ہتھیار - weapons

جی ہاں یہ چھوٹا بھائی ہے جے-21 کا چین کا ورک ہارس جیسے ایف-35 ہو گا امریکہ کا۔ ہمیں اپنی پڑی تھی کہ امریکہ روس تو ہمیں سٹیلتھ نہین بیچیں گے ہمارا کیا ہو گا ۔ پر ظاہر ہے پی اے ایف کو چائنیز پروجیکٹس کا علم تھا اس لیے ایم آر سی اے ٹینڈر نہیں نظر آیا مطلب جے ایف-17 تھرڈ لائن ایف سولہ سیکنڈ لائن اور سٹیلتھ فرنٹ لائن ۔ پاکستان کے فرنٹ لائن فائٹر زیادہ نہیں چاہیے 3 سکواڈرن جیسے ایف سول تھے پہلے چلیں گے ۔ یہ جہاز چین سے زیادہ چین کے اتحادیوں کے لیے خوشخبری لایا ہے ۔ اس کے انجن آر ڈی -93 ہیں ابھی تک پر ڈبلیو ایس جلد تیار ہوں گے تو اصل مزہ ائے گا (y)

چائنا کا ایف-22 کا کاونٹر یہ ہے جے-21
27_10174_fccc0ddbe0ded3f.jpg


2002.jpg


BRDGZ.jpg

یہ جے-31 ایف-35 کے کاؤنٹر کا کہا جا سکتا ہے
militairej2102162012103.jpg
جواب کا بہت شکریہ بھائی۔اگر ہینڈ گنز کو بھی شامل کر سکیں تو کیا کہنے۔
 

وجی

لائبریرین
کتنے عرصے سے کہ رہا ہو بھائی ہینڈ گنز کو بھی شامل کریں
لگتا یہی ہے کہ 7سے 11 نومبرکو آئی ڈی آز 2012 میں ہی دیکھنا پڑے گا
 

عسکری

معطل
کتنے عرصے سے کہ رہا ہو بھائی ہینڈ گنز کو بھی شامل کریں
لگتا یہی ہے کہ 7سے 11 نومبرکو آئی ڈی آز 2012 میں ہی دیکھنا پڑے گا
ابھی تک تو سول انٹری کی بات ہی نہیں ہوئی کہاں سے دیکھیں گے جناب؟ اس بار آخری دن سویلین انٹری پر چپی ہے ابھی تک :grin:
 

عسکری

معطل
آئیڈیاز2012 میں پاکستان نے بھی بہت ساری ڈیلز سائن کی ہیں ان میں سب سے بڑی ایک ارب ڈالر کی فریگیٹ ڈیل ۔ پاکستان نیوی کے لیے بہت بڑی خوشخبری 4 مزید ایف-22 پی فریگیٹس پاکستان نے خریدی ہیں جن پر مزید نئے ہتھیار نصب ہوں گے دو چائنا مین اور دو کراچی شپ یادڑ پر بنائی جائیں گی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نیوی کے پاس 8 نئی فریگیٹس ہوں گی

F-22P_PNS_Zulfiquar.JPG
 

عسکری

معطل
کتنے عرصے سے کہ رہا ہو بھائی ہینڈ گنز کو بھی شامل کریں
لگتا یہی ہے کہ 7سے 11 نومبرکو آئی ڈی آز 2012 میں ہی دیکھنا پڑے گا
کی تو تھیں جناب اوکے میں معذرت کرتا ہوں اب مجھے ٹائم ملا ہے کئی دن بعد اب آپ نام لے لے کر بتائیں میں شامل کرتا جاؤں گا آپکے حکم کے مطابق :daydreaming:
 

