مبارکباد ہماری گل پری عینو بٹیا سرخ ہو گئیں

سید زبیر

محفلین
قرۃالعین اعوان بیٹا ، بیٹا بہت بہت ۔۔۔۔بہت ۔۔۔بہت مبارک ہو ۔ اللہ کریم آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور سعادتیں عطا فرمