ہماری تک بندیاں

کپکپاتی ہوئی شمع نے بھی دم توڑ دیا
صبح‌ نو خیز نے ٹک سر تو ابھارا ہوتا

شمع پر جو جائز اعتراض تھا اس کے چلتے چند روز قبل اس کو تبدیل کرنے کا خیال گزرا تو اس کا حلیہ یوں کرنے کی سوچ رہا ہوں۔

شمعِ بے تاب نے تھک ہار کے دم توڑ دیا
صبح نو خیز نے ٹک سر تو ابھارا ہوتا

احباب کی رائے مل جائے تو پہلے صفحے پر بھی تبدیلیاں کر دوں۔
 
فاتح

لائبریرین
میری جاہلانہ رائے میں "بھی" کا لفظ دونوں مصرعوں‌کو یکجا کر رہا تھا۔۔۔ اسے نکالنے سے فاصلہ بڑھ گیا۔
 
بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید

کتبہ: 7 مئی، 2012
 
واہ کیا خوب نظم کہی ہے۔ دادقبول کیجیے جناب سعود ابنِ سعید تک بند صاحب۔ یوں تو آپ کا تخلص سن کر لوگ آپ کو تک بند ہی کہتے ہوں گے، لیکن ہمیں ہمیشہ سے محمد وارث بھائی کی بات پریقین تھا کہ اگر آپ اپنا وقت کمپیوٹر میں نہ کھپائیں تو بہت خوبصورت شاعر ہیں۔
اس لڑی میں شامل آپ کی کئی تخلیقات دیکھنے کا موقع ملا، خوب کہتے ہیں جناب۔ماشاء اللہ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 
مغزل

محفلین
سعود بھائی ۔۔ میں آپ کی بہنا کو ٹیگ کرتا ہوں تاکہ وہ بھی دیکھ لے ۔۔ (ویسے آپ خود کیوں ٹیگ کرنا بھول جاتے ہیں ۔۔:p )
تبصر ہ کیا کروں کہ لفظ بھی شرمسار ہیں ان محبت بھرے خلوص نامے پر ۔۔۔۔ خامہ انگشت بدنداں ہے ۔۔۔:)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید

ارےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے بھیا واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ :):)؛):)
میں مسکرا رہی ہوں بھیا اور اتنی طویل مسکان ہے دیکھیں تو آ کے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی :):):):):):):):):):) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بھیا اتنا اچھا لکھا ہے آپ نے اپنی بہنوں کے لیے کہ جی خوش ہوگیا پڑھ کے ۔ ۔
آپ کی یہ نظم اپنی ان بہنوں سے آپ کی پیار آپ کی شفقت اور آپ کے دلار کا ثبوت بھی ہے اور آپکی بہنوں کے لیے ایک حسین اور انمول تحفہ بھی:angel:
بھیا اتنااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا اچھا تو لکھتے ہیں آپ ۔ ۔ ۔۔ :happy:
الفاظ کا چناؤ کیا خوب ہے بھیا اور روانی تو دیکھیں جیسے کوئی گاتا گنگناتا مترنم جھرنا ۔ ۔ ۔
اور اس مترنم جھرنے میں بہتا ہوا بھیا کا پیار ،شفقت اور دلار محفل میں موجود بہنوں کے لیے ۔ ۔ ۔۔
بھیا تھینکس تو نہیں کہوں گی آپ کی ڈانٹ پڑیگی ،ہاں آپ کے لیے یہ پھول کہ ہمیشہ آپ ان پھولوں کی طرح ہنستے مسکراتے یونہی خوشیاں بانٹتے رہیں آمین

pink-beautiful-flowers3.jpg
 
مقدس

لائبریرین
بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید

:)
 
تبسم

محفلین
بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید
بہت ہی اچھا نظم لکھی ہے آپ نے بھائی اسے پڑھ کر ہر بہن کے چہرے پر مسکام آجائے گی بھائی
:blushing: :blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing:
 
واہ کیا خوب نظم کہی ہے۔ دادقبول کیجیے جناب سعود ابنِ سعید تک بند صاحب۔ یوں تو آپ کا تخلص سن کر لوگ آپ کو تک بند ہی کہتے ہوں گے، لیکن ہمیں ہمیشہ سے محمد وارث بھائی کی بات پریقین تھا کہ اگر آپ اپنا وقت کمپیوٹر میں نہ کھپائیں تو بہت خوبصورت شاعر ہیں۔
اس لڑی میں شامل آپ کی کئی تخلیقات دیکھنے کا موقع ملا، خوب کہتے ہیں جناب۔ماشاء اللہ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
جزاک اللہ خیر۔ پذیرائی کا بے حد شکریہ۔ محمد وارث بھائی سے تو ہماری باقاعدہ جنگ ہونے کو ہے۔ موصوف خود تو اردو ادب اور معاشیات و ریاضی کی سرحدیں ملاتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور ہم خلیج ما بین تک بندی و کمپیوٹر میں غوطہ زن ہو جائیں تو جناب کا اصرار ہوتا ہے کہ "لٹرم پٹرم" چھوڑ کر تیرتے ہوئے اس کنارے جا لگیں جہاں بے تکے "بندوں" کی ضرورت بالکل نہیں۔ :) :) :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
سعود بھائی ۔۔ میں آپ کی بہنا کو ٹیگ کرتا ہوں تاکہ وہ بھی دیکھ لے ۔۔ (ویسے آپ خود کیوں ٹیگ کرنا بھول جاتے ہیں ۔۔:p )
تبصر ہ کیا کروں کہ لفظ بھی شرمسار ہیں ان محبت بھرے خلوص نامے پر ۔۔۔ ۔ خامہ انگشت بدنداں ہے ۔۔۔ :)
بقول شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ:
مشک آنست کہ ببوید نہ آنکہ عطار بگوید.

