ہماری تک بندیاں

فاتح

لائبریرین
ہم آپ کی معلومات تک رسائی کی خواہش رکھتے ہیں اور اب آپ بات نہ ٹالئیے گا اب تو آپ کو جواب دینا ہی پڑے گا بھیا:)
ارے ہم اور آپ کی بات ٹالیں۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے
آپ صرف ایک مرتبہ ہی سہی ذرا اعتراف تو کیجیے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے۔ اس کے بعد دیکھیے معلومات کے انبار ہاہاہاہا
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ارے ہم اور آپ کی بات ٹالیں۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے
آپ صرف ایک مرتبہ ہی سہی ذرا اعتراف تو کیجیے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے۔ اس کے بعد دیکھیے معلومات کے انبار ہاہاہاہا
بھیا یہ چیٹنگ ہے اچھا ۔ ۔ ۔ ۔:(
ہم یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں بالکل بھی یہ سوال نہیں کلبلا رہا ہاں آپ کی معلومات کے انبار کو دیکھ کر جی للچا رہا ہے کہ ہم بھی تو جانیں کہ آپ کتنا جانتے ہیں اور بس:battingeyelashes:
 

فاتح

لائبریرین
بھیا یہ چیٹنگ ہے اچھا ۔ ۔ ۔ ۔:(
ہم یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں بالکل بھی یہ سوال نہیں کلبلا رہا ہاں آپ کی معلومات کے انبار کو دیکھ کر جی للچا رہا ہے کہ ہم بھی تو جانیں کہ آپ کتنا جانتے ہیں اور بس:battingeyelashes:
اسی لیے تو تجسس کی ممانعت ہے غزل بھابھی (اب آپ کو مزید "بہن" کہنے کی ضرورت نہیں :) ) اگر سوال نہیں کلبلا رہا تو جواب کس بات کا؟
 

مغزل

محفلین
ابھی ابھی با قاعدہ بیدار ہوئے ہیں۔ رات کسی پہر آپ کے پاش پاش جذبات کی کرچیاں ذاتی پیغام میں بکھری دیکھی تھیں جن کو سمیٹ کر دل کے پیالے رکھا تو وہ بھی مجروح ہو اٹھا۔ اب ذرا اطمینان سے اس کی مرہم پاشی کرتے ہیں ان شاء اللہ۔ :) :) :)

کب یہ دل کی ہیں کرچیاں مرے دوست ؟؟:)
یہ بتاؤ ناں کیا سمیٹا تھا ؟ :)
ویسے سعود بھائی آپ کی کرچیاں لکھنے پہ دل ضرور کرچی کرچی ہوجاتا ۔۔۔:angel:

یہ تو ہم نے تمھیں سنبھال لیا !!!!!
ہم بھی گر ہوش میں نہ ہوتے تو ؟
(شبیر نازش)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جن مرد و زن کے دماغوں میں یہ سوال کلبلا رہا ہو کہ یہ مسکان پری کون ہے وہ اس کے جواب کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ :rollingonthefloor:

خیر یہ دعوی تو ہم بھی کر سکتے ہیں فاتح لالہ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلی مار رہا ہے تو ہم سے پوچھ لیجیے :p
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بٹیا رانی! ایسی تو کوئی بات نہیں۔ نہ تو ہم نے کبھی شاعر ہونے کا دعویٰ کیا اور نہ ہی یہ الزام اپنے سر لیا۔ :) :) :)
بھائی آپ شاعری بھی کرتے ہیں ؟[/quote]

نہیں سس یہ چچا غالب کے ساتھ رات کو مراسلات کا سلسلہ جاری رہنے کا نتیجہ ہے ۔
 

سارہ خان

محفلین
ایک اور تک بندی بنام سچ

مت سنو اس کو جو جہاں بولے
سچ تو وہ ہے جو آئینہ بولے

سب تو ہیں خو گر دروغ یہاں
سچ کوئی جا کے اب کہاں بولے

سچ کے پنّے نظر نہیں آتے
جھوٹ ہر ایک داستاں بولے

جن کو اپنوں پہ اعتبار نہیں
کون ایسوں کے درمیاں بولے

جھوٹ ہیں مکر ہیں بہار کے رنگ
سچ جو بولے تو بس خزاں بولے

دھوپ اور چھاؤں کتنے دیکھے ہیں
یہ تو چہرے کا ہر نشاں بولے

لب کِھلے اور بجھی بجھی آنکھیں
کچھ نہاں اور کچھ عیاں بولے

تیری ہر بات جھوٹ ہے اے سعود
سچ تو وہ ہے جو آئینہ بولے

سعود عالم ابن سعید
بہت زبردست غزل ہے بھیا یہ ۔۔ باقی سب بھی نظمیں اور غزلیں بہت اچھی ہیں ۔۔۔:applause:
 
Top