عسکری

معطل
ایف این -پانچ سات - FN Five-seven

ایف این ہرسٹال کمپنی کی بنی یہ گن جدید ترین پستولوں میں شمار ہوتی ہے ۔ بیلجئیم کی بنی یہ گن سیمی آٹو میٹک ہے اور 1998 میں متعارف کرائی گئی ۔ اس کی جدید طرز کی گرپ اور منفرد ایمونیشن کے ساتھ ساتھ اس کی ایکوریسی کی وجہ سے جلد ہے اسے دنیا بھر میں پسند کی اجانے لگا ۔سات سو چالیس گرام فل لوڈڈ وزنی یہ گن ایک میگیزین میں 10 سے لے کر 30 تک FN 5.7×28 ملی میٹر کے راؤنڈ فائر کر سکتی ہے ۔ اس پر بکس میگزین بھی لگایا جا سکتا ہے اور سٹینڈرڈ میگزین بھی جس کے اندر 10 راؤنڈز ہوتے ہیں۔ ناٹو نے اسے سٹینڈرڈ نہیں ہونے دیا اس لیے اس کے ایمونیشن کا مسئلہ رہتا ہے سول استمال کنداؤں کو ۔اس کے بہت سارے مادل بنائے گئے ہیں مختلف ناموں سے جیسے ٹیٹیکل - آئیہ اوایم - یو ایس جی ۔ اس کی ایفیکٹیو رینج 55 میٹر ہے اور حد رینج 1500 میٹر تک ہے ۔اس کے اوپر مختلف سائٹس نصب ہوتی ہیں جو کہ ایف این کے علاوہ دوسری کمپنیاں بھی بنا رہی ہیں۔ پاکستان نے اسے اپنی ائیر فورس کے سپیشل کمانڈو دستوں کے لیے خریدا تھا۔
کمپنی پرائز 1000 ڈالر ہے جو صرف افواج کو بیچی جاتی ہے سولین یوزر یا پرسل استمال کے لیے ڈیلر سے یورپ مین شاید سستی ہو ۔ پچھلی بار میرا بہت موڈ بنا تھا اس کو لینے کا کیونکہ یہ بریٹا کے عد میری فیورٹ گن ہے ۔ پاکستان میں اس کی قیمت 7 لاکھ سے 8لاکھ روپے کے درمیان لی جا رہی ہے جو کہ منگوا کر دی جاتی ہے ۔ سارا مسئلہ تب تھا جب منگوانے کاٹائم نہیں تھا میرے پاس اور اس کے ساتھ 100 راؤنڈ تو مل جاتے پھر ایمو کا کوئی بھروسہ نہیں ہے کیونکہ اس کا ایمو مارکیٹ مین دستیاب نہیں ہے اس لیے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔ اب شاید مہنگی ہو گئی ہو مزید ۔

Five-seveN_USG.jpg


پاکستانی ایس ایس ڈبلیو کو جوان اپنی ایف این فائیو سیونز کے ساتھ
Pakistani_F2000.JPEG


IMG_2563.jpg
 

عسکری

معطل
سنائپر اے ٹی پی - Sniper ATP

سنائپر اے ٹی پی یا سنائپر ایڈوانس ٹارگیٹنگ پوڈ ایک ایسا لیتھیل ہتھیار ہے جو اگر کسی بھی پلیٹ فارم پر لگا ہو تو اس کی دیکھنے نشانے لگانے اور ٹارگٹ پر نظر رکھنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔2005 میں لوکھیڈ مارٹن کی بنائی یہ پوڈ 16 لاکھ ڈالر کی ہے یہ پوڈ ایک ایسی بڑی آنکھ کہلائی جا سکتی ہے جو دور بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ سنائپر پوڈ میلوں دور سے ایک چھوٹے سے ایریے یا ایک چلتے ہوئے آدمی کو دکھا دیتی ہے جیسے وہ سامنے کھڑا ہو ۔ یا موونگ ٹارگٹ ہوں تو انہیں لاک رکھتی ہے ۔300 ڈگری تک نظر رکھنے والی اس پوڈ کو دنیا کی جدید ترین پوڈز میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔سنائپر کی مدد سے جہاز کی آواز دشمن تک نہیں پہنچ پاتی پر جہاز ٹارگٹ کو دیکھ رہا ہوتا ہے یا لاک کر کے فائر کر رہا ہوتا ہے ۔یہ ایک نہایت ہی سہل استمال والی پوڈ ہے پرانی پوڈز صرف ان جہازوں پر استمال ہوتی تھیں جن میں ان کا سوفٹ وئیر ہو پر سنائپر ایسی نہیں سنائپر کئی ہیلی کاپٹروں اور جہازوں پر لوڈ ہو کر خؤد بخود انسٹال ہو جاتی ہے اور سافٹ وئیر کا مسئلہ نہیں رہتا ۔ سنائپر بوڈ سے آپ ہیلی کاپٹر یا جنگی جہاز سے دشمن سے بہت دور رہ کر نا صرف اس پر نظر رکھتے ہیں بلکہ آہ یہ ڈیٹا اپنے گراؤنڈ ٹروپس کو بھی بھیج سکتے ہیں تا کہ وہ بھی ایریا آف انٹرسٹ کے بارے میں اپڈیٹ رہیں اسی طرح ہوائی جنگ میں یہ دشمن کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو لاک کرنے اور ان پر ہتھیار فائر کرنے کے کام آتی ہے ۔ یہ پوڈ ایک طرح سے ٹارگٹنگ کے ہر مسئلے کا حل ہے ۔ اس کی مینٹینس بہت ہی آسان ہے اور اس کے ایویونکس کے پارٹس نمبر وائز بنائے گئے ہیں جیسے ہی کوئی پارٹ خراب ہو اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے بالکل آسانی ہے بانسبت پرانی پوڈز کے جو واپس کمپنی بھیجی جاتی یا پھر بہت ہی مشکل ہوتی تھیں ۔ سنائپر پوڈ سے ریکی بہت ہی آسان ہو گئی ہے اس کو لوڈ کر کے آپ دشمن کی پوسٹوں یا شہروں کی ایک منٹ میں کئی سو تصاویر بنا سکتے ہیں جو کہ کئی میل کا ایریا کور کرتی ہیں ۔200 کلو وزنی یہ پوڈ جہاز کے ساتھ ایک نیا ہارڈ پوائنٹ اٹیچ کر کے لگائی جاتی ہے ۔اس وقت دنیا کے 13 ممالک اسے استمال کرتے ہیں ۔ پاکستان نے اپنے ایف سولہ جہازوں کے ساتھ ان کے لیے 38 سنائپر پوڈز لی ہیں جو اس وقت پاکستان ائیر فورس کے نمبر5 سکواڈرن کے پاس ہیں

ELEC_Sniper_PANTERA_Pod_lg.jpg


پاکستانی ایف سولہ سنائپر پوڈ سے لیس

263621d1347287383-paf-f-16c-block-52-cft-f-16_bk52_d_cft.jpg


268768d1347287383-paf-f-16c-block-52-cft-f-16_bk52_c_gbu_10.jpg


263528d1309649826-paf-f-16c-block-52-cft-f-16_bk52_c_amraam.jpg

268770d1347287383-paf-f-16c-block-52-cft-f-16_bk52_c_hangar.jpg


پاکستانی سنائپر پوڈ سے نشانہ لگانے سے پہلے کی ایک تصویر میں طالبان جنگجو ایک ٹرالی کو سرنگ کے اند لے جا رہا ہے ۔ یہ اس بے چارے کی زندگی کی آخری تصویر تھی
75966_380329842055642_1969331847_n.jpg
 

