محسن حجازی
محفلین
نبیل بھائی میری بات بالکل ٹھیک پکڑ گئے ہیں، کمپوزنگ اور کمپیوٹنگ میں فرق ہے۔ بہرطور، جائزہ لیتے ہیں کہ کیا کیا جا سکتا ہے۔ قادری بھائی ڈاؤن لوڈ کیا ہے لیکن اس کے چالیس حصوں کا سائز بہت کم ہے۔ چہ چکر است؟
جیسبادی نے کہا:محسن آپ کا کمپوزنگ میں وقت صرف کرنا سودمند معلوم نہیں ہوتا۔ آج کل سیل فون پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کہ SMS وغیرہ کو اردو میں کیسے کیا جائے۔ یونیکوڈ تو اب بھی SMS میں چلے جاتے ہیں اور اعداد کی شکل میں نظر آتے ہیں۔
کیا اس کو عملی کرنے کے لیے جاوا میں سہولیات ڈالنے کی ضرورت ہے؟ اس پر معلومات اکٹھی کر کے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سیل فوں اب کمپوٹڑ سے بھی بڑھ کر عام آدمی کی دسترس میں ہیں۔ اس پر اردو کلیدی تختہ چالو کرنا، فونٹ ڈالنا، وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کمپوٹرز صارفین میں اردو زیادہ مقبول نہیں ہو سکی۔ شاید سیل فون جس میں اب email بھی آ گئ ہے، پر توجہ دینے سے موج کو پلٹا جا سکتا ہے۔
ہم بھی مشتاق ہیں!
ہم بھی بے تاب ہیں!
یا شاکرَ القادری!
جلدی رونمائی کیجیے
نئے سافٹ ویئر کی
آپ کا سوال کیا ہے؟لیکن مجھے میرے سوال کا جواب نہیں ملا
اس لنک کو وزٹ کریں۔۔۔احباب میں سے کوئی صاحب کلک سوفٹ وئیر اور ( اس سے متعلقہ کچھ مفید معلومات اگر ہوں ) حاصل کرنے کا کوئی طریٖقہ بتا سکیں تو بہت عنایت ہو۔