چوتھی سالگرہ ہفتہء کچن / پکوان ۔۔

ماوراء

محفلین
شکریہ ماوراء :) تم غائب کہاں ہو م س ن پر حاضری لگا جایا کرو کبھی کبھی ۔۔
9 نمبر پر تمھارے لیئے سوال ہے کہ --- لوہے کے چنے بنانے کی ترکیب لکھو ;) آسان ہے ناں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بڑا مشکل سوال ہے شب۔

لوہے کا پڑھ کر تو صرف خاتونِ آہن ہی ذہن میں آ رہی ہیں۔ اور ترکیب بھی یہی سمجھ آ رہی ہے کہ خاتونِ آہن جس چنے کو ہاتھ لگا دیں گی۔۔وہ چنا لوہے کا بن جائے گا۔۔۔:blushing:
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث آپ خیالی پلاؤ ضرور اچھا پکاتے ہونگے مگر 99 پر آپ کے جو سوال ہے وہ بھی آپ ضرور حل کر سکتے ہیں :) ایک نظم یا غزل لکھیں جس میں بہت سارے مزے مزے کے کھانوں کے نام ہوں --

اپنی لکھنے کیلیے تو پہلے اپنی زوجہ محترمہ سے ٹریننگ لینی پڑی گی، اکبر الٰہ آبادی کچھ فرما گئے ہیں:

دعوت نامہ بنام علامہ شبلی نعمانی

آتا نہیں مجھ کو قبلہ قبلی
بس صاف یہ ہے کہ بھائی شبلی

تکلیف اٹھاؤ آج کی رات
کھانا یہیں کھاؤ آج کی رات

حاضر جو کچھ ہو دال دلیا
سمجھو اس کو پلاؤ قلیا

:)
 
حجاب

محفلین
اٍتنا مشکل سوال تو نا نا دیں :confused:

اچھا ۔۔ ایک عدد کھیر کا پیکٹ لیں ( اس کو ٹیڑھا کر لیں ) :nailbiting:

اب برتن کو کس تیڑھی میڑھی جگاہ پر رکھیں ۔۔ بس کے کھیر مکس گٍرنے نا پائے

ابھی آپ خود تیڑھے ہوکر کھیر بنانے کی ترکیب کھیر مٍکس کے پیکٹ سے پڑھ کر کھیر بنائیں ۔۔ پتا نہیں پر تیڑھی کھیر بنے گی ٹیڑھے ہو کر :rolleyes:

شکریہ ریحان --- کچھ خاص ٹیڑھی نہیں بنی :rolleyes:
 
