ہماری تک بندیاں

فاتح

لائبریرین
یہ اہل اسلام آباد بنا پیسوں کے بھی کبھی کوئی کام کرتے ہیں کیا ؟؟؟:)
ویسے تو اس سوال کا جواب بھی پیسے لے کر ہی دینا تھا لیکن آپ سے پرانی یاد اللہ ہے لہٰذا مفت میں بتائے دیتے ہیں کہ اہلِ اسلام آباد پر اہلِ سیاست کے خربوزوں کا رنگ چڑھ چکا ہے۔
ویسے اگر اسلام آباد میں چند روز رہ لینے سے ہم کلانچی کے باسی اہلِ اسلام آباد کا لقب پا جاتے ہیں تو اس ہجوم میں تو بے شمار دوست آ جاتے ہیں۔
 
بہت خوب ابن سعید صاحب۔ بہت اعلیٰ دونوں غزلیں بہت اعلی ہیں
میرا بهي مشورہ ہے کہ اردو محفل کے اچھے شعراء میں ابنِ سعید تک بند کا نام لکھ لیا جائے۔
 
کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا
آج قدموں میں ہمارے بھی کنارہ ہوتا
(y) (y)(y)(y)(y)(y)(y)(y)(y)(y)
دریا میں بہتے آب کے دھاروں میں ہے تپش
ہے موج بیچ میں تو کناروں میں ہے تپش
 
ميں نے آپ كے اندر ايك چيز نوٹ كي هے ۔۔ ابن سعيد بهائي ۔۔۔ آپ كا هر شخص سے بات كرتے وقت آپ كا لب و لهجه بدل جاتا هے ۔۔۔ سامنے والے شخص كے حساب سے ۔۔ يه ايك اچها هنر هے ميرے نزديك
 
کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا
آج قدموں میں ہمارے بھی کنارہ ہوتا
(y) (y)(y)(y)(y)(y)(y)(y)(y)(y)
دریا میں بہتے آب کے دھاروں میں ہے تپش
ہے موج بیچ میں تو کناروں میں ہے تپش

خیر ہم انھیں تک بندیاں کہتے آئے ہیں۔ آپ غزل کہنے پر بضد ہیں تو یوں ہی سہی۔ پسندیدگی و پذیرائی کا ایک بار پھر سے شکریہ۔ :) :) :)
 
ميں نے آپ كے اندر ايك چيز نوٹ كي هے ۔۔ ابن سعيد بهائي ۔۔۔ آپ كا هر شخص سے بات كرتے وقت آپ كا لب و لهجه بدل جاتا هے ۔۔۔ سامنے والے شخص كے حساب سے ۔۔ يه ايك اچها هنر هے ميرے نزديك
ہمارا نہیں خیال کہ یہ کوئی منفرد و ممتاز خصوصیت ہے۔ ایسا تو تقریباً سبھی کے ساتھ ہوتا ہے کہ ہر کسی سے مراسم و تکلفات کے مختلف درجات طے پا جاتے ہیں اور ان دائروں کا پاس و لحاظ کرتے ہوئے ہی مخاطب سےگفتگو کی جاتی ہے۔ :) :) :)
 
Top