مغزل
محفلین
عادت سے مجبور ہوں۔
پنّے میں مجھے نغمگی زیادہ محسوس ہوتی ہے شاید اس کی وجہ ن پر تشدید ہے جس کے چلتے تسلسل قائم رہتا ہے۔ جبکہ صفھے میں صف اور حے کے درمیان سکون کے باعث روانی میں فرق آتا ہے۔ ویسے یہ جمالیات والی بات قابل غور ہے۔
ہا ہا ہا۔ اب تک بندی ہی ہے اس لئے مطلع اور حسن مطلع پر زور کم ہی دیتا ہوں۔
لپیٹے لکھ کر میں نے چہرے پر نقلی چہروں کا غلاف چڑھانے کا تاثر دینے کی کوشش کی تھی۔
مغل بھیا آپ کے ان خوبصورت تبصروں کا جواب مجھ پر عرصے سے قرض تھا۔ کل رات اس دھاگے تک آنا ہوا تو اچانک یاد آیا۔
بہت شکریہ آپ کے مفید مشوروں کا۔
والسلام!
آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم
آپ کی وضاحت میں نے محفوظ کرلی ہے۔
آئندہ میرے بھی کام آئے گی ۔والسلام