حجاب

محفلین
السلام علیکم
محترمہ حجاب بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
بدقسمتی یا خوش قسمتی سے اس محاورے کے خالق باورچی کو صرف مسور کی دال ہی پکانا آتی تھی ۔
مسور کی دال دوسری تمام دالوں کی نسبت اک انفرادیت کی حامل ہے کہ
یہ کسی سبزی یا گوشت کے ساتھ ملا کر پکانے سے ذائقہ کی محتاج نہیں ہے ۔۔
یہ خود اپنے آپ میں اک ذائقہ رکھتی ہے ۔ جو کسی مصالحے اور شراکت کا محتاج نہیں ہوتا ۔
بہادر شاہ ظفر نے غالب کو تحفہ خاص میں مسور کی دال پکوا کر بھیجی تھی۔
جسے غالب نے دولت و دین و دانش و داد کی دال قرار دیا۔
بھیجی ہے جو مجھ کو شاہ حجم جاہ نے دال
ہے لطف و عنایات شہنشاہ پہ دال
یہ شاہ پسند دال ہے بے بحث و جدال
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال
دروغ بر گردن راوی کسی نواب کی خدمت میں ایک باورچی پیش ہوا پوچھا ” کیا کیا پکاتے ہو؟
باورچی نے جواب دیا ” صرف مسور کی دال “ نواب صاحب نے دریافت کیا ” تنخواہ کیا لو گے؟ “
باورچی نے مروجہ تنخواہ سے چار گنا زیادہ بتائی۔ نواب صاحب نے حیرت سے کہا ” دال پکانے کی اتنی تنخواہ؟ “
باورچی تنک کر بولا ” حضور مسور کی دال ہے منہ دیکھ کر منہ کو آتی ہے“۔
جواب سن کر نواب صاحب پھڑک گئے بولے ” ٹھیک ہے تنخواہ منظور “
باورچی بولا ” حضور دو شرائط اور ہیں ایک یہ کہ ایک دن پہلے کہلا دیجئے گا، دوسرے یہ کہ گرم گرم تناول کرنا ہو گی “۔
نواب صاحب اس پر بھی راضی ہو گئے۔ کچھ دن بعد نواب صاحب کو خیال آیا باورچی کو خبر کی۔
اگلے دن دال تیار ہوئی۔ باورچی نے نواب صاحب کو اطلاع پہنچائی کہ حضور دال تیار ہے، تناول فرما لیجئے ۔
نواب صاحب کسی انتہائی اہم معاملے میں الجھے ہوئے تھے بولے تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ۔
کچھ دیر بعد یاددہانی پر نواب صاحب نے پھر وہی جواب دے دیا۔
تیسری مرتبہ بھی نواب صاحب کھانے پر تیار نہ ہوئے تو باورچی نے
دال کی ہنڈیا ایک سوکھے درخت کی جڑ میں پٹخی اور نوکری چھوڑ کر چلا گیا۔
نواب صاحب نے باورچی کو بہت ڈھنڈوایا، نہ ملا۔ البتہ سوکھا درخت سرسبز ہو گیا۔
نایاب

وعلیکُم السّلام -- بہت خوب نایاب صاحب آپ نے تو کمال کر دیا اتنا اچھا جواب دے کر بہت شکریہ ۔۔
 
حجاب

محفلین
پہلے اس طوطے کو پکڑیں جس میں دیو کی جان ہوتی ہے۔ پھر اس کی گردن مروڑ دیں۔ کچھ دل دہلا دینے والی ٹائیں ٹائیں کی آوازیں آئیں گی، لیکن گھبرائیے نہیں۔ اس کے بعد اس طوطے کو مچھلی کے تیل میں فرائی کر لیں۔ لیجیے آپ کی ٹائیں ٹائیں فش تیار ہو گئی۔ لیکن اسے کھانے کے بعد جو ڈکاریں آتی ہیں ان کی روک تھام کے لیے آپ کو ٹیڑھی کھیر کھانی پڑے گی۔ :(

بہت خوب نبیل :applause: آپ نے ٹائیں ٹائیں فِش کھائی ہے کیا جبھی آپ کو پتہ ہے کہ کھانے کے بعد ڈکاریں آتی ہیں :rolleyes: ریحان نے تو ٹیڑھی کھیر کی ترکیب اچھی لکھی نہیں آپ ہی لکھ دیں تا کہ ٹائیں ٹائیں فِش کھا کر ٹیڑھی کھیر کھا سکوں :)
 
حجاب

محفلین
بڑا مشکل سوال ہے شب۔

لوہے کا پڑھ کر تو صرف خاتونِ آہن ہی ذہن میں آ رہی ہیں۔ اور ترکیب بھی یہی سمجھ آ رہی ہے کہ خاتونِ آہن جس چنے کو ہاتھ لگا دیں گی۔۔وہ چنا لوہے کا بن جائے گا۔۔۔:blushing:

بہت خوب ماوراء :) اتنا اچھا جواب دیا ہے تم نے اور کہتی ہو کہ سمجھ نہیں آتا جواب ;) یہ سوال شگفتہ سے پوچھنا چاہیئے تھا :)
 
