حنا فیصل نے کہا:
اسلام و علیکم
تعریف اس خد ا کی جس نے جہاں بنایا
کیا کیا کیا بات ہے
دراصل میں دوست کو شاکر صاحب سمجھ رہی تھی میں
نے ان کی منتیں ترلے کیے کہ مجھے خود فونٹ بنانا ہے اس کے لئے ازراہ مدد کی ضرورت ہے تو پتا چلا یہ کارنامہ ہمارے ان حضرت کا ہے کوئی اور دھاگہ نظر نہیں اآیا اس دھاگے کی اہمیت کا اندازہ لگاتے ہوئے سوال کرنے کی زحمت فرامئی جو یقینا کڑوی کسیلی نہ سہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آفتاب تازہ ہائے انوار فشاں کا باعث ضرور بنے گی
اصل مدعے کی جانب بڑھتے ہوئے تعریفوں کے قلابوں کو پیچھے سمیٹے ہوئے سوال عرض ہے کہ کہ اس قدر جادویانہ کام کب اور کیسے اور کیتنے انتظار کا محتاج ہے ؟؟؟
دوسرا سوال
میں خود فونٹ بنانا چاہوں تو مجھے کیا کیا لوازمات درکار ہوں گے ؟؟؟ تفصیلا جواب ملنے پر شاگردی کی دعوت کھلے عام اور مٹھائی پارسل کرنے کی پابند سلاسل رہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
دھمکی سمجھ کر یا چھوٹی بہن سمجھ کر سوال کا جواب دینے کی جسارت پر حقیقی خوشی کے ساتھ شکریہ کا سر خم کروں گی
اس میں تو کوئی شک نہیں کی "دوست" بھی شاکر ہیں لیکن آپ نے غلط شاکر کا انتخاب کرکے خواہ مخواہ انکی منتیں ترلے کر کے انہیں موٹا کردیا اور وہ مفت میں آپ کی منت ہائے عاجزانہ اور ترلہ ھائے خوشامدانہ سے لطف ھاہے فراوانہ کشید کرتے رہے ۔۔۔ یعنی دوست بھائی کا مقدر عالمتاب اور نصیب خوشناک بڑا اچھا ہے بہ الفاظ ہائے دیگر انکی تو موجیں ہو گئیں
ویسے آپ اردو بہت اچھی لکھتی ہیں اردو کے معاملہ میں بے اختیار آپ کی شاگردی کرنے کو دل چاہتا ہے اور آج سے اپنے آپ کو آپ کا شاگرد سمجھتے ہوئے اچھی اردو لکھنے کی کوشش شروع کر رہا ہوں۔
خیر ۔۔۔۔۔۔۔ دیر آید درست آید
اب آپ نے درست شاکر کا انتخاب کیا ہے
اب شروع ہو جائیں منتیں اور ترلے کرنے پر
اب مابدولت کی مرضی کہ آپ کی درخواست ہائے خوشامدانہ کو کب ظرف قبولیانہ میں ڈالتے ہیں اور آپ کو فونٹ بنانا سکھانے کے لئے اپنی شاگردی میں قبول کرتے ہیں
پہلی شرط یہ ہے کہ اپنے دستخطوں میں موجود احمد ندیم قاسمی کے شعر کو درست کر کے لکھیں
اور پھر باقی باتیں اس کے بعد ہوں گی
شاکر عزیز سے معذرت