ہتھیار - weapons

عسکری

معطل
کے آر ایل-21 یا krl-21 mrls

یہ پاکستان کے پہلے ملٹی لانچ راکٹ سسٹم تھے جو کے آر ایل نے روسی سسٹم بی ایم غراد کی کاپی بنائی تھی ۔ اس سستم کو دو حصوں میں تقسیم کیا کیا اور دونون کے علیھدہ نظام بنائے گئے 30 اشاریہ 122 ملی کے شارٹ اور میڈیم رینج کے بنائے گئے ۔ ان کے نام ازر اور غضب سیریز رکھے گئے ۔ ان کنفرمڈ فیگر ہے کہ پاکستان نے 40 اپنے لیے اور 20 ایکسپورٹ کسٹمرز کے لیے بنائے ۔ پہلے ماڈل ایسوزو کے ٹرک پر بنائے گئے بعد میں ریو ایم-35 ٹرک استمال کیے گئے ۔ ان کے راؤنڈز جنہیں یرموک کا نام دیا گیا ان کو بھی پاکستان میں بنایا گیا ۔ یہ ایمو ان گائڈڈ ہوتا ہے اور اس لیے صرف کنفرم آبادی سے دور علاقوں میں دشمن ہر فائر کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ ذرا سی خلطی ایک پوری بستی کو مٹی کا ڈھیر بنا دے گی۔ ان کے ہر ٹرک پر تیس راکٹ نصب ہوتے ہیں اور یہ دو مختلف حصوں میں لگے ہوتے ہیں ہر لائن 5 ٹیوبز پر مشتمل ہوتی ہے اور ہر حصے میں 3 لائنیں مطلب 15 لانچر ہوتے ہیں جو سیکنڈوں میں فائر کیے جا سکتے ہیں
ان کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کو بیچا گیا ہے ۔
راؤنڈ

23013.jpeg




1100472371-1.jpg




pix06220tk.jpg


264828_528689920476499_1711369212_n.jpg
 

عسکری

معطل
ڈیسالٹ فالکون-20 یا Dassault Falcon 20

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ڈیسالٍٹ فرانس کا بنا ہوا ہے ۔ یہ جہاز اصل میں وی آئی پی ٹرانسپورٹ جیٹ ہے ۔ جو 14 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 2 جنرل الیکٹریک کے انجن اس کی ٹیل پر فٹ ہیں جو اسے پاور دیتے ہیں اور یہ 826 کلو میٹر کی سپیڈ سے چلتا ہے ۔اس کی رینج 3350 کلو میٹر ہے اور یہ 42 ہزار فٹ کی بلندی پر جا سکتا ہے ۔ 7 ٹن وزنی یہ جہاز 13 ٹن تک وزن سے اڑ سکتا ہے ۔ اس کی لمبائی 17 میٹر ہے اور چوڑائی 16 میٹر کے قریب ۔ یہ جہاز پاکستان ائیر فورس میں بطور وی آئی پی ٹرانسپورٹ شامل ہوا تھا 1986 میں پاکستان نے 3 ڈیسالٹ فالکون خریدے تھے اور کئی سال تک ان کو وی ائی پی ٹرانسپورٹ فار شارٹ ہول رکھا گیا ۔ لیکن گلف سٹریم آنے کے بعد اور جہاز کی 5 سالہ وی ائی پی ڈیوتی کے بعد اسے وی آئی پی سروس سے نکال کر دوبارہ فرانس بھیجا گیا جہاں اسے کنورٹ کر کے جنگی مقاصد کا جہاز بنا دیا گیا ۔ اب یہ جہاز ای ڈبلیو کنفیگر کا جہاز ہے جس پر الیکٹرونک وار فئیر کے سسٹم یعینی ای سی ایم یعینی الیکٹرونک وار فئیر کاؤنٹر میسیرز اور ای ایس ایم الیکٹرونک وار فئیر سپورٹ میسیرز کے آلات نصب ہیں پاکستان کے تینوں فالکونز 20 کو نمبر 24 بلنڈرز سکواڈرن استمال کرتا ہے ۔۔ 2010 میں ان کی سٹریکچر اپگریڈ کر دی گئی ہیں اور اب یہ الیکٹرونک وار فئیر کے جدید ترین آلات سے نصب ایک اہم جہاز بن چکا ہے ۔



800px-PAF_24_Blinders_Squadron_Falcon_DA-20_open_side_door1.jpg




PAF_No_24_Blinders_Squadron_Falcon_DA-20_right_side_front1.jpg


کاک پٹ
800px-PAF_24_Blinders_Squadron_Dassault_Falcon_DA-20_cockpit1.jpg


800px-Pakistan_Air_Force_No_24_Blinders_Squadron_Falcon_DA-20_left_rear1.jpg


17470m.jpg


DassaultFalcon20-PAF.jpg
 

عسکری

معطل
پاکستان نیوی نے اپنے پرانے فوکرز کے بدلے نئے اے ٹی آر-72 جہاز خرید لیے ہیں جو اس سال پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ نیول ائیر آرم کے لیے آسانی ہو گی سمندری نگرانی میں ۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلا ۔
فوکر

