے تو روشنی اور ہوا کا امپیکٹ ٹی وی لاؤنج میں بھی آئے گا نیز ائیر سرکولیشن کے لیے ایک اضافی راستہ گھر کی پوری لمبائی (لانڈری ایریا تک) پر تشکیل پا جاتا ہے۔
  • لانڈری ایریا کے لیے گھر کا عقبی حِصہ ہی سب سے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے ۔
  • پورچ کی شفٹنگ بتائی گئی وجوہات کی بناء پر آؤٹ آف سکوپ ہے۔ تیسرے چھوٹے بیڈ روم کی ضرورت بھی نہیں ہے نیز وہ اس میں پلان رکھی گئی ممکنہ کشادگی کو ختم کردے گی۔
آپ کی پیش کردہ تیسری اور سب سے بہترین صورت البتہ پوری طرح قابلِ عمل ہے اور ہم اس پر کامیابی سے عمل پیرا ہیں :)
جزاک اللہ
 
آخری تدوین:
15589493_10154194092709033_1529477380994076463_n.jpg

بے پناہ دفتری مصروفیات سے وقت نکال کر کچھ تبدیلیاں کی ہیں
اب احباب کی رائے کا انتظارہے آج عشاء کی نماز کے بعد اس پر ڈسکس کریں گے
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
نئے نقشے میں بیشتر کھڑکیاں باہر گلی میں کھلتی ہیں۔ پرائیویسی کے اعتبار سے کچھ تحفظات ہوسکتے ہیں۔
 
Top