ویسے آدھی عوام تو تبھی ٹھیک ہو جائے گی جب اسے انصاف ملے گا اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔
باقی آدھی قوم منصفانہ قوانین کے نفاذ اور عملداری سے ٹھیک ہو جائے گی۔
اصل مسئلہ حکمران ہی ہیں اس ملک کا۔
پاکستانی عوام حکمرانوں کی نااہلیوں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں۔۔ ہمارے رسول محمدﷺ نے اس ہدایت کو جامع الفاظ میں بیان فرما دیا ہے:
تم میں سے ہر کوئی نگہبان ہے اور ہر کسی سے اس کے بارے میں سوال ہوگا جس کی نگہبانی اسے سونپی گئی ہے۔
حضرت علی علیہ السلام کا قول پوری انسانی تاریخ کا خلاصہ ہے کہ ’’
قومیں کفر کے ساتھ تو زندہ رہ سکتی ہیں مگر ظلم کے ساتھ نہیں۔‘‘
بقائے حکومت کے لیے بے حد ضروری ہے کہ اربابِ اقتدار عدل وانصاف کو قائم کریں۔۔۔ہم کمزور ترین درجہ پر فائز لوگ صرف دعا کر سکتے ۔اے مالک دوجہاں ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو ہدایت عطا فرما ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم پر رحمت فرمائے ۔۔۔آمین