IMG_6667-1.jpg



اے ٹی آر-72


1873187.jpg


atr_72-600.jpg
 

عسکری

معطل
سٹوما جاسوس 2 - Jasoos II


پاکستانی یو اے وی بنانے والی کمپنی سٹوما کا بنا یہ یو اے وی ایک کامیاب ترین سٹیٹ آف دی آرٹ یو اے وی ہے ۔ 20 کلو کے کیمرے یا کسی پے لوڈ کے ساتھ یہ یو اے وی مسلسل 5 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے ۔ اسے موبائیل گراؤنڈ ستیشن سے کنٹرول کیا جاتا ہے ۔ جاسوس کو براوو پر بیس کر کے بنایا گیا ہے جو کہ اس سے پہلے کا کامیاب یو اے وی سسٹم تھا ۔ جاسوس ایک طرح سے اپ گریڈ کیا ہوا براوو ہے ۔ اس کا جی سی ایس یا گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن بہت ہی سادہ اور سہل ہے اسے چھؤتی رن ویز ائیر سٹرپس یا ہائی ویز سے ٹیک اف کرایا جاتا ہے ۔ ملٹی موڈ موبائیل جی سی ایس سٹوما کے بہت سارے یو اے وی سسٹمز کو ایک ہی جگہ سے سے کنٹرول کراتا ہے صرف تھوڑی سی تبدیلی کے بعد جو کہ سوفٹ وئیرز میں کی جاتی ہے ۔ یہ ساڑھے 4 میٹر لمبا اور 245 کلو وزنی سسٹم ہے ۔ اس کی رینج 100 کلو میٹر ہے اور یہ 3400 فٹ کی بلندی تک جا سکتا ہے ۔اس کی سپیڈ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ سب سے اچھی بات اس کا نیوگیشن سسٹم کنٹرول سسٹم اور تمام دوسرے سسٹم میڈ ان پاکستان ہیں ۔ 45 جہازوں کو 2009 میں پاکستان ائیر فورس میں شامل کیا گیا جو کہ نگرانی اور ٹریننگ کا کام کر رہے ہیں ۔

SATUMA_Jasoos.jpg


uav6.jpg
 

arifkarim

معطل
سب سے اچھی بات اس کا نیوگیشن سسٹم کنٹرول سسٹم اور تمام دوسرے سسٹم میڈ ان پاکستان ہیں ۔ 45 جہازوں کو 2009 میں پاکستان ائیر فورس میں شامل کیا گیا جو کہ نگرانی اور ٹریننگ کا کام کر رہے ہیں ۔
چلو شکر ہے ’’ریموٹ کنٹرول‘‘ جہاز تو کم از کم 100 فیصد made in pakistan نکلے۔ وگرنہ ابتک آپنے جتنا بھی عسکری سازو سامان شیئر کیا ہے، سب کا سب کسی دوسرے مُلک کی کاپی ہے یا reverse engineering کا کمال ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
چلو شکر ہے ’’ریموٹ کنٹرول‘‘ جہاز تو کم از کم 100 فیصد made in pakistan نکلے۔ وگرنہ ابتک آپنے جتنا بھی عسکری سازو سامان شیئر کیا ہے، سب کا سب کسی دوسرے مُلک کی کاپی ہے یا reverse engineering کا کمال ہے۔
جان دیتے فوجی ہمارے اپنے ہی ہوتے ہیں۔ وہ بھی جیتے جاگتے انسان ہوتے ہیں، جذبات کے مالک اور اپنے اپنے خاندان اور احباب کی آنکھوں کے تارے۔ پوری قوم کو ان پر ناز ہوتا ہے۔ کبھی یہ بھی سوچیئے گا۔ کسی ملک کی مضبوطی یا دفاع محض ہتھیاروں کا نام ہی نہیں ہوتا :)
 

عسکری

معطل
جان دیتے فوجی ہمارے اپنے ہی ہوتے ہیں۔ وہ بھی جیتے جاگتے انسان ہوتے ہیں، جذبات کے مالک اور اپنے اپنے خاندان اور احباب کی آنکھوں کے تارے۔ پوری قوم کو ان پر ناز ہوتا ہے۔ کبھی یہ بھی سوچیئے گا۔ کسی ملک کی مضبوطی یا دفاع محض ہتھیاروں کا نام ہی نہیں ہوتا :)
دفاعی صنعت کے بارے میں اس کے خیالات بالکل غیر عسکری بندے جیسے ہیں جو ریپلائی نہیں کیے جا سکتے ۔
 

وجی

لائبریرین
کہیں سنا تھا کہ پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے ایٹمی بم میں یورینیم کی بجائے پلوٹونیئم کا استعمال کریا تھا

اس طرح یہ تو کہا جاسکتا ہے کہ یہ مکمل پاکستانی ایجاد ہے ;)
 

عسکری

معطل
کہیں سنا تھا کہ پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے ایٹمی بم میں یورینیم کی بجائے پلوٹونیئم کا استعمال کریا تھا

اس طرح یہ تو کہا جاسکتا ہے کہ یہ مکمل پاکستانی ایجاد ہے ;)

نہیں یہ غلط بات سنی ہے آپ نے بھائی جی پاکستان بننے سے پہلے ہی پلوٹونیوم نیوکلئیر بموں میں تھی امریکہ میں۔


http://www.fas.org/nuke/intro/nuke/plutonium.htm
 

عسکری

معطل
دو مزید پی تھری سی اورین میری ٹائم پٹرولنگ جہازوں کی امد آمد ہے جناب ۔ امراک سے نکال کر لوکھیڈ لایا جا رہا انہیں تا کہ پاکستان نیوی کے لیے ان کی اپگریڈیشن کی جا سکے ۔
 

عسکری

معطل
دل خوش ہو گیا سن کر

کامرہ بیس پر ہونے والے حملے میں جو ساب-2000 اواکس سیریل نمبر10025 کی ناک ٹوٹی تھی وہ پاکستانی انجینئرز نے ٹھیک کر دی ہے ٹیسٹ فلائٹ کے لیے پرندہ تیار ہے
saab-2000-aircrafts.jpg
 
Top