اس لیے ٹیگ نہیں کرتے اور متعلقہ احباب تک خبر کسی نہ کسی طور دیر سویر از خود پہونچ جاتی ہے۔ پھر یہ عذاب کون سہے کہ فلاں کو ٹیگ کیا ہمیں نہیں! :) :) :)
آپ بس اس خامہ انگشت بدنداں کو کہیں کہ منہ میں انگلی رکھنا صحت کے لئے اچھا نہیں۔ بلکہ اسی انگلی سے سر کھجا کر وہ قلم بھی کچھ مسکان پری کے بارے میں لکھ دے تو اس تک بندی کو خراج قبل از بیان کے طور پر قبول فرما لے۔ :) :) :)
 
ارےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے بھیا واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ :):)؛):)
میں مسکرا رہی ہوں بھیا اور اتنی طویل مسکان ہے دیکھیں تو آ کے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی :):):):):):):):):):) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بھیا اتنا اچھا لکھا ہے آپ نے اپنی بہنوں کے لیے کہ جی خوش ہوگیا پڑھ کے ۔ ۔
آپ کی یہ نظم اپنی ان بہنوں سے آپ کی پیار آپ کی شفقت اور آپ کے دلار کا ثبوت بھی ہے اور آپکی بہنوں کے لیے ایک حسین اور انمول تحفہ بھی:angel:
بھیا اتنااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا اچھا تو لکھتے ہیں آپ ۔ ۔ ۔۔ :happy:
الفاظ کا چناؤ کیا خوب ہے بھیا اور روانی تو دیکھیں جیسے کوئی گاتا گنگناتا مترنم جھرنا ۔ ۔ ۔
اور اس مترنم جھرنے میں بہتا ہوا بھیا کا پیار ،شفقت اور دلار محفل میں موجود بہنوں کے لیے ۔ ۔ ۔۔
بھیا تھینکس تو نہیں کہوں گی آپ کی ڈانٹ پڑیگی ،ہاں آپ کے لیے یہ پھول کہ ہمیشہ آپ ان پھولوں کی طرح ہنستے مسکراتے یونہی خوشیاں بانٹتے رہیں آمین

pink-beautiful-flowers3.jpg
بہت ہی اچھا نظم لکھی ہے آپ نے بھائی اسے پڑھ کر ہر بہن کے چہرے پر مسکام آجائے گی بھائی
:blushing: :blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing::blushing:
:) :) :) :) :)

ہمیں ان پیغامات کے جواب میں کچھ نہیں لکھنا ہے۔ :) :) :) :) :)
 
مقدس

لائبریرین
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ مشکل اردو بولنے والے بھیازز کا ایک امتحان لوں اور ان سے اپنے لکھے ہوئے فقروں کا مطلب پوچھوں۔ جانے کیوں لگتا ہے آدھے سے زیادہ فیل ہو جائیں گے
:rollingonthefloor:
 
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ مشکل اردو بولنے والے بھیازز کا ایک امتحان لوں اور ان سے اپنے لکھے ہوئے فقروں کا مطلب پوچھوں۔ جانے کیوں لگتا ہے آدھے سے زیادہ فیل ہو جائیں گے
:rollingonthefloor:
ویسے یہاں مشکل اردو بولنے والے بھیاؤں کا ذکر کہاں سے آ کودا؟ :) :) :)
ایک بات تو طے ہے کہ بھیاؤں کا فیل ہونا گڑیاؤں کی خوشی کا باعث بنے تو سارے بھیاز بخوشی فیل ہونا پسند کریں گے۔ :) :) :)
 
مہ جبین

محفلین
زبردست، لاجواب اور باکمال ۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری تک بندیاں دیکھ کر تو دل چاہ رہا ہے کہ ہر تک بندی کے عوض اشرفیوں کی ایک تھیلی بطور انعام پیش کی جائے :clap:
اگر شاعری باقاعدہ شروع کی تو پھر زرو جواہر کی تھیلیاں تیار رکھنا ہونگی ناں۔۔۔۔۔:)
 
زبردست، لاجواب اور باکمال ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تمہاری تک بندیاں دیکھ کر تو دل چاہ رہا ہے کہ ہر تک بندی کے عوض اشرفیوں کی ایک تھیلی بطور انعام پیش کی جائے :clap:
اگر شاعری باقاعدہ شروع کی تو پھر زرو جواہر کی تھیلیاں تیار رکھنا ہونگی ناں۔۔۔ ۔۔:)

بھائیوں کے لئے بہنوں کی اور بیٹوں کے لئے ماؤں کی تعریف ویسی ہی ہے جیسی عدالت میں قریبی عزیزوں کی گواہی۔ :) :) :)
 
Top