ریحان

محفلین
بہت خوب نبیل :applause: آپ نے ٹائیں ٹائیں فِش کھائی ہے کیا جبھی آپ کو پتہ ہے کہ کھانے کے بعد ڈکاریں آتی ہیں :rolleyes: ریحان نے تو ٹیڑھی کھیر کی ترکیب اچھی لکھی نہیں آپ ہی لکھ دیں تا کہ ٹائیں ٹائیں فِش کھا کر ٹیڑھی کھیر کھا سکوں :)

بہت برا دل ہی جی آپ کا شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب نبیل :applause: آپ نے ٹائیں ٹائیں فِش کھائی ہے کیا جبھی آپ کو پتہ ہے کہ کھانے کے بعد ڈکاریں آتی ہیں :rolleyes: ریحان نے تو ٹیڑھی کھیر کی ترکیب اچھی لکھی نہیں آپ ہی لکھ دیں تا کہ ٹائیں ٹائیں فِش کھا کر ٹیڑھی کھیر کھا سکوں :)

ٹیڑھی کھیر بنانے کے لیے ایک پاؤ لوہے کے چنے لیں اور انہیں ناک سے چبا کر پیس ڈالیں۔ اس کے بعد ان پسے ہوئے لوہے کے چنوں کو کچھوے کے انڈے میں پھینٹ لیں۔ پھر اس ملغوبے کو ڈیزل میں تل لیں۔ اس طرح ٹیڑھی کھیر تیار ہو جائے گی۔ اسے ٹیسٹ کرنے کے لیے ٹائیں ٹائیں فش کھائیں، اور اس سے جو ڈکاریں آنی شروع ہوں انہیں روکنے کے لیے ٹیڑھی کھیر کا ایک چمچ کھائیں۔ اگر ڈکاریں رک جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ٹیڑھی کھیر صحیح تیار ہو گئی ہے۔ بصورت دیگر بلا تاخیر ایمبولینس کو فون کریں، اور اس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو جائیں۔
 
فہیم

لائبریرین
لیں آپ کو معلوم ہی نہیں یہ بات۔
ارے بھائی نبیل بھائی نے ایک بار ذکر کیا تو تھا کہ بیگم صاحبہ کو صرف انہیں کے ہاتھ کا ناشتہ پسند آتا ہے۔
اور صبح ناشتہ نبیل بھائی بناتے ہیں:rolleyes:
 
تیشہ

محفلین
ٹیڑھی کھیر بنانے کے لیے ایک پاؤ لوہے کے چنے لیں اور انہیں ناک سے چبا کر پیس ڈالیں۔ اس کے بعد ان پسے ہوئے لوہے کے چنوں کو کچھوے کے انڈے میں پھینٹ لیں۔ پھر اس ملغوبے کو ڈیزل میں تل لیں۔ اس طرح ٹیڑھی کھیر تیار ہو جائے گی۔ اسے ٹیسٹ کرنے کے لیے ٹائیں ٹائیں فش کھائیں، اور اس سے جو ڈکاریں آنی شروع ہوں انہیں روکنے کے لیے ٹیڑھی کھیر کا ایک چمچ کھائیں۔ اگر ڈکاریں رک جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ٹیڑھی کھیر صحیح تیار ہو گئی ہے۔ بصورت دیگر بلا تاخیر ایمبولینس کو فون کریں، اور اس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو جائیں۔

zzzbbbbnnnn.gif

zzzbbbbnnnn.gif
 
زیک

مسافر
12 نمبر کا سوال زیک آپ کے لیئے کہ -- پدّی ایک بہت چھوٹا سا پرندہ ہے ، پدّی کا شوربہ پینے کے لیئے جو پیالہ پرفیکٹ ہو اُس کی تصویر پوسٹ کریں ( یاد رہے شوربہ ایک پدّی کا ہوگا تو پیالہ بھی اُس کی مناسبت سے ہو :)

یہ رہی تصویر

3805776132_d8b38ec40e.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
تم ایک چھوڑ تین چار نمبر پسند کرو۔

حجاب نے سو نمر رکھتے، ابھی تو بس چند ایک ہی ہوئے ہیں۔
 
Top