عسکری

معطل
سی ایم-4000
پاکستان کے پاس ایساکوئی میزائیل نہیں تھا جو بحری بیڑے یا ائیر کرافٹ کیریر کے لیے ون پوائنٹ جواب ہو پر اب ایسا نہیں رہا پاکستان نے سی ایم-4000 اے کے جی میزائیل حاصل کر لیے ہیں چائنا کے بنے اس میزائیل کو امریکی بحریہ کے لیے چیلینج سمجھے جانے والے اس میزائیل کی سپیڈ ہی موت کا پیغام ہے جو لگنے کے بعد بتاتا ہے کہ میں ا رہا تھا ۔ یہ میزائیل ہائیئیسٹ ماگ5 اشاریہ 5 کی سپیڈ سے چلتا ہے جو کہ 6700 کلو میٹر فی گھنٹہ بنتی ہے اور نارمل ماگ4 کی سپیڈ سے :bighug: بھارتی دفاعی حلقے اب تک سکتے میں ہیں اس نیوز کو سن کر ۔کیونکہ یہ تو چائنا کا کریر کلر تھا جس پر بہت شور و غوغا کیا تھا امریکہ انڈیا نے اب پاکستانی ہاتھوں مین بھی پہنچ چکا ہے ۔ اس بیش بہا قیمتی میزائیل کی پاکستانی بحریہ اور ائیر فورس مین شمولیت ہر پاکستان کو اپنے دوست چین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو اپنی اتنی سینسیٹیو ایڈوانس ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کر رہے ہیں ۔ جے ایف 17 کا اب سب سے لیتھیل ہتھیار سی ایم-400 میزائیل ہو گا ۔ یاد رہے بھارتی جس زعم سے براھموس کو پاکستان نیوی کی موت کہتے تھے اس کی سپیڈ ماگ2 اشاریہ آتھ ہے جی سی ایم400 کی سپیڈ کا آدھا ہے :thumbsup: پاکستان کو اس بہت ہی قیمتی اور اسٹریٹیجک ہتھیار کی مبارک ہو ۔ اب بحری شپ ہو یا بیڑے فریگیٹس ہوں یا ڈسٹرائیرز پاکستان نیوی سے 240 کلو میٹر دور ہی رہنا پسند کریں گے ۔ یاد رہے میزائیل کی اوریجنل رینج 800 کلو میٹر ہے پر ایکسپورٹ کے لیے اسے 240 کلو میٹر تک لایا گیا ہے ۔


پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر کے ساتھ
25s4kcp.jpg


پہلا والا
VSqGI.jpg


CM-400+AKG+Supersonic+Long+Range+Anti+ShipLand+Attack+Missile+JF-17+Thunder+FC-1+J-10+FC-20+J-31+J-20+J-11CM-400+AKG+supersonic+standoff+land+attack+missile+will+be+unveiled+fired+operational+carrier+Airshow+China+in+Zh.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
سنائپر اے ٹی پی - Sniper ATP
پاکستانی سنائپر پوڈ سے نشانہ لگانے سے پہلے کی ایک تصویر میں طالبان جنگجو ایک ٹرالی کو سرنگ کے اند لے جا رہا ہے ۔ یہ اس بے چارے کی زندگی کی آخری تصویر تھی
75966_380329842055642_1969331847_n.jpg
وہ بے چارہ کہتا ہوگا کہ

عسکری تیرا ککھ نہ رہے
 

عسکری

معطل
پاکستان کے پاس یہ سنگل سیٹر ایف 16 کب پہنچے؟
سنگل سیٹر :laugh: ارے بھئی ایف سولہ بلوک 15 اے سنگل سیٹ والے ہی تو تھے پھر جب 2005 میں ایف سولہ لیے تو 12 ایف سولہ بلوک52 + سی ماڈل کے یعینی سنگ سیٹر خریدے اور 8 ڈی ماڈل کے 2 سیٹ والے خریدے تھے ۔ پاکستان کے پاس اس وقت آدھے سے زیادہ فلییٹ اے ار سی ماڈل کے ایف سولہ مطلب سنگل سیٹ والے ہیں اور تھے

پہلے پیس گیٹ 1 میں 28 اے سنگل سیٹ
12 ڈبل سیٹ ایف سولہ لیے تھے پاکستان نے
پھر جو پابندیوں والے بی اور بی ایم ماڈل ملے تو 10 اے ماڈل
اور 4 بی ماڈل کے تھے
پھر بلوک52 لیے تو 12 سی مطلب سنگل سیٹ اور 8 ڈبل مطلب ڈی ماڈل کے تھے ۔ونگ مین کی جگہ پر کمپیوٹرز ہوتے ہیں اسے لاکھیڈ سے فیلویج پر فٹ کر دے ہیں
یہ دیکھیں
بلاک15 اے ماڈل
Pakistan_s_F-16.jpg



