ہمارا دشمن کون؟؟؟؟ (کیا ہندوستان ہمارا دشمن ہےِ؟)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساقی۔

محفلین
فیصل بھائی اگر آپ نے "ارتھ شاستر " پڑھی ہوتی تو آپ کومعلوم ہوتا کہ ہندو کی ذہنیت کیا ہے. چانکیہ کے چیلے اب بھی طاقتور کے سامنہ سر نہیں اٹھاتے اور مظلوم کو کبھی سر اٹھانے نہیں دیتے. چانکیہ کی بنیادی تعلیم یہی ہے کہ "آپ کے یمسائے آپکے دشمن ہیں اور اس دشمن کے ہمسائے آپ کے دوست ہیں" یعنی آپ کے ملک کے ساتھ جو بھی ملک ہیں انہیں اپنا دشمن سمجھیئے اور دشمن ملک کے ساتھ جو ہمسایہ ممالک ہیں انہیں اپنا دوست بنایئے .! اور یہ کام "لالے" خوب کر رہے ہیں .
پھر ہندوستان میں شدھی اور سنگٹن کی تحریکیں بھی آپ بھول رہے ہیں . ہندوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے مسلمانوں کے لیئے کہ بھارت میں رہنا ہے تو ہندو بن کر رہنا ہو گا ورنہ پاکستان بھاگ جاو !
بانی پاکستان نے بھی فرمایا تھا کہ ہندو اور مسلمان دو ایسی قومیں ہیں جو ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں. ان کے رسوم و رواج الگ ! مذہب الگ! نظریئے الگ الگ ہیں .

اور پھر تقسیم برصغیر بھی آپ کی نظروں سے پوشیدہ نہ ہو گئ! مسلم اکثریتی صوبوں کو بھی بنیئے نے ہتھیا لیا . اسلحہ سازی کے کارخانے اور دولت کی تقسیم میں بھی "رج کے" ڈنڈی ماری !
پاکستان کا نہری نظام شاید دنیا کا دوسرا بڑا نظام ہے جو چانکیہ کے چیلوں کی وجہ سے آج خشک پڑا ہے . اس سے بڑی دشمنی کیا ہو گی کہ ہمارے دریاوں کا پانی روک لیا گیا ہے اور پاکستان کو بنجر کر کے تباہ کرنے کی ایک نئی سازش شروع کر دی ہے.

اور 2020تک پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا کہ نعرے کس کے ہیں؟
عروس البلاد میں اندھیر مچا تھا وہ کس نے مچایا تھا.؟ سندھ کی تقسیم کا منصوبہ کس کا ہے؟ کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق حود ارادیت کون نہیں دے رہا؟

یہ ٹھیک ہے کہ جعفر و صادق ہم میں بے شمار ہیں لیکن تصویر کا دوسرا رخ بھی تو آپ دیکھیئے . ہو ستکا ہے آپ کو بھارے سے پیار ہو لیکن زمینی حقائق آپ کی محبت سے آنکھوں سے اوجھل تو نہیں ہو سکتے. اہنسا کے نعروں کی آڑ لے کر شیوسینا ، آر ایس ایس، وشو ہندو پریشد، بجرنگ بل، اپنی کالی ماتا کی خون آشامی جیسی حرکتوں پہ پرادا نہیں ڈال سکتے.!!!

اور پیچھلے دنوں بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی بھی آپ بھول رہے ہیں.!!
 
آپ کی تمام باتیں اپنی جگہ ان میں کتنی سچ ہیں اور کتنی ڈس انفارمیشن اللہ تعالیٰ بہتر علیم ہے وہ اپنی تعلیمات پر چل رہے ہیں لیکن ہم کہاں اپنی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں ۔ کیا ہمسائے کے حقوق بیان نہیں ہوئے اسلام میں ۔ تو ہمیں ان کے شاستروں پر چلنا ہے یا اسلامی اصولوں پر ۔ وہ ہمارے ہم سائے ہیں دشمن نہیں ۔ محبت کی زبان انکا ہم پر حق ہے اور اپنی حفاظت کی پوری سعی ہمارا فرض ۔ دونوں کو ساتھ لے کر چلیں نا ۔۔!
 
