تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

سلمان حمید

محفلین
لیجیے ہم نے استاتذہ اکرام اور شاعری میں دلچسبی رکھنے والوں کو ٹیگ کر دیا وہاں :)
ارے واہ، آپ تو اساتذہ سے نہ صرف واقف تھیں بلکہ وقت پڑھنے پر ان کو آواز بھی دے سکتیں تھیں اور آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔ میں آپ کے اس احسان کا بدلہ کیسے چکا سکتا ہوں؟ :)
 
سلمان حمید

محفلین
ہر ترکیب کی ایک تعریف ہوتی ہے بہن جو ہر انسان کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ جیسے میرے لیے "کامیابی" کی تعریف مخلتف آپ کے لیے کچھ اور ہو گی۔ با لکل اسی طرح "سیدھا سادا" اگر میں اپنی نظر میں ہوں تو کسی اور کے لیے جلیبی اور بقول قیصرانی بھائی کسی اور کے لیے امرتی ہو سکتا ہوں۔ تو یہ ایک لمبی بحث ہے :p
آپ بس پڑھ کے سمجھ لیجئے کہ میں اک سیدھا سادا انسان ہی ہوں باقی امید کرتا ہوں کہ اس محفل میں جو کہا ہے اس پہ پورا بھی اتروں :laughing:
 
ہر ترکیب کی ایک تعریف ہوتی ہے بہن جو ہر انسان کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ جیسے میرے لیے "کامیابی" کی تعریف مخلتف آپ کے لیے کچھ اور ہو گی۔ با لکل اسی طرح "سیدھا سادا" اگر میں اپنی نظر میں ہوں تو کسی اور کے لیے جلیبی اور بقول قیصرانی بھائی کسی اور کے لیے امرتی ہو سکتا ہوں۔ تو یہ ایک لمبی بحث ہے :p
آپ بس پڑھ کے سمجھ لیجئے کہ میں اک سیدھا سادا انسان ہی ہوں باقی امید کرتا ہوں کہ اس محفل میں جو کہا ہے اس پہ پورا بھی اتروں
یعنی غلطی سے آپ ٹیڑھے بھی ہو سکتے ہیں :laughing:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے واہ، آپ تو اساتذہ سے نہ صرف واقف تھیں بلکہ وقت پڑھنے پر ان کو آواز بھی دے سکتیں تھیں اور آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔ میں آپ کے اس احسان کا بدلہ کیسے چکا سکتا ہوں؟ :)
بس اور کچھ نہیں میرے ساتھ حلیم بنوا دیں
 
عینی شاہ

محفلین
شاعر ایک ایسی صنف ہے جو شاعری سننے والےاور پڑھنے والے دونوں کا اپنا محسن سمجھتا ہے۔ اور آج کل کا نیا شاعر تو نفسا نفسی اور مصروفیت کے اس دور میں کسی بہرے سامع اور اندھے قاری تک کی تلاش میں نکل جاتا ہے۔ آپ برا مت مانیں، میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ شاعر ہونے کے ناطے مجھے ایک بھی قاری یا سامع کو منانے کے لیے ہر اس کانٹریکٹ پر دستخط کر دینے ہیں جس کی بھلے ایک بھی شِق میرے حق میں نہ ہو :(
جی جی بلکل ٹھیک کہا اپ نے جو بھی کہا ہو گا :confused3::confused3::confused3::confused3:
 
Top