ابن سعید
خادم
اتنا بھاری بھرکم عنوان۔۔۔ رحم پیارے، رحم!افکارِ ابنِ سعید بزبانِ شاعری
اتنا بھاری بھرکم عنوان۔۔۔ رحم پیارے، رحم!افکارِ ابنِ سعید بزبانِ شاعری
بھئی اب تو ہم پر بڑے دربار سے دباؤ ہے کہ ہم تک بند ہی ٹھیک ہیں اور ہمیں تک بند ہی رہنا ہے، لہٰذا اب معاملات ہمارے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں۔تھوڑا اور بھاری بھی ہوسکتا تھا یعنی افکارِ ابنِ سعیدِ خادمِ اردو محفل فورم بزبان شاعری ۔۔۔ لیکن آپ مختصر کرنا چاہتے ہیں تو "میری شاعری" کرسکتے ہیں ۔۔ اس کے علاوہ دیگر نام بہت سے ہیں، جیسے میرے پیج کا عنوان : "فکر نو" ۔۔۔ ۔"افکار پریشاں" ۔۔۔ "گلہائے سخن" ، "احساساتِ جمیل" ، "خیالاتِ خاکسار" ، "غالب کے تعاقب میں" وغیرہ وغیرہ ، ۔آخر الذکر ازراہ مذاق کہا ہے ۔۔۔ اور باقی عنوانات میں سے کوئی پسند آئے تو ٹھیک، ورنہ اپنی مرضی کی ترکیب رکھ سکتے ہیں، جو آپ کے مزاج کے عین مطابق ہو۔۔۔ گر قبول افتدز ہے عز و شرف ۔۔
برادرم ندیم مراد صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کی محبت ہے جو یہ الفاظ ہم پر سزاوار کیے، گو کہ ہم ان کے اہل نہیں۔اپنے اشعار کو تک بندی نہ کہہ ابن سعید
مطلب و رنگ تخیّل کا نظارا ہوتا
دور غالب میں جو ہوتا تو وہ ہوتی شہرت
آسماں پر تو کوئی تاباں ستارا ہوتا
محفل کے دوستوں کو سلام میں نے ابھی کل ہی نیٹ پر محفل کو دیکھا تو کچھ لکھنا چاہا مگر نہ لکھا گیا آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں ابھی تک محفل کا سوفٹ وئر سمجھ نہیں آ رہا یہ ویب کیسے کام کرتی ہے رفتہ رفتہ سیکھوں گا انشاءاللہ
دعاؤں کا خواہاں ندیم مراد
بڑ ے دربار سے مراد؟بھئی اب تو ہم پر بڑے دربار سے دباؤ ہے کہ ہم تک بند ہی ٹھیک ہیں اور ہمیں تک بند ہی رہنا ہے، لہٰذا اب معاملات ہمارے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں۔
یہ پوچھ کر آپ یقیناً ہماری پٹائی کا سامان کرنا چاہتے ہیں اور ہم فی الحال اس کے متحمل نہیں ہو سکتے کیوں کہ ہمیں ایک سفر درپیش ہے۔بڑ ے دربار سے مراد؟
چاہتے تو نہیں ہیں لیکن آپ نے "فی الحال" والی بات خوب کہی ۔۔۔ یعنی بعد میں متحمل ہوسکتے ہیں۔۔۔ تو کیا ہم اس کا انتظار کریں؟یہ پوچھ کر آپ یقیناً ہماری پٹائی کا سامان کرنا چاہتے ہیں اور ہم فی الحال اس کے متحمل نہیں ہو سکتے کیوں کہ ہمیں ایک سفر درپیش ہے۔
صبا سبک خرام ہے، کہ شب شبینہ کام ہے
رگوں میں راگ و رنگ کا رواں یہ دورِ جام ہے
خلش خلش ہے چار سو، جنوں جنوں گلی گلی
نویدِ نیشِ دائمی، کہ عشقِ نا تمام ہے
گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے
یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی
کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے
اصول فاصلے جنے، مفاہمت وصال ہے
حصول قاتلِ طلب، ادائے بے مرام ہے
لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے
--
ابنِ سعید
آڈیو ریکارڈنگ!
ہمیں بھی!مزید تک بندیوں کا انتظار
نازنین بٹیا، آپ کی پذیرائی و نوازش کے عوض سراپا سپاس ہیں۔واہ بہت جوب
بہت اثر انگیز
تمام اشعار انتخاب ہیں
بہت ہی متاثر کن
ڈھیر ساری داد ابن سعید بھائی آپ کے نام
اور آپ کی اس شاہکار کاوش کے نام
مزید تک بندیوں کا انتظار
ہمیں بھیہمیں بھی!