بلک 15 بی ماڈل
Turkish+Aerospace+Industries+is+Upgrading+Pakistani+F-16AB+Fighter+Jets+%25282%2529.jpg


بلوک52 سی ماڈل
block52-32-large.jpg



بلوک 52 ڈی ماڈل
f16d2.jpg
 

عسکری

معطل
اور یہ پاکستانی ایف سولہ ایم ایل یو ہیں مطلب ہوتے بلوک-52 جیسے ہیں پر اپگیڈ ہو کر اب یہ امریکہ اور ترکی مین ایم ایل یو مطلب مڈ لائف اپگیڈ ہو رہے ہین پہلا بیچ واپس آ چکا ہے اور دوسرا ہو رہا ہے وہاں اب
9vfdjp.jpg


1357546.jpg


f-16_mid_life_update_shahbaz.jpg

pakistan-paf-F-16-D-Block-52-MLU-Turkey.jpg

5100.jpg



1542687.jpg
 

عسکری

معطل
الضرار ٹینک - Al-Zarrar

الضرار مین بیٹل ٹینک پاکستان کے مشینی دستوں کا روح رواں ہے اور سب سے زیادہ استمال ہونے والا ٹینک ہے ۔ پاکستان نے ٹینک کو اپنی مرضی سے ڈھالنے کا فن اس سے ہی سیکھا ہے ۔ پابندیوں کے دور میں جب ایم ون ابرام کو پہلے ہی پاکستان ریجیکٹ کر چکا تھا ایک دم سے اتنے زیادہ ٹینکوں کو تبدیل کرنا ایک طرح سے درد سر تھا ۔ الخالد ابھی پیپرز میں تھا یا ورکشاپوں میں ٹیبلز پر اس زمانے میں ۔ پاکستان کے لیے اپنے 17 کے قریب ٹی-54 ٹی55 اور ٹائپ59 ٹینکوں کو تبدیل کرنا ایک درد سر بنا ہوا تھا ۔ یہ ٹینک پاکستان نے کئی سال تک خرید خرید کر ایک جنگل مچا دیا تھا ٹینک رجمنٹس میں۔ اس دوران پیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے پلنرز نے ایک ایسا زبردست آئیدیا دیا جو کہ اس وقت فٹ تھا ۔ پلان کے مطابق ایک نیا ٹینک بنایا جائے ان کی چیسیز سے تا کہ چیسیز بنانے کا درد سر نا ہو اور بنی بنائی فریم کو بڑا کر کے نئی گن نئے ایفیونکس نئے آرمرز نئے ٹریکس نیا انجن اور سب کچھ ماڈرن فٹ کر دیا جائے ۔ ہاں پرانی چیسیز کو کچھ کیمیائی عوامل سے گزار کر بالکل نیا جیسا کر دیا جاتا ۔ یہ آئیڈیا اس وقت سب اوپر والوں کو پسند آیا اور 1990 میں اس پر کام شروع کر دیا گیا ۔ نئے ڈیزائین کے لیے یوکرائین کی مدد بھی لی گئی اور چائنا کی بھی مدد لی گئی ۔ اس طرح ایک چھوٹے سے پرانے ٹینک کی چیسز پر ایک نیا اور بڑا ٹینک بنایا گیا ۔ الضرار پر 50 کے قریب موڈیفیکیشنز کی گئی اور یہ ایک نئی چیز بنا۔ الضرار کا انجن 730 ایچ پی کا ہے اور اس کا وزن 40 ٹن ہے ۔اس پر 125ملی میٹر دھانے کی نئی سموتھ بور گن نصب کی گئی اور ایک سیکینڈری گن 12 اشاریہ 7 ملی میٹر کی نصب ہے ۔ 65 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والے اس ٹینک کی رینج 450 کلو میٹر تک ہے ۔

al-zarrar_main_battle_tank_ideas_2008_international_defence_exhibition_pakistan_karachi_004.jpg


Al-Zarrar+Tank+4.jpg


al-zarrar-6.jpg

Al-Zarrar+Tank+3.jpg


Al-Zarrar+Tank+1.jpg
 
Top