ہائے رام "کڑی" کو ڈالے دانہ

mujeeb mansoor

محفلین
بھائی سب باتیں اپنی جگہ.......... ٹھیک ہے صدر کابھی دل ہوتا ہے......حسن اس کی بھی مت مار سکتا ہے. . . لیکن وہ صدر ہی کیا جیسے اپنے جزبات پہ بھی کنٹرول نہیں . . .یہ کیا کہ کسی کی مسکراہت پہ اس سے گلے لگنے کی باتیں .............اسلام کا طریقہ کار نہیں دیکھتے تو . . . صدارت کا عہدہ ہی دیکھ لیں. . . .حکومت کرنے والے خاص خوبیوں کے مالک ہوتے ہین تبھی اس عہدے پر پہنچتے ہیں. . . لیکن جنہوں نے بیگم کے سر کے بدلے یہ عہدہ حاصل کیا ہو . . . . ان سے غیر محرم کے ساتھ معانقہ گیری کے علاوہ اور کیا توقع کی جا سکتی ہے. . . .کچھ نہیں تو اپنے چوتھائی چاندی کے بالوں کا ہی خیال کر لیا ہوتا. . . . . . . کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتاکہ کسی خوبصورت عورت کے ذریعے جناب صدار سے کیا کیا کچھ نہیں کروایا جا سکتا. . . . .اور دشمن خفیہ ایجنسیاں تو اونچے عہدے کی مالک شخصیات کی کمزوریوں پر خاص توجہ دیتی ہیں. . . . . یہ ایک کمزوری ہے جیسے خود جناب صدر نے آشکارہ کر دیا ہے........
کیالاجواب باتیں کی ہیں آپ نے فاروقی صاحب۔آپ کی باتیں سوفیصد درست ہیں اور زبردست طمانچہ ہیں ان لوگوں پر جو کہتے ہیں کہ زرداری نے اللہ کے پیدا کیے ہوئےحسن کی تعریف کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقینا آپ خراج تحسین کے مستحق ٹھرے
 

آبی ٹوکول

محفلین
ہم نے کیسا صدر چنا ہے؟
آصف زرداری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اسی طرح اصرار کیا تو میں گلے بھی لگا سکتا ہوں جس پر سارہ پیلن مسکرا دیں۔
464619_6.jpg


بشکریہ بی بی سی اردو

ویسے زرداری صاحب کی گلے لگانے کی خواہش سے یاد آیا کہ اگر سارہ کو پنجابی آتی ہوتی تو اس نے یہ گانا ضرور گانا تھاکہ ۔ ۔ ۔ ۔ جپھی کُٹ کہ توں اک واری پا صدرا ااااااااااا ساری زندگی رواں گی تابعدار صدرا ۔ ۔ ۔

:laugh::grin1::music:
 

mujeeb mansoor

محفلین
خوش گوار موڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں روزنامہ جنگ نے کچھ ایسی خبر لگائی ہے۔ خبر کی آخری چندسطور کام کی ہیں
1353.gif
 

شمشاد

لائبریرین
زرداری صاحب مکھن لگا رہے ہیں ناں، کل کو اسی سے واسطہ بھی تو پڑنا ہے ناں۔ سمجھا کریں۔
 

محسن حجازی

محفلین
بہت خوب!
ذرا بحران سے نکل لیں تو اس پر موضوع پر بھی کچھ طبع آزمائی کرتے ہیں کہ رگ ظرافت پھر سے پھڑک اٹھی ہے۔
تاہم رگ جاں کے پھڑکتے کسی اور شے کا احساس کم ہی ہوتا ہے۔۔۔
 

امکانات

محفلین
ہمارے صدر اس معاملے میں اتنے بے بس ہیں اہلیہ کے جانے کے بعد اب یہ کسی خاتوں سے شادی نہیں‌کر سکتے اگر ایسا کریں گے تو جیالے بی بی سے بے وفائی پر ان کی درگت بنا دیں گے یہ بے چارے خفیہ طور پر جو کچھ بھی کرتے پھریں مگر اعلانیہ یہ شادی نہیں کر سکتے اس لیے دیکھ کر گزارہ کر رہے ہٰیں وزارت خارجہ نے اپنی بریفبگ میں زرداری کے کان میں ڈال دیا ہوگا کہ سارہ ہی اگلی نائب صدر ہونگی زراری صاحب کے پاس پھر یہ موقع کب آنا تھا
 

طالوت

محفلین
ہوں۔مجھے تو زرداری کا نام پاکستان کے صدر کے طور پے لینا ہی پاکستان کی بہت بڑی بےعزتی لگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے بہترین رائے !
:mad::mad::mad:
اور جن احباب کو لگتا ہے صدر کا بھی دل ہوتا ہے ، تو گزارش یہ ہے کہ وہ ذلیل آدمی وہاں صدر پاکستان کی حیثیت سے تھا نہ کہ آصف علی زرداری کی حیثیت سے ۔۔۔ اپنی ذاتی حیثیت میں رہ کر جو کارنامے انجام دینے ہیں دے لیکن یہ مشرف کی روشن خیالی کی کالک ہمارے منہ پر نہ ملے
وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے یہ کوئی اتنا بڑا اشو نہیں تھا، لیکن میڈیا بھی اخیر کرتی ہے، اس واقعے کے اگلے ہی لمحے جیو پر پٹی چل رہی تھی، سارا سے ملاقات، حسن کی تعریفیں۔ہاہاہا، یار مجھے تو بہت ہنسی آئی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
سب سے بہترین رائے !
:mad::mad::mad:
اور جن احباب کو لگتا ہے صدر کا بھی دل ہوتا ہے ، تو گزارش یہ ہے کہ وہ ذلیل آدمی وہاں صدر پاکستان کی حیثیت سے تھا نہ کہ آصف علی زرداری کی حیثیت سے ۔۔۔ اپنی ذاتی حیثیت میں رہ کر جو کارنامے انجام دینے ہیں دے لیکن یہ مشرف کی روشن خیالی کی کالک ہمارے منہ پر نہ ملے
وسلام
بھائی طا لوت کیا ہو گیا یار، کنٹرول یار، اتنا ایموشنل پن ٹھیک نہیں آج کے دور میں۔
 

اظہرالحق

محفلین
شکر ہے کہ وہاں‌ کوئی جیالہ نہیں تھا ورنہ ایک زور دار نعرہ لگنا تھا زندہ ہے بی بی زندہ اور صدر صاحب فورا بقائمی ہواس سے ہوش میں آجاتے :mrgreen:

اسے ملوم ہے کہ وہ زندہ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مارنے والے کو ۔۔ ۔ ۔ اوہ سوری ۔ ۔۔ شاید پول کھل جائے :evil:
 
Top