تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

دیکھئے نیرنگ خیال میاں، آپ ہماری رومانس سے بھرپور گفتگو کے بیچ میں مت آئیے۔ کسی سے بھی تعلق بڑھانے کی شروعات تعریفی کلمات سے ہی کی جاتی ہے۔ سمجھے؟
نہیں بھیا ایسی کیا بات ہے وہ تو لڑکیوں کے لئے ہے نا ہم سے کیا ہم تو بھائی بھائی ہیں۔۔۔:)
 
ہاہاہا میرا مطلب تھا کہ ہم "رومانس" کے مضمون پر پوری دلجمعی سے گفتگو کر رہے تھے :)
خیر میرا تجربہ نہیں ہے اس بارے میں آپ تو شاعر ہیں اور شاعر بہت ساری ایسی جگہوں تک پہنچ جاتا ہے جہاں ہم عام لوگوں کی رسائی کہاں ہو پاتی ہے،۔
 
سلمان حمید

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین

عینی شاہ

محفلین
ایسے سامع کو تو ہم شاعر لوگ نہ صرف ڈھونڈ کر لاتے ہیں بلکہ پھر روٹھ کے جانے بھی نہیں دیتے :rollingonthefloor:

لیکن میں لوٹ پوٹ کے ہنسنے کا اگر غلط مطلب نہیں لے رہا تو عینی شاہ بہن آپ وہ سامع تو نہیں جو شعر آدھا مکمل ہونے پر بھی رٹا رٹایا واہ واہ بہت عمدہ ارسال کر دے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر میرا اپنا شعر برا ہو تو مجھ جیسے شاعر کو پتہ چل جاتا ہے لیکن اگر اس شعر پہ بھی واہ واہ کی صدا بلند ہو تو مجھ جیسے شاعر کو سامع کا بھی پتہ لگ جاتا ہے :rolleyes:
واوووووووووو اپ نے تو پتا چلا بھی لیا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:بٹ ڈونٹ وری اپ کی پوئٹری پڑھا کروں گی کاز مجھے پڑھے بغیر وا وا کرنے کا بہت مزا آتا ہے :biggrin::biggrin::biggrin::biggrin:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مقدس بہن بہت نوازش۔
نائمہ بہن آپ نے پوچھا تھا شاعری میں وزن کے بارے میں تو میرا نہیں خیال کہ میں ایک موزوں بندہ ہوں اس سوال کے لیے :laughing:
وہ کیا ہے کہ میں خود متوازن شعر لکھنے کی کوشش کرتے کرتے اس کام کو ناممکن قرار دیتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر چکا ہوں۔ لیکن جتنی لکھ چکنے کی غلطی کر چکا تھا اس کی تصحیح کے لیے لاہور میں اپنے اساتذہ عباس تابش اور عابد حسین عابد کا بے حد شکر گزار ہوں۔ میرا خیال ہے آپ با وزن ہی لکھتی ہوں گی اور باقی آپ کی راہنمائی کے لیے اگر کوئی استاد میسر نہ ہوا تو مہربانی کر کے اس ویب سائٹ پر ہی جلد ڈھونڈ لیجیے تا کہ میں بھی مستفید ہو سکوں :laughing:
عینی بہن، شاعری کو میں دل سے بے ساختہ نکل کر الفاظ میں ڈھلتی ہوئی موسیقی قرار دیتا ہوں جو کہ زبردستی کا کام ہرگز نہیں ہے تو آج کل (اور میرے لژکپن کے دور میں) زیادہ تر کی نظر میں دردِمحبت پالنا ایک مشغلہ بھی سمجھا جاتا ہے اور شاید ضرورت بھی تو دل میں درد بھرا ہو یا بھر لیا جائے تو شاعری کی صورت میں غمگین سُر ہی نکلے گا نا :)
سب مشکل مشکل کام مجھے ہی دے دیتے ہیں میں کوئی نہیں بولنا کچی :(
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید@ سلمان حمید۔ ہ کی جگہ ہ اور ھ کی جگہ ھ استعمال کرنا ضروری ہے تا کہ اردو کو سٹینڈرڈائز کیا جا سکے۔ ورنہ مثلاً آپ کو سپیل چیکنگ انجن کو دونوں کو درست ثابت کرنے کے لئے دونوں طرح الفاظ کو اپنی لغت میں شامل کرنا ہوگا۔ اردو کیحالت یوں ہی خستہ ہے، اسے اور زیادہ مجبور بنانے سے بچیں تو بہتر ہے۔ محض اس طرح کسی کو ذاتی طور سے لکھنا پسند ہو، تو محض اپنے استعمال کے لئے جس طرح چاہیں لکھیں، لیکن جہاں الفاظ کی فہرست بنانے کے لئے مواد اکٹھا کیا جاتا ہے، اور اس میں اردو محفل جیسی کئی ویب سائٹس شامل ہیں، وہاں اپنی مرضی کے مطابق لکھنے سے پرہیز کریں
 
سلمان حمید

محفلین
بہت شکریہ منصور مکرم بھائی اور سیدہ شگفتہ بہن :)

