ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

عاطف بٹ

محفلین
خوبصورت بات کہی آپ نے لیکن انسان کبھی کامل نہیں ہو سکتا ۔۔۔ ۔بس شعور کا روزن کھل جائے تو بے خوف ضرور ہوجاتا ہے
بہت نوازش۔ میں نے کاملیت کی جانب سفر کی بات کی ہے، کامل ہونے کی نہیں۔
اسی روزن کے کھلنے کو اقبال نے کچھ یوں بیان کیا ہے:
ہر کہ رمزِ مصطفٰی فہمیدہ است​
شرک را در خوف مضمر دیدہ است​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جب آپ کا خیال میرے روبرو ہے تو کیا جنگل ۔۔۔۔!!کیا صحرا۔۔۔۔!
آپ تو وہ ہیں کہ جو آنسوؤں کو بھی قیمتی موتی بنا کر سنبھال لیتے ہیں۔۔!
میرے اللہ جی!
کتنا آسان ہے یہ سفر آپ کے استحضار کے ساتھ۔۔۔۔!
4-11-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
معاملات ہی انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں ان کو برتنے کے بعد ہی ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہم کتنے کھرے اور کھوٹے ہیں۔
7-11-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عمل کرلینے کے بعد اسے سنبھال رکھنا کس قدر مشکل کام ہے ۔
گویا عمل بھی اک کانچ کا پیکر ہے ذرا سا کھوٹ،ذرا سی لاپرواہی اور ذرا سی بھول سے ٹوٹ کر پاش پاش ہوجاتا ہے۔
2012۔11۔14
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دوسروں کی غلطی پر اک سرسری نظر ڈال لینا کافی ہوتا ہے
اپنی کی گئی غلطی پر کافی باریک بینی سے کھوج لگانی چاہیئے کہ اس کا سبب آخر کیا ہے
16-11-2012
 
دوستی کو تجدید وفا کی ضرورت ہمیشہ ہوتی ہے۔اس کے بغیر دوستی تو برقرار رہ جاتی ہو مگر ایسی دوستی محبت سے خالی اور خلوص سے ناآشنا ہو گی۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بات کتنی ہی بامعنی کیوں نہ ہو۔۔۔بات بہت با مقصد اور خوبصورت بھی ہو۔۔۔۔لیکن اگر اسے خلوصِ دل نرمی اور حلاوت سے نہ کیا جائے تو بے معنی ہو کر اپنا اثر کھو دیتی ہے ۔۔۔
تب اس بات میں چھپا وہ مقصد نظر نہیں آتا بلکہ صرف کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے ۔۔۔جیسے ایک دم سے دل سے اتر گئی ہو ۔۔۔۔
25-11-2012
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
گناہ کسی کانٹے کی طرح مسلسل دل کو چبھتا رہتا ہے۔۔۔اسے نہ چھوڑا جائے تو دل کو زخمی کر دیتا ہے پھر کسک ۔بے چینی ۔۔خلش۔۔وجود کا حصہ بن کر چپک جاتی ہے ۔۔انسان خود کو کھو دیتا ہے
کسی مجروح پرندے کی طرح تڑپتا رہتا ہے۔۔۔سکون کو ایسے ترستا ہے جیسے کوئی صدیوں کا پیاسا اور یہ اسی وجہ سے کہ وہ گناہ کا کانٹا دل میں اتر کر دل کو ایسے زخمی کرتا ہے کہ وہ زخم ناسور بن جاتا ہے
دل ہی ناسور بن جائے تو سکون کیسے مل سکتا ہے۔۔۔پوری زندگی درد بن جاتی ہے۔۔۔
جب یہ چبھن سمجھ آنے لگے تو فورا سدباب کرنا چاہیئے ۔۔ہلکا زخم ٹھیک ہونے میں اتنا وقت نہیں لیتا قبل اس کے کہ وہ ناسور بن جائے اس کانٹے کو نکال باہر کرنا چاہیئے۔۔
27-11-2012
 
Top