رہگزر زیست کی لمبی سہی دشوار سہی
سہل ہو جاتی اگر تیرا سہارا ہوتا
بہت خوب۔واہ۔ بہت پیاری شاعری ہے۔ سعود بھائی!چہروں پہ کئی چہرے لپیٹے ہیں یہاں لوگ
جو بھانپ لے سچائی وہی اہل نظر ہے
کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا
آج قدموں میں ہمارے بھی کنارہ ہوتا
کچھ پھول یہاں رنگوں سے عاری بھی کھلے تھے
پر آج انھیں پیڑوں کی شاخوں پہ ثمر ہے
چہروں پہ کئی چہرے لپیٹے ہیں یہاں لوگ
جو بھانپ لے سچائی وہی اہل نظر ہے
دیکھے ہیں کئی پیڑ یہاں سوکھتے ہم نے
رہتا ہے ہرا صحرا میں کیسا وہ شجر ہے
بے شمار اردو فورمس میں ارکان اپنی ایسی ایسی شاعری پیش کرتے ہیں، فوٹو شاپ میںسجاتے ہیں (رومن نہ بھی پڑھوں تب بھی تصویروں پر نظر پڑ ہی جاتی ہے(، اس کو شاعری کہتے ہیں جو در اصل تک بندی بھی کہنے میں مجھے تامل ہو سکتا ہے۔ اور تم اپنی شاعری کو تک بندی کہہ رہے ہو۔ ایسی کسرِ نفسی بھی اچھی نہیں سعود۔
ان تک بندیو ں کو بند کرنے میں کوئی تُک ہے سعود۔۔۔۔ جاری رکھو
آپ کو کیوں انتظار ہے بھلا؟ ابھی حال ہی میں تو رابعہ کی ساس کو بتاشہ خریدنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ہمیں بھی
محبت ہے آپ کی۔ ویسے ہمارا مشورہ تو یہی ہوگا کہ آپ نے چند صفحات پڑھ کر جو لغزش کی اس کو جاری رکھنے کی خطا نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ابن سعید صاحب ! آپ کا یہ جوہر تو آج کھلا ہم پر ( جس کی وجہ ظاہر ہے کہ اس محفل میں ہمارا نووارد ہونا ہی ہے )۔ پورے چوبیس صفحات پڑھنے کا تو ابھی تک موقع نہیں مل سکا لیکن شروع کے صفحات میں موجود آپ کا تمام کلام ہی بہت اچھا ہے ۔ بہت داد آپ کیلئے !
حمیرا بٹیا، آپس کی بات ہے کہ شاعری تو ہمیں بھی سمجھ میں نہیں آتی لہٰذا ایسا کرتے ہیں کہ داد و ستائش شعرا میں تقسیم کر دیتے ہیں اور دعائیں رکھ لیتے ہیں۔سب نے اپنے اپنے انداز میں داد دی ہے بھائی کو ایک میں ہی ہوں جس کو شاعری سمجھ نہیں آتی.
خیر پھر بھی ڈھیروں داد قبول کیجیے
اور ساتھ میں دعائیں بھی
جاسمن بٹیا، کہیں یہ کسی رشوت حسنہ کے دباؤ میں کہی ہوئی بات تو نہیں؟بہت خوب۔واہ۔ بہت پیاری شاعری ہے۔ سعود بھائی!
ساری تک بندیاں اوپن سورس ہیں، کرئیٹیو کامنس کے بجائے ایم آئی ٹی لائسنس کے تحت لہٰذا کوئی اپنے نام سے شائع کرنا چاہے یا ترمیم و اضافہ کر کے کاروباری یا غیر کاروباری مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہے تو مکمل آزادی ہے۔ابھی تک دو صفحات پڑھے ہیں، اچھے اشعار ہیں جو بہت ہی زیادہ پسند آئے وہ ذیل میں ہیں۔
یہ چاچو کے نام کا سہارا لے کر لوگ دباؤ ڈالنے سے باز نہیں آنے والے۔اچھے اشعار کے بعد جس نتیجے پر پہنچا، وہ محترم استاد جناب الف عین کے الفاظ میں مکمل نظر آگیا۔
لہذا جاری رکھیں ماشاءاللہ
خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے!ابھی کراچی میں انتخابات کی ہلچل ہے ۔ کچھ لمحے سکون کے حاصل کرنے محفل میں آیا تھا سوارت ہوئے۔ ایک سید عاطف علی بھائی کی غزل پڑھی اور کچھ آپ کا کلام، بہت کچھ اطمینان حاصل ہوا۔ اب دوبارہ اسی ہلچل کا حصہ ہونے جاتےہیں۔