چوتھی سالگرہ ہفتہء کچن / پکوان ۔۔

حجاب

محفلین

محفل کی سالگرہ کا ہفتہء پکوان شروع ہو چکا ہے ، ماوراء نے مجھ سے فرمائش کی تھی کہ ہفتہء کچن کے لیئے کچھ سوچو :rolleyes: ماوراء میں نے جو سوچا وہ لے کر حاضر ہوں :)

اس تھریڈ میں 1 سے 100 تک کے نمبر ہیں آپ سب کے لیئے ۔۔ ہر نمبر پر ایک سوال ہے ۔۔ جس نمبر کو آپ سلیکٹ کریں گے اُس پر جو سوال ہوگا وہ شرط آپ سب کو پوری کرنی پڑے گی ;) ڈریں بلکل نہیں معصوم سی فرمائشیں ہیں ;) تو ہو جائیں سٹارٹ -------
 

سارہ خان

محفلین
واؤ گریٹ آئیڈیا ۔۔۔:battingeyelashes:

فرصت میں سیلکٹ کروں گی نمبر ۔۔۔:brokenheart:۔۔۔ ذرا کان میں بتا دینا پہلے ہی کہ کیا شرط ہوگی ۔۔;)

باقی سب کہاں ہیں ۔۔ کسی نے کوئی نمبر نہیں سلیکٹ کیا اب تک ۔۔:confused:
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب حجاب۔ جیتی رہو۔ میں کچھ مصروف تھی۔۔آغاز کر کے بہت اچھا کیا۔
گانا بھی بہت اچھا ہے۔:grin:

اچھا۔۔ ایک سے سو تک کوئی ایک منتخب کرنا ہے تو میں سب سے پہلے میں 9 منتخب کرتی ہوں۔ سوال کوئی آسان سا ہی کرنا۔۔;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ کچن سے کسی کو کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔ :rolleyes:
میں بھی ایک نمبر منتخب کر لیتا ہوں۔ میرا نمبر ہے۔۔۔51
 

حجاب

محفلین
بہت خوب حجاب۔ جیتی رہو۔ میں کچھ مصروف تھی۔۔آغاز کر کے بہت اچھا کیا۔
گانا بھی بہت اچھا ہے۔:grin:

اچھا۔۔ ایک سے سو تک کوئی ایک منتخب کرنا ہے تو میں سب سے پہلے میں 9 منتخب کرتی ہوں۔ سوال کوئی آسان سا ہی کرنا۔۔;)


شکریہ ماوراء :) تم غائب کہاں ہو م س ن پر حاضری لگا جایا کرو کبھی کبھی ۔۔
9 نمبر پر تمھارے لیئے سوال ہے کہ --- لوہے کے چنے بنانے کی ترکیب لکھو ;) آسان ہے ناں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

حجاب

محفلین

12 نمبر کا سوال زیک آپ کے لیئے کہ -- پدّی ایک بہت چھوٹا سا پرندہ ہے ، پدّی کا شوربہ پینے کے لیئے جو پیالہ پرفیکٹ ہو اُس کی تصویر پوسٹ کریں ( یاد رہے شوربہ ایک پدّی کا ہوگا تو پیالہ بھی اُس کی مناسبت سے ہو :)
 

حجاب

محفلین
میں نے 25 سوچا ہوا ہے۔

شمشاد صاحب آپ کے لیئے 25 نمبر پر سوال ہے کہ -- آدھا تیتر اور آدھا بٹیر روسٹ ایک پلیٹ میں آپ کے سامنے ہو تو آپ کس طرٍف سے کھانا شروع کریں گے ؟؟ تیتر کی طرف سے یا بٹیر کی ؟؟ اور تیتر کی طرف سے تو بٹیر کی طرف سے کیوں نہیں ؟؟ اور بٹیر کی طرف سے تو تیتر کی طرف سے کیوں نہیں :)
 

حجاب

محفلین
السلام علیکم
سوال نمبر 45 میرا ۔
کچن سے منسلک ہی سوال ہوں گے نا ۔ /
نایاب

وعلیکم السّلام ۔۔ نایاب صاحب آپ کے لیئے 45 نمبر پر سوال ہے کہ ----- یہ منہ اور مسور کی دال کیوں کہا جاتا ہے ؟؟ کسی اور دال سے تشبیہ کیوں نہیں دی جاتی :confused:
 
میرے خیال سے میں بھی 9 نمبر منتخب کیئے لیتا ہوں تاکہ ماورہ بٹیا کی نقل کر سکوں یا دونوں لوگ مل کر کام نمٹا لیں۔
 

ریحان

محفلین
ٹیڑھی کھیر

ریحان آپ کے 47 نمبر پر سوال ہے کہ -- ٹیڑھی کھیر بنانے کی ترکیب لکھیں ۔۔


اٍتنا مشکل سوال تو نا نا دیں :confused:

اچھا ۔۔ ایک عدد کھیر کا پیکٹ لیں ( اس کو ٹیڑھا کر لیں ) :nailbiting:

اب برتن کو کس تیڑھی میڑھی جگاہ پر رکھیں ۔۔ بس کے کھیر مکس گٍرنے نا پائے

ابھی آپ خود تیڑھے ہوکر کھیر بنانے کی ترکیب کھیر مٍکس کے پیکٹ سے پڑھ کر کھیر بنائیں ۔۔ پتا نہیں پر تیڑھی کھیر بنے گی ٹیڑھے ہو کر :rolleyes:


 
Top