زینب

محفلین
زینب اگر سب کے سب ہندوؤں کی ہی ایسی ذہنیت ہے تو پھر جب ہندو بھی پلٹ کر یہی کہیں کہ سب کے سب پاکستانی ، طالبانی ذہنیت رکھتے ہیں تو کسی کو برا نہیں ماننا چاہئے۔
جب کہ میں خود یہاں دیکھ رہی ہوں کہ کس طرح چند خراب اور غلط ذہنیت کے لوگوں کو ظالمان کہہ کر ان پر بھرپور اعتراضات کئے جا رہے ہیں۔ کیا یہ چند ظالمان سارے پاکستانی معاشرے کی نمائیندگی کرتے ہیں؟؟
اگر نہیں تو پھر کسی دوسرے کو یہ بھی حق نہیں پہنچتا کہ کچھ غلط لوگوں کی حرکتوں کو ایک پوری ہندو قوم پر منڈھ دیا جائے۔
ویسے بھی ملک میں رہنے والے ہی ملک کی دیگر قوموں کو بہتر جانتے ہیں بہ نسبت کسی غیر ملک کے۔

سب ہندوو عندلیب سسٹر سب کے سب میں اپنی بات پے اب بھی قائم ہوں ۔۔۔ہو سکتا ہے کہ انڈین مسلمانوں کے دلوں میں‌پاکستانی کے لیے کچھ ہمدردی ہو کچھ لگاو ہو ایک امت ہونے کے ناطے جیسے ہم بھی کسی بھی دوسرے مسلمان ملک کے لیے محسوس کرتے ہین ویسے ہی ۔پر انڈیا کی ہندو کمیونٹی پاکستان اور خاص کر مسلمانوں کے سخت خلاف ہے او رکسی بھی موقعے پر اس کا اظہار کرنے سے نہیں چوکتی ۔۔ابھی کچھ دن پہلے کی بات لے لیں کہ ایڈوانی کو بھرے پرے جلسے میں اس لیے جوتے پڑے کہ اس نے قائداعظم کو ایک عظیم لیڈر کہا تھا۔۔۔۔۔۔یہ بات انتہائی غلط ہے کہ انڈین میڈایا میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا۔۔۔۔جتنیا انڈین میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلت اہے ہمیں تو اپنے پاکستانی میڈیا سے شکایت ہی رہتی ہے کہ موثر ان جیسا انہی کی زبان میں جواب نہیں دیا جاتا۔۔۔۔۔۔پاکستان میں کتنے دھماکے را کرواتی ہے کتنے لوگ پکڑے جاتے ہیں بلوچستان میں‌انڈیا پیسہ لگا رہا ہے یہ سب کچھ کوئی ڈھکا چھپا نہیں ہے بس اب کسی کو کبوتر کی طرح انکھیں بند رکھنی ہئیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے
 
زینب

محفلین
اپن کو تو ہندوستان یعنی انڈیا بہت بھاتا ہے۔ بلکہ اپنا ہی ہے۔
اپن کے سارے رشتہ دار سوائے سگے ماں باپ بھائی بہن کے اب تلک انڈیا میں ہی ہیں۔ پتہ نہیں‌سارے کے سارے اتنے خوشحال نہیں‌ شاید کوئی اور وجہ ہو مسلمانو‌ں سے تعصب وجہ نہیں‌ہوسکتی۔

انڈیا کی فلم کو دیکھ لیں‌ایک سے ایک کلاکار پڑا یا پڑی ہے۔ سچ پوچھوں تو انڈیا سے کچھ زیادہ لگاو یہاں‌ملائشیا اکر ہوا۔ زی میں‌بہت خوب صورتی ہے۔ یہاں‌ ملائشیا میں‌انڈین بڑے ہیں اگرچہ کچھ دبے ہوئے ہیں‌پر اپنے کام سے کام رکھتے ہیں
پنجابی چاہے انڈیا کا ہو یا پاکستان کا ایک ہی جیسا لگتا ہے۔
بہرکیف انڈیا تو اپنا ہی ہے۔ بس لال قلعہ پر جھنڈا لگانا ہے پر لگائے کا کون؟

آپ سے کچھ بیعد نہیں کہ آپ کہہ دیتے کہ مینار پاکستان پے جھنڈا لگا نا باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ سے کچھ بیعد نہیں کہ آپ کہہ دیتے کہ مینار پاکستان پے جھنڈا لگا نا باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں‌تو یہ کہہ رہا تھا کہ انڈیا تو اپنا ہے اس سے غیریت کیسی؟ پھر ادھا پنجاب تو انڈیا میں‌ہے۔ بقول شخصے پنجاب ہی پاکستان ہے تو ادھا پاکستان تو پہلے ہی انڈیا میں‌ہے۔
 