واوووووووووو اپ نے تو پتا چلا بھی لیا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:بٹ ڈونٹ وری اپ کی پوئٹری پڑھا کروں گی کاز مجھے پڑھے بغیر وا وا کرنے کا بہت مزا آتا ہے :biggrin::biggrin::biggrin::biggrin:
آپ کے ایک ہی فقرے میں مجھے تضاد نظر آرہا ہے :p
سب مشکل مشکل کام مجھے ہی دے دیتے ہیں میں کوئی نہیں بولنا کچی :(
دیکھیں اگر آپ ہمت نہیں کریں گی تو ہم جیسے نئے نئے محفلین کیسے سیکھیں گے؟ چلیں شاباش، اللہ کا نام لیں اور تلاش شروع کریں :)
 
آخری تدوین:

عینی شاہ

محفلین
بہت شکریہ منصور مکرم بھائی :)

آپ کے ایک ہی فقرے میں مجھے تضاد نظر آرہا ہے :p

دیکھیں اگر آپ ہمت نہیں کریں گی تو ہم جیسے نئے نئے محفلین کیسے سیکھیں گے؟ چلیں شاباش، اللہ کا نام لیں اور تلاش شروع کریں :)
جی بلکل اوپن کنٹراسٹ ہے نا یہ ہے نا بھئی:laughing::laughing::laughing:
 
سلمان حمید

محفلین
خوش آمدید@ سلمان حمید۔ ہ کی جگہ ہ اور ھ کی جگہ ھ استعمال کرنا ضروری ہے تا کہ اردو کو سٹینڈرڈائز کیا جا سکے۔ ورنہ مثلاً آپ کو سپیل چیکنگ انجن کو دونوں کو درست ثابت کرنے کے لئے دونوں طرح الفاظ کو اپنی لغت میں شامل کرنا ہوگا۔ اردو کیحالت یوں ہی خستہ ہے، اسے اور زیادہ مجبور بنانے سے بچیں تو بہتر ہے۔ محض اس طرح کسی کو ذاتی طور سے لکھنا پسند ہو، تو محض اپنے استعمال کے لئے جس طرح چاہیں لکھیں، لیکن جہاں الفاظ کی فہرست بنانے کے لئے مواد اکٹھا کیا جاتا ہے، اور اس میں اردو محفل جیسی کئی ویب سائٹس شامل ہیں، وہاں اپنی مرضی کے مطابق لکھنے سے پرہیز کریں
نشاندہی کرنے کے لیے بہت شکریہ الف عین بھائی مگر میں نے تو اپنی پہلی پوسٹ کے بعد ہی عمر سیف بھائی کی نشاندہی پر اپنی یہ غلطی درست کر لی تھی مگر پھر بھی کوئی خامی رہ گئی ہو تو اس کے لیے معذرت۔ آئندہ مزید محتاط رہوں گا :)
 
سلمان حمید

محفلین
جی بلکل اوپن کنٹراسٹ ہے نا یہ ہے نا بھئی:laughing::laughing::laughing:

جی ہے تو سہی مگر یہ کوئی مناسب طریقہ تو نہیں ہے مجھ جیسے نا پختہ شاعر کو اس کی شاعری سننے کے سبز باغ دکھا کر بعد میں یوں لوٹ پوٹ ہونا کہ دیکھا کیسا اُلو بنایا :(
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ منصور مکرم بھائی اور سیدہ شگفتہ بہن :)

آپ کے ایک ہی فقرے میں مجھے تضاد نظر آرہا ہے :p

دیکھیں اگر آپ ہمت نہیں کریں گی تو ہم جیسے نئے نئے محفلین کیسے سیکھیں گے؟ چلیں شاباش، اللہ کا نام لیں اور تلاش شروع کریں :)
مجھے ایک لطیفہ یاد آیا۔ ابن صفی نے عمران سیریز میں ایک جگہ لکھا تھا جس کے الفاظ کچھ آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، مگر اقتباس اس طرح کا تھا کہ
رات گئے عمران جب فلیٹ واپس پہنچا تو جوزف کے کمرے سے بلند آواز میں ریڈیو پر مشاعرہ چل رہا تھا جس پر جوزف اور سلیمان زور زور سے داد دے رہے تھے۔ عمران نے سلیمان کو ڈانٹا اور پھر جوزف سے بولا کہ جناب کو شاعری بھی سمجھ آنے لگ گئی؟ جوزف بولا کہ باس، جب یہ سب ہاؤ ہاؤ (داد دیتے ہیں) کرتے ہیں تو بہت مزہ آتا ہے
 
عینی شاہ

محفلین
جی ہے تو سہی مگر یہ کوئی مناسب طریقہ تو نہیں ہے مجھ جیسے نا پختہ شاعر کو اس کی شاعری سننے کے سبز باغ دکھا کر بعد میں یوں لوٹ پوٹ ہونا کہ دیکھا کیسا اُلو بنایا :(
واااااااااااااااااااااااٹ !!! یہ کس نے کہا کہ سنوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:بھئی کمٹمنٹ تو پڑھنے پر ہوئی تھی:cautious:
 
Top