ہری اور لال مرچیں

تبسم

محفلین
تو پھر وہ کون سے ماموں ہیں تمہارے جن سے ڈر کر تم چارپائی کے نیچے چُھپ جایا کرتی تھیں؟
وہ 3 ماموں ہیں جن سے میں بہت ڈرتی ہوں پر مجھے جہاں کہیں بھی جانا ہوتا تھا وہ ماموں ہی لے جاتے تھے ۔
چندہ ماموں ہونگے، مسجد کے چندے کیلئے آتے ہونگے۔
:yell:اگر میرے ماموں نے یہ دیکھ لیا نا آپ کی تو خیر نہیں ہے
 

موجو

لائبریرین
ایک چھوٹی بچی کی معصوم دعاء
یااللہ اس سال ہمارے گھر میں ڈھیر ساری کپڑے بھیج دے
ان سب غریب لڑکیوں کے لئے
جو میرے بھیا کے کمپیوٹر میں ہیں
 

یوسف-2

محفلین
واؤ کیا بات ہے ۔ اس دھاگے میں تو شمشاد بھائی کے رنگ ہی ”اور“ ہیں۔
اور سے اور ہوئے جاتے ہو، طور سے طور ہوئے جاتے ہو
جب سے رکھا ہے اس دھاگہ میں قدم، قابلِ غور ہوئے جاتے ہو
 

یوسف-2

محفلین
@ سنا ہے کہ صدقہ خیرات سے ہر بَلا دور ہوجاتی ہے
× جی ہاں! سوائے اُس بَلا کے، جو آپ کے نکاح میں ہو
 

موجو

لائبریرین
روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ تب تک بڑے روشن نظر آتے ہیں جب تک ہم انہیں بولتا ہوا نہ سن لیں
 

موجو

لائبریرین
بعض "سر" اپنے جسم کے مقابلے میں بڑے وزنی ہوتے ہیں لگتا ہے کسی نے گنے پر ہانڈی لٹکادی ہے مگر قریب جاکر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس "سر" میں "سر" نام کی کوئی چیز نہیں بظاہر ہانڈی وزنی ہے مگر خالی بجاکر دیکھیں تو ٹن ٹن کی آواز آئے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
غریب گھرانہ

ایک انگلش میڈیم ہائی اسکول کی ٹیچر نے طالبات کو "ایک غریب گھرانہ" کے عنوان پر مضمون لکھنے کو دیا۔

اگلے دن کلاس کی امیر ترین طالبہ نے اپنے مضمون میں کچھ یوں لکھا ہوا تھا :

"ایک غریب گھرانے کے میاں بیوی اپنے دو غریب بچوں کے ساتھ غربت کی زندگی گزار رہے تھے۔ گھر کے سارے نوکر بھی غریب تھے۔ مالی، ڈرائیور، باورچی اور گارڈ کی بڑی مشکل سے گزر بسر ہوتی تھی۔ گھر کے کتوں کو بھی گزشتہ کئی دنوں سے مناسب گوشت نہیں ملا تھا۔ تینوں مرسیڈیز کاروں کی کافی عرصے سے سروس نہیں ہوئی تھی۔ گھر کے اے سی بھی ٹھیک نہیں چلتے تھے۔ گھر میں ایک سال سے رنگ و روغن بھی نہیں ہوا تھا۔ گزشہ چھ ماہ سے وہ لوگ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے بھی نہیں جا سکے تھے۔ گھر کے پانچ ٹی وی سیٹ میں سے دو خراب تھے۔ پورے ہفتے میں وہ صرف دو دن شاپنگ کرتے تھے۔ دن کا ایک وقت کا کھانا بھی گھر میں کھانا پڑتا تھا۔ غرض کہ وہ بہت ہی غریب لوگ تھے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
× : کیا تمہارے والد کے انتقال کے وقت ان کی جسمانی اور ذہنی حالت بالکل درست تھی؟

×× : یہ تو کل ہی پتا چلے گا جب ان کا وصیت نامہ پڑھا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
× : خدا کی پناہ، ان دونوں لڑکیوں میں کس قدر مشابہت ہے۔ کیا یہ دونوں جڑواں بہنیں ہیں؟

×× : نہیں۔ اتفاق سے یہ دونوں ایک ہی سرجن سے پلاسٹک سرجری کروا چکی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عورت مرتے دم تک ساتھ نبھاتی ہے - مرد کا نہیں، فیشن کا۔

بیوی ۔۔۔ پہلی ہو تو لڑتی ہے اور دوسری ہو تو لڑاتی ہے۔

کھڑکی کے بند پٹ سے دور تک دیکھنے والی مائیکرو اسکوپ کا نام عورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہجان نے تاج محل کی ہر کھڑکی کو دیکھا، ہر دروازے، ہر جھروکے، ہر دیوار اور ہر دالان کو دیکھا۔ ایک بار نہیں، بار بار دیکھا اور آخر میں لمبی ٹھنڈی آہ بھر کر بولا، "ماں قسم ۔۔۔ بہت خرچا ہو گیا۔"
 
Top