دعا گھر کی خاطر سو دکھ جھیلے گھر تو آخر اپنا ہے۔۔۔پاکستان زندہ باد۔۔۔

سیما علی

لائبریرین
16d6327f-8183-4030-b965-67f802190639.jpg

الحمد اللہ آج ہم 14 اگست ایک بار پھر منا رہے ، آج دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور اہل وطن مل کر ہم آواز ہوکر پاکستان کا 76 واں ”یوم آزادی منا رہے ہیں۔۔۔۔پاکستان ہے تو ہم ہیں
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے ملک کے رہنماؤوں کو ہدایت۔۔اور پاکستان دنیا کے نقشے پر چمکتا و دمکتاہوا نظر آئے۔آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
بلا شبہ گھر تو آخر اپنا ہے۔

یومِ آزادی مبارک! :pak:

اللہ تعالیٰ پاکستان کو دیانت دار قیادت عطا فرمائے ۔ آمین۔

:pak1::pak1::pak1::pak1::pak1::pak1::pak1::pak1::pak1::pak1::pak1:
 
محمداحمد

لائبریرین
اور دیانت دار عوام بھی ۔
ویسے آدھی عوام تو تبھی ٹھیک ہو جائے گی جب اسے انصاف ملے گا اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔

باقی آدھی قوم منصفانہ قوانین کے نفاذ اور عملداری سے ٹھیک ہو جائے گی۔

اصل مسئلہ حکمران ہی ہیں اس ملک کا۔
 
پاکستانی عوام حکمرانوں کی نااہلیوں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں۔۔ ہمارے رسول محمدﷺ نے اس ہدایت کو جامع الفاظ میں بیان فرما دیا ہے:
تم میں سے ہر کوئی نگہبان ہے اور ہر کسی سے اس کے بارے میں سوال ہوگا جس کی نگہبانی اسے سونپی گئی ہے۔
حضرت علی علیہ السلام کا قول پوری انسانی تاریخ کا خلاصہ ہے کہ ’’قومیں کفر کے ساتھ تو زندہ رہ سکتی ہیں مگر ظلم کے ساتھ نہیں۔‘‘
بقائے حکومت کے لیے بے حد ضروری ہے کہ اربابِ اقتدار عدل وانصاف کو قائم کریں۔۔۔ہم کمزور ترین درجہ پر فائز لوگ صرف دعا کر سکتے ۔اے مالک دوجہاں ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو ہدایت عطا فرما ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم پر رحمت فرمائے ۔۔۔آمین
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
پاکستانی عوام حکمرانوں کی نااہلیوں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں۔۔ ہمارے رسول محمدﷺ نے اس ہدایت کو جامع الفاظ میں بیان فرما دیا ہے:
تم میں سے ہر کوئی نگہبان ہے اور ہر کسی سے اس کے بارے میں سوال ہوگا جس کی نگہبانی اسے سونپی گئی ہے۔
حضرت علی علیہ السلام کا قول پوری انسانی تاریخ کا خلاصہ ہے کہ ’’قومیں کفر کے ساتھ تو زندہ رہ سکتی ہیں مگر ظلم کے ساتھ نہیں۔‘‘
بقائے حکومت کے لیے بے حد ضروری ہے کہ اربابِ اقتدار عدل وانصاف کو قائم کریں۔۔۔ہم کمزور ترین درجہ پر صرف دعا کر سکتے ۔اے مالک دوجہاں ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو ہدایت عطا فرما ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم پر رحمت فرمائے ۔۔۔آمین
آمین یارب العالمین
 
صابرہ امین

لائبریرین
اے پاک وطن تجھے میرا خدا ۔ ۔ ۔ یونہی قائم دائم شاد رکھے
آمین
اے کاش، عوام کو شعور آئے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔ لوگ ایماندار لوگ چنیں۔ مذہب کا سیاسی استعمال بند ہو۔۔ اے کاش!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
درآمدی حکمران تو پہلے ہی کثرت سے موجود بلکہ نظام چلا رہے ہیں ۔ اب اصلی بلکہ اصیل حکمران درکار ہیں ۔
اصیل کہاں سے لائیں ؟؟؟؟؟؟؟
یہاں تو جاذبیت بھی ہے دولت ہی کی پروردہ
۔۔۔۔۔۔۔۔
بلکہ قابلیت !اہلیت ؔ! حاکمیت!اصلیت!
سب ہی کچھ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اصل مسئلہ حکمران ہی ہیں اس ملک کا۔
یہ ایک دائروی اور سائیکلک طرح کا مسئلہ ہے ۔ جب عوام با شعور نہیں ہوں گے تو اپنے اندر سے حکمران کیسے اچھے لا سکیں گے ۔ اور اسی طرح جب حکمران اچھے نہیں ہوں گے تو وہ عوام کی بھلائی اور شعور کیوں کر چاہیں گے ۔جیسے بعض اوقات آپ لغت میں ایک لفظ کے معنی دیکھیں تو آپ کو دوسرا لفظ مشکل مل جاتا ہے اب آپ اس کے معنی دیکھتے ہیں تو پہلا لفظ آجاتا ہے ۔اب آپ کو دونوں کی سمجھ نہیں آتی ۔
 
سیما علی

لائبریرین
اے پاک وطن تجھے میرا خدا ۔ ۔ ۔ یونہی قائم دائم شاد رکے
آمین
اے کاش، عوام کو شعور آئے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔ لوگ ایماندار لوگ چنیں۔ مذہب کا سیاسی استعمال بند ہو۔۔ اے کاش!
کبھی تو وقت بدلے گا ۔۔۔ہمارا میکائیل کہتا
I’ll change Pakistan 🇵🇰
ان شاء اللہ
 
Top