گھڑسواری لڑکیوں کا مشغلہ

زیک

مسافر
میری پانچ سالہ بیٹی کو گھڑسواری کا شوق ہے۔ معلوم نہیں کس پر گئ ہے کہ ماں باپ تو گھڑسواری سے دور بھاگتے ہیں۔ خیر وہ یہاں ایک گھوڑوں کے فارم پر گھڑسواری کرنے جاتی ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ پچھلے کئ ماہ سے وہاں جاتے ہوئے میں نے ایک بھی لڑکے کو گھڑسواری سیکھتے نہیں دیکھا۔ تمام بچے جو وہاں سیکھ رہے ہیں سب لڑکیاں ہیں۔

یہ تو مجھے معلوم تھا کہ لڑکیوں میں گھڑسواری زیادہ مقبول ہے مگر اتنی lopsided یہ علم نہ تھا۔
 
arifkarim

معطل
جی ہاں زیک بھائی۔ میری چھوٹی بہن کو بھی بچپن میں گھڑ سواری کا بہت شوق تھا۔ مجبوراً ہمیں انکا داخلہ ایک مقامی گھڑ سواری کلب میں کروانا پڑا۔ واقعی وہاں بھی زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی تھی۔
اب تو خیر سے وہ یونی ورسٹی میں پڑھتی ہیں۔ لیکن موقع ملتے ہی کلب ہاؤس پہنچ جاتی ہیں۔ :)
 
طالوت

محفلین
حیرت ہے ۔ مگر اچھا شوق ہے ۔۔
بچپن میں یہ شوق ہم نے گدھا سواری سے پورا کیا تھا کہ خاندان کو جدید ایجادات بھانے لگیں تھیں اور گھوڑی سے تو عرصہ ہوا جان چھڑا چکے تھے اس کی باقیات میں سے دو کاٹھیاں دو چار برچھیاں یا نیزے اور تلواریں دے کر گھریلو “ضروریات“ کا سامان لے لیا گیا تھا ۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
ghurrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrr.jpg
 
طالوت

محفلین
سچ میں گدھا ہی ہو گا جو آپ کو سواری کا شوق پورا کرنے دیتا ہو گا
افسوس تو یہ کہ اس نے بھی یہ شوق زیادہ دیر پورا نہیں ہونے دیا ۔ ویسے میں گھوڑے پر بھی سواری کر چکا ہوں البتہ اس کی شرافت قابل تعریف تھی ۔ (شرافت سے وہ بھی گھوڑے کی کھال میں گدھا ہی معلوم ہوتا ہو گا ، ہیں نا !)
کیوں جی آپ کیوں مسکرائے جا رہے ہیں لگتا ہے آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا ہے ۔۔ ہیں نا ہیں نا !
وسلام
 
طالوت

محفلین
زکریا شہزادی کی ایک آدھ تصویر تو لگائیں ۔ شاید شرم و جوش کے مارے یہ شوق جاگے ۔۔
خالہ معلوم ہوتا ہے برکنگھم پیلس سے اڑا کر لائی ہیں ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
آپ سے کس نے کہا کہ میں مزاق کا برا مانتا ہوں ۔ اور یہ بات آپ مجھے شاید تیسری یا دوسری بار کہہ رہی ہیں ۔ آئندہ کے لئے محتاط رہیں ۔ ورنہ میں ایسی باتوں کا بہت برا مانتا ہوں ۔۔
وسلام
 
خوشی

محفلین
برا مان کے بھی آپ اپنا ہی نقصان کریں گے ، زیادہ سے زیادہ کیا ہو گا میں آپ سے مذاق نہ کروں گی، وہ پہلے بھی کبھی نہیں کیا، شاید اسی لئے لکھ دیا تھا ،اور ڈانٹنے کی ضرورت نہیں ڈانٹنا مجھے بھی آتا ھےا ور آپ سے زیادہ اچھا:) ،، مگر میں بچوں کو ڈانٹتی نہیں کبھی، اب آپ پانی کا ایک بڑا گلاس پی لیں شاباش ، جواب دینے سے پہلے اور سر پہ برف کی تھیلی رکھ لیں
 
طالوت

محفلین
چلئے فی الحال مابدولت رعایا پر رحم کرتے ہوئے غصہ پھر کبھی پر اٹھا رکھتے ہیں ۔ البتہ زکریا کے غصے کا کیا ہو گا ؟ انھوں نے اپنی شہزادی کے لئے دھاگہ شروع کیا تھا اور موضوع لڑکیوں کی گھڑ سواری تھا جو گرتے پڑتے گدھوں کی سواری تک جا پہنچا ہے ۔ گھڑ سواری پر تو میرے خیال میں مردوں کی ہی اجارہ دری رہی ہے ۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ چنگیزی افواج گھوڑوں پر ہی آرام کرتی تھیں ۔ اور یہ بھی کہ گھڑ سواری سے کمر مضبوط ہوتی ہے ۔
وسلام
 
خوشی

محفلین
گھڑ سواری سے مجھے بھی یاد آگیا کہ ایک بار میں نے بھی گھڑ سواری کی تھی ، مگر وہ شوق کی وجہ سے نہیں مجبوری تھی، ہم لوگ چچا جان کے فارم ہاؤس میں تھی ، اوووووووووو میرے خیال میں یہ واقعہ کسی اور دھاگے میں لکھنا چاھیئے بقول طالوت اس دھاگے کے تخلیق کار برا مان سکتے ھیں
 
طالوت

محفلین
یہ تو ہاتھی معلوم ہوتا ہے ہارون ۔

خوشی اب اسے دھاگے کو “ریورس گئیر“ شاید نہ لگے ۔ یہیں بیان کر دیں ۔
وسلام
 
خوشی

محفلین
تو ہم فارم ھاؤس پہ تھے کہ اچانک تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے لگی ، اور راستہ اتنا خراب ہو گیا کہ گاڑی کے ساتھ آنا ممکن نہ تھا ، تو تبببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببب ہمیں فارم میں موجود گھوڑوں کی سواری کرنے پڑی واپسی کے لئے ، اووووووووووووووووووووووو میرے خدااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا جس گھوڑے پہ میں سوار تھی وہ کبھی کسی کھیت میں گھس جاتا کبھی کسی میں ، میں سارا وقت چیخیں مارتی رہی میرے ساتھ میری خالہ تھیں وہ مجھ سے بھی چار ہاتھ آگے جب گھوڑا اصل راستے سے ہٹ کے ادھر اُدھر کو چل نکلتا وہ مجھے زور سے پکڑ لیتیں اور اتنی زور سے چونٹی کاٹتیں کہ میری چیخیں نکل جاتیں جس سے سب متوجہ ہوتے اور ہمارے والے گھوڑے کو سیدھے راستے ڈالتے، خالہ سارا راستہ درود شریف پڑھتی رھیں شکر ھے راستہ ایسا نہ تھا کہ وہ تیز دوڑ پاتا ورنہ آج میں یہ سب لکھنے کو موجود نہ ہوتی، خدا خدا کرکے کے گھر پہنچے تو خالہ ابا سے کہنے لگیں بھیا آپ کی بیٹی بہت ڈرپوک ھے اووووووووو کچھ نہ پوچھیں کیا حال ہوا میرا یہ سن کے ، دل چاہ رہا تھا کہ کاش میں ایک آدھ ہاتھ گھوڑے کو لگا دیتی پھر خالہ کی بہادری دیکھتی
 
ھارون رشید

یہ بات اگر خالہ سے پوچھی جائے تو وہ درست بتائیں گی کہ آپ نے اپنی جگہ ان کا نام لے دیا ہے
 
Top