زینب

محفلین
اس کو ایسے بھی کہا جا سکتا ہے کہ آدھا پنجاب پاکستان میں تو ایسے آدھا انڈیا تو پاکستان میں‌ہوا۔۔۔۔۔۔۔آپ نا ہمت علی آگ لگانے والی باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
حق اور مخالفت میں دلیلیں دیتے وقت حقائق سے نطریں مت چرائیں۔
بنیادی طور پہ کوئی ملک نہ تو کسی دوسرے کا ہمیشہ دوست ہوتا ہے اور نہ دشمن۔ یہ دوستی باہمی اعتماد کی بنیاد پہ قائم ہوتی ہے اور جب اعتماد ختم ہو جائے تو دوستی بھی ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے۔
اعتماد سازی کے حوالے سے دونوں ممالک کے ریکارڈ پہ نطر ڈال لیں تو زیادہ لمبی بحث کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 
اس میں‌اگ لگانے والی کونسی بات ہے ۔ یہ بات تو خود پنجاب کے کہتے ہیں‌کہ پنجاب ہی پاکستان ہے۔ تو ادھا پاکستان انڈیا میں‌ہی ہوا نہ۔ پھر انڈیا بڑا ملک ہے۔ رواج یہی کہ کہ کہا جائے کشتی ناو میں‌ہے نہ ناو کشتی میں‌وگرنہ کشتی نہیں رہتی۔
میری باتوں سے اپ کو اگ کیوں‌لگ جاتی ہے؟;)
 
کیونکہ آپ ہمیشہ توڑ دو ۔ کاٹ دو اور آدھا ۔ آدھا کی بات کرتے ہیں اسی لیئے ۔ میرے خیال میں ہمیں موضوع پر ہی رہنا چاہیئے ۔ تو پاکستان اور ہندوستان کی یہ ''دشمنی'' ختم کرنے میں ہم کیا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔۔۔؟
 
ہا ہا ہا
ہم آپس میں لرٹے رہتے ہیں پھر پوچھتے ہیں کہ ہمارا دشمن کون؟؟؟؟
 
کیونکہ آپ ہمیشہ توڑ دو ۔ کاٹ دو اور آدھا ۔ آدھا کی بات کرتے ہیں اسی لیئے ۔ میرے خیال میں ہمیں موضوع پر ہی رہنا چاہیئے ۔ تو پاکستان اور ہندوستان کی یہ ''دشمنی'' ختم کرنے میں ہم کیا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔۔۔؟

ایک طریقہ ہے
دونوں بنگال کو ضم کردو
دونوں پنجاب کو بھی ضم کردو
دونوں کشمیر کو بھی ضم کردو
اسطرح تمام مسائل ختم اور دشمنی بھی ختم
کیا خیال ہے؟
 
غصہ کر گئے ہمت جی ۔ ابھی تو بات انضمام و تقسیم کی نہیں ہو رہی بات یہ ہو رہی ہے کہ ہندوستان کو جو بقول بعض دوستوں کے ہمارا دشمن ہے اور پاکستان کو جو شاید بعض ہندوستانی دوستوں کی نظر میں دشمن ہے کیسے اس دشمنی سے دور کیا جائے اور کیوں یہ دشمنی اچھے طریقے سے ختم نہیں ہو سکتی ۔ سودے بازیاں نہیں محبتوں کی بات کب ہوگی ۔۔؟
 
بیٹا محبت کی بات تو اس سے پوچھو جو پنجاب سے پنجاب مں ہجرت کرتی عورتوں کو اٹھالیا اور وہ کچھ نہ کرسکا۔
دس لاکھ کے لگھ بھگ لوگ پنجاب سے پنجاب میں‌ہجرت کرتے شھید ہوئے۔
تیس لاکھ کے لگ بھگ لوگ ہجرت کے دوران کاٹ دیےگئے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑا قتل عام تھا

یہ لوگ ہوں ہی ہواخوری کے لیے ہجرت نہ کررہے تھے۔ کچھ تو تھا کہ اپنا گھر بار، جائیداد اور اپنے اجداد کی قبریں‌ اور سب کچھ چھوڑ کر چلے ائے۔
محبت کی بات ان لوگوں‌سے پوچھو
 
آپ کی بات میں جو درد ہے مجھے اس سے اختلاف نہیں لیکن ان دس لاکھ میں کیا ایک ہی طرف کے لوگ شامل تھے ۔۔؟
کیا ہندوستان جانے والوں کو قتل نہیں کیا گیا ۔۔؟
کیا پاکستان رہ جانے والے لوگوں پر ظلم و ستم نہیں ہوا۔۔؟
ماضی سے سبق سیکھنا ضروری ہے لیکن اسے حرز جان بنا کر رکھنا کہاں کی دانشمندی ہے ۔ کیا یہاں سے لاکھوں ہندو مہاجر نہیں ہوئے ۔ جب آپ کو محبت کی بات کرنا ہو تو دونوں طرف کا نقطہ نظر سننا ضروری ہے ۔ ورنہ پھر وہی بات کہ ماضی میں اٹک جائیں گے ہم آگے نہیں پیچھے کو سفر کرتے رہیں گے ۔ کیا آج کی دشمنی مزید ماؤں کو بیٹوں اور مزید بیٹیوں کے سروں کی چادر سے محروم نہیں کرے گی ۔ تو کیوں نہ اس دشمنی کو ختم کرنے کی سعی کی جائے جس کی بنیاد میں دونوں طرف کے لاکھوں بے گناہوں کا خون ہے اور اس پر اب بھی ہم مزید خون کی تراوٹ کرنے کی کوششوں میں ہیں ۔۔؟
 
بیٹا میں‌تو وجہ بتارہا تھا کہ کیوں‌دشمنی ہے۔اگر وجہ سمجھ میں اجائے تو دشمنی ختم بھی ہوسکتی ہے
ڈانس ڈسکو سے نہیں

پاکستان سے کوئی ٹرین ہندوستان کے لیے نہیں‌چل رہی تھی کہ ہندووں‌کا قتل عام ہوا ہو۔ ایکا دکا واقعات ہوئے ہوں گے مگر اجتماعی سسٹمٹک قتل عام نہیں۔

ہندو مسلم دشمنی کا پیداکردہ انگریز تھا ورنہ ا س سے پہلے یہ دونوں‌ اطمینان سے رہتے تھے

حقوق دے کر اور فرائض پہچان کر محبت بڑھتی ہے وگرنہ نفرت۔
ڈانس ڈسکو کے ڈھکوسلوں سے محبت نہیں‌ ہوگئ۔
ورنہ زی یہ کام بہت عرصے سے انجام دے رہا ہے۔

سیدھی سے بات ہے پاکستان کے حقوق پاکستان کومل جائیں تو پاکستانی خوش
یہ حقوق شروع ہوتے ہیں‌کشمیر کی ازادی سے ۔ بقول مشرف یہ کور ایشو ہے۔ واقعی ہے۔
 
کشمیر کی آزادی کے موضوع پر الگ سے تھریڈ شروع کیا جا سکتا ہے لیکن یہاں موضوع کچھ اور ہے وہ یہ کہ کیا ہندوستان پاکستان کا دشمن ہے ۔۔؟ اگر ہے تو کیسے اور اگر نہیں تو کیسے میں اپنے دلائل دے چکا ہوں کہ ہندوستان پاکستان کا دشمن نہیں ہے نہ ہی پاکستان ہندوستان کا دشمن ہے ۔ بلکہ یہ دشمنی مفادات اور مسائل کو درست طریقے سے حل نہ کرنے اور ان کے خاتمے میں ناکامی پر ''عیار دشمن'' کا نعرہ لگانے کی بناء پر ادارے پھیلا رہے ہیں ۔ اپنی کم زوریوں کو دشمن کی عیاری کا نام دے کر ہم کیا اپنے ملک کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔؟
 
اپ کی بات کچھ غلط ہے
بلاشبہ ہندوستان پاکستان کا دشمن ہے
جب بات ممالک کی ہوتی ہے تو اس کا مطلب‌ حکومت ہوتا ہے۔ عوام نہیں۔
کوئی امریکی عوام افغانستان کے عوام کا دشمن نہیں‌ مگر اپ افغانی عوام سے پوچھیں‌گے تو وہ یہی کہیں‌گے کہ امریکی ہمارا "دشمن" ہے۔
برسبیل تذکرہ مجھے اپنا ایک روسی ساتھی یاداگیا۔ ایک دن کہنے لگا کہ "ائی ایم یور دشمن" میں نے پوچھا کہ دشمن کا لفظ کیسے پتہ پڑا ۔ کنہے لگا کہ افغانستان کی جنگ کے دوران سب روسی اس لفظ کا مطلب سمجھتے ہینِ
عوام ایک دوسرے کی دشمن نہیں‌ہوتی بلکہ حکومتیں‌ہوتی ہیں کیونکہ حکومیتیں‌ ایک دوسرے کے مفادات کو ہڑپ کرتی رہتی ہیں‌۔ ہندوستان کی حکومت پاکستان کے مفادات ہڑپ کرتی رہتی ہے لہذا ہندوستان کی حکومت پاکستان کی دشمن ہے

ورنہ انڈیا تو اپنا ہی ہے ۔ جب میں‌انڈیا گیا تھا تو بہت مزہ ایا تھا مگر اس وقت میں‌بہت چھوٹا تھا۔
 
آپ اب بھی بہت چھوٹے لگ رہے ہیں ۔ ہندوستان کی حکومت اپنے مفادات کے لیئے کام کرتی ہے ۔ ہمارے نہیں ۔ یہ کام ہماری حکومت کا ہے کہ اپنے مفادات کی حفاظت کرے ۔ اور اگر آج مسئلہ کشمیر کور ایشو ہے تو اسے ہونا چاہیئے لیکن اس وقت یہی کور ایشو کہاں تھا جب شملہ میں اس کا سودا ہوا تھا ۔۔؟
 
الف عین

لائبریرین
پاکستانی حکومت کو بھی یہاں دشمن کوئی نہیں سمجھتا، نہ حکومت، نہ عوام، گنتی کے کچھ ہندو تنظیم کے فرد ہیں. زینب، اگر تمہاری بات میں سچائی ہے تو ربط دو، یا تو مجھے غلط ثابت کرنے کے لئے مجہول روابط بھی دئے جاتے ہیں، لیکن میری بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے نہیں... یہ صرف پاکستانی سائٹس کا ہی کمال ہے کہ ان کو علم ہوتا ہے کہ یہاں ہندوستانیوں یا ہندوؤں نے پاکستان کی اس طرح مخالفت کی. اسی لئے میں کہتا ہوں کہ تاریخ چھوڑو، ادب ہی پڑھو غیر منقسم ہندوستان کا، غالب کے خطوط ہی پڑھو، کہیں پتہ چلتا ہے کہ غالب کے کسی ہندو شاگرد کے ساتھ ان کا رویہ کچھ اور تھا، خود میرے دادا استاد ہندو تھے. اور اس کے علاوہ بچپن میں کسی شخص سے بہت متاثر اور مرعوب رہا ہوں وہ گوہر چچا تھے، یعنی جیون لعل گوہر. والد کے دوست. بلکہ دور کیوں جاؤ، خود پاکستان کے اشفاق احمد کا "گڈریا" پڑھ لو.. یہ صرف اور صرف سن چالیس میں خلیج بن گئی ہے (بنیاد چاہے پہلے پڑ گئی ہو، اور انگریزوں کا شاخسانہ ہے، اس میں کیا شک ہے. اس لئے اب بھی سوچو. اگر یہ سب نہیں ہوتا، ہندوستان پاکستان الگ نہ ہوئے ہوتے، مسلم لیگ اور کانگریس میں اس معاملے میں اختلافات نہ ہوتے تو آزاد ہندوستان ( اسے اکھنڈ ہندوستان مت سمجھ لینا، ان کا رویہ دوسرا ہے.ٔ( کی کیا حالت ہوتی، ہمارے مشترکہ مسلم قوم کتنے عروج پر ہوتی. دشمنی اگر ہے بھی، تو محض اوڑھی ہوئی دشمنی ہے. ذرا میڈیا کے زہر سے باہر نکل کر سوچیں پاکستانی دوست تو بہتر ہے.
شمشاد اور فیصل کا رویہ بھی دیکھ رہا ہوں اور خیال یہ ہے کہ شاید ان کا رویہ سعودی میں بنا ہو گا جہاں وہ خود کئی ہندوستانیوں سے ربط میں آئے ہوں گے. لیکن زینب... کیا تم ابھی حال میں گئی ہو سعودی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top