ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
زندگی یادوں کی مکڑی کے جالوں کے سوا کیا ہے۔۔۔
جس میں پھنسے ہم سب پھڑپھڑا رہے ہیں
لیکن اس جال کی لیسدار رطوبت کے لطف میں غرق بھی ہیں۔۔۔ ۔ ہمارے پر مکڑی کھا چکی ہے۔۔
اور اب اس جال سے کسی طور باہر نکل بھی گئے تو پرواز کے قابل نہ ہونے کے باعث زمین پر گر پڑیں گے اور کسی کے قدموں تلے کچلے جائیں گے
یا کسی اور حشرے کی خوراک بن جائیں گے ۔
اتنا خطرناک نقشہ :worried:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آپ کو ڈر اس لئے نہیں کیونکہ پہلے ہی ایک بہت بڑے بھنور کا سامنا کرچکی ہیں اور آپ کو آنے والے طوفان کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔
مجھے یہ ڈر کل بھی نہیں تھا آج بھی نہیں ہے جب کہ منظر تو خوب واضح ہے آخر کیوں؟
 
عاطف بٹ

محفلین
مجھے یہ ڈر کل بھی نہیں تھا آج بھی نہیں ہے جب کہ منظر تو خوب واضح ہے آخر کیوں؟
وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کو ایک بڑے بھنور کا سامنا کرنے کے بعد یہ یقین ہوگیا ہو کہ اب ناخدا کی بجائے صرف خدا ہی کا آسرا ہے۔ ایسی صورت میں ہر طرح کا ڈر اور خوف ختم ہوجاتا ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کو ایک بڑے بھنور کا سامنا کرنے کے بعد یہ یقین ہوگیا ہو کہ اب ناخدا کی بجائے صرف خدا ہی کا آسرا ہے۔ ایسی صورت میں ہر طرح کا ڈر اور خوف ختم ہوجاتا ہے۔
لیکن مجھے بھنور سے پہلے بھی تو کبھی ڈر خوف نہیں رہا نا
 
عاطف بٹ

محفلین

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسان اپنے حال سے پوری طرح باخبر ہوجائے تو وہ اکملیت کی جانب سفر شروع کردیتا ہے مگر یہ شعور ہر کسی کو حاصل نہیں ہوپاتا!
خوبصور بات کہی آپ نے لیکن انسان کبھی کامل نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔بس شعور کا روزن کھل جائے تو بے خوف ضرور ہوجاتا ہے
 
Top