حمیرا عدنان
محفلین
بھائی جان یہ بڑھاپا عمری ہے یاں زہینیجاسمن بٹیا، اب اس بڑھاپے میں ہماری عادتیں آسانی سے کہاں بدلنے والی ہیں بھلا۔
تصویر کے اعتبار ہے تو آپ کا شمارہ بانکے جوانوں میں ہونا چاہیے
بھائی جان یہ بڑھاپا عمری ہے یاں زہینیجاسمن بٹیا، اب اس بڑھاپے میں ہماری عادتیں آسانی سے کہاں بدلنے والی ہیں بھلا۔
تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ۔۔۔صاحب کسرِ نفسی ہے آپ کی ۔ اس عمدہ کلام پر آپ کے لئے داد تو بہرحال بنتی ہے ۔
ظہیر بھائی! آپس کی بات ہے، ہمیں پہلے تعریف ذرا کم کم سی لگی تھی اسی لیے "کسر نفسی" سے کام لے کر تعریف مزید فیہ حاصل کر لی اور یوں مراد بر آئی!
ہم نے تو بر سبیل تذکرہ اپنے پروفیسر کی ایک بات کا شوشہ چھوڑا تھا، کچھ لوگ تو سنجیدہ ہی ہو گئے۔۔۔ ہا ہا ہا! خیر ہمارا کیا نقصان، ہمیں تو اضافی داد مل گئی۔ہم نے تو آپ کا پورا کلام ، سارا ہی پسند کیا ہے ۔ سادگی میں بلا کا حسن ہے ، ابھی سرخ نگری کی بات بھی کی آپ نے ، ہم نے سوچا کہ کاش سرخ نگر کے اس پار کی وضاحت بھی ہوجاتی ۔۔۔ نیچے کمال ِ حسن دیکھیے ، آپ نے اگلی پوسٹ میں وضاحت کیے ہوئے تھی ۔۔ ہم بھی کچھ نہ کچھ آپ سے سیکھ ہی جائیں گے ان شاء اللہ ۔۔۔
یہ تو بہت پرانی تصویر ہے، ویسے بھی تصویروں میں تو ہر دوسرا شخص پری زادہ نظر آتا ہے۔بھائی جان یہ بڑھاپا عمری ہے یاں زہینی
تصویر کے اعتبار ہے تو آپ کا شمارہ بانکے جوانوں میں ہونا چاہیے
ہم نے تو بر سبیل تذکرہ اپنے پروفیسر کی ایک بات کا شوشہ چھوڑا تھا، کچھ لوگ تو سنجیدہ ہی ہو گئے۔۔۔ ہا ہا ہا! خیر ہمارا کیا نقصان، ہمیں تو اضافی داد مل گئی۔
یہاں چند باتیں قابل توجہ ہیں، اول تو یہ کہ "شاعری" کی کتاب کا نام "تک بندیاں" کیوں ہوگا، دوم یہ کہ ہم شاعری کرتے ہی نہیں تو شاعری کی کتاب کا کیا جواز؟ سوم یہ کہ تک بندیوں کو کتابی شکل میں شائع کروا کے ایسا کیا حاصل ہو جائے گا جو یوں آن لائن شائع ہونے سے حاصل نہیں ہو رہا؟ ہم نے تو کہہ رکھا ہے کہ یہ تک بندیاں ایم آئی ٹی لائسنس کے تحت پبلک ڈومین میں موجود ہیں، کوئی بھی انھیں کاروباری یا غیر کاروباری مقاصد کے تحت استعمال کرنا چاہے تو کسی قسم کے اضافی اجازت نامے کی بھی چنداں ضرورت نہیں۔داد کے قابل تو ضرور ہے ہم سوچ رہے تھے کہ جب آپ اپنی شاعری کی کتاب پبلش کرائیں گے تو اس کا نام ''ہماری تک بندیاں '' ہی ہوگا یا کچھ اور ۔
واہ واہ.. بہت خوب..تک بندی: کتاب کی واپسی
آج کئی دن بعد اس نے
کتاب مجھے لوٹائی تھی
نیچی پلکوں بوجھل قدموں
سے وہ میرے پاس آئی تھی
یوں تو کوئی بات نہیں تھی
جانے کیوں وہ گھبرآئی تھی
گھر لا کر جب اس کو کھولا
عجب سی خوشبو بسی ہوئی تھی
ہر صفحے پر اسکے لمس کی
نرمی جیسے رچی ہوئی تھی
کیا اس نے چوما تھا اس کو
لبوں کی گرمی بسی ہوئی تھی
سرخ گلابوں کے کچھ پتے
کچھ ورقوں میں دبے ملے تھے
نازک نازک ننھے ننھے
شاید پورے نہیں کھلے تھے
رنگ اور خوش بو تو باقی تھے
لیکن پتے سوکھ چلے تھے
پینسل کی کچھ مٹی مٹی سی
کچھ گوشوں میں تحریریں تھیں
کچھ پنوں پر پھول بنے تھے
کہیں کہیں پر تصویریں تھیں
طرح طرح کے نقش میں پنہاں
میرے نام کی تحریریں تھیں
ایک ورق پہ کچھ دھبے تھے
گولائی میں شکن پڑے تھے
کیا ہو سکتے تھے وہ آخر
شاید کچھ قطرے ٹپکے تھے
آخر ان قطروں میں کیا تھا
شاید کچھ نازک جذبے تھے
پاگل لڑکی تم نے مجھ کو
کیسے یہ پیغام دیے ہیں
میں بیچارہ خزاں رسیدہ
کب میں نے یہ کام کیے ہیں
کیسے تم کو اپناؤں میں
راہ میں میرے بجھے دیے ہیں
میری راہیں بہت کٹھن ہیں
اپنے نازک قدم نہ ڈالو
مت میرے ہمراہ چلو تم
اپنا گھروندا الگ بنا لو
تھوڑا خود کو اور رلا لو
اپنے ان جذبوں کو سلا لو
سعود عالم ابن سعید
بہت ہی خوبصورت محبتوں بھری نظم۔بھیا کی مسکان پری
گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری
تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری
تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری
تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری
جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری
کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری
جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری
میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری
جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری
ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری
سعود عالم ابن سعید
اس حوالے سے تین باتیں عرض کرنی ہیں:بہت ہی خوبصورت محبتوں بھری نظم۔
آج سے تھوڑی سی تبدیلی (بھیا کی جگہ بابا)کے ساتھ اپنی بٹیا رانی کو لوری کے طور پر سناؤں گا۔
اپنے مراسلے پر ان کی ریٹنگ کو اجازت تصور کر لیتا ہوں۔ بیٹی کی تصویر یہاں ملاحظہ کر سکتی ہیں۔اس حوالے سے تین باتیں عرض کرنی ہیں:
- آپ نے جس ترمیم کا ذکر کیا ہے وہ ہماری صاحبزادی صاحبہ نے تین برس قبل کر دی تھی۔
- مسکان پری کے خطاب پر مقدس بٹیا کا مکمل قبضہ ہے، لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ان سے اجازت طلب فرما لیں۔ ممکن ہے کہ وہ رعایت دے دیں یا بطور قیمت بھتیجی کی تصویر طلب فرما لیں۔
- مسکان پری کا ما بعد مسکان محل بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
لاجواب۔میراث
وہ اک ولائتی کتے کا پھول سا بچہ
کسی امیر کے گھر میں جو ہو گیا پیدا
عجیب ناز سے ہوتی ہے پرورش اس کی
اسے ملا ہے وراثت میں دودھ کا پیالہ!
وہ ایک جابر و ظالم امیر کا بیٹا
جوا شراب زنا قتل جس کا ہے شیوہ
کہ جس کے پاؤں کے نیچے غریب کی گردن
اسے ملا ہے وراثت میں جبر کا کوڑا!
ٹھٹھرتی رات میں فٹ پاتھ پہ پڑا بچہ
ہیں والدین کہاں اس کے یہ نہیں ہے پتہ
بدن پہ تار نہیں پیٹ میں خوراک نہیں
اسے ملا ہے وراثت میں ہاتھ پھیلانا!
وہ ایک لڑکی جو نازک تھی اک کلی کی طرح
سہانے خواب سنجوئے ہوئے جو بیٹھی تھی
جہیز جیسی بلا نے نگل لئے ارمان
اسے ملا ہے وراثت میں آنسؤں کا سفر!
اور ایک میں ہوں کہ ہر وقت سوچتے رہنا
اسی کا نام ہے میراث؟ خود سے یہ کہنا
عجب تضاد کوئی سوتا کوئی روتا ہے
مجھے ملا ہے وراثت میں سوچنے کا ہنر!
سعود عالم ابن سعید
کتبہ: 8 مارچ، 2007
اچھا آپ لالہ کہہ رہے ہیں، جواب میں وہ آپ کو عدنان بیٹا کہہ دیں گےماشاء اللہ سعود لالہ۔
میراث
وہ اک ولائتی کتے کا پھول سا بچہ
کسی امیر کے گھر میں جو ہو گیا پیدا
عجیب ناز سے ہوتی ہے پرورش اس کی
اسے ملا ہے وراثت میں دودھ کا پیالہ!
وہ ایک جابر و ظالم امیر کا بیٹا
جوا شراب زنا قتل جس کا ہے شیوہ
کہ جس کے پاؤں کے نیچے غریب کی گردن
اسے ملا ہے وراثت میں جبر کا کوڑا!
ٹھٹھرتی رات میں فٹ پاتھ پہ پڑا بچہ
ہیں والدین کہاں اس کے یہ نہیں ہے پتہ
بدن پہ تار نہیں پیٹ میں خوراک نہیں
اسے ملا ہے وراثت میں ہاتھ پھیلانا!
وہ ایک لڑکی جو نازک تھی اک کلی کی طرح
سہانے خواب سنجوئے ہوئے جو بیٹھی تھی
جہیز جیسی بلا نے نگل لئے ارمان
اسے ملا ہے وراثت میں آنسؤں کا سفر!
اور ایک میں ہوں کہ ہر وقت سوچتے رہنا
اسی کا نام ہے میراث؟ خود سے یہ کہنا
عجب تضاد کوئی سوتا کوئی روتا ہے
مجھے ملا ہے وراثت میں سوچنے کا ہنر!
سعود عالم ابن سعید
کتبہ: 8 مارچ، 2007
خواب سنجوئے ہوئے ۔۔۔۔ سنجونے کا کیا مطلب ہے ؟ ہندی لفظ لگ رہا ہے ۔
بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ اس لفظ کا مطلب کیا ہے ؟ لغت میں تو نظرنہیں آرہا ۔سُہانے خواب آنکھوں میں سنجونا چاہتا ہوں
میں اب آرام سے کچھ دیر سونا چاہتا ہوں
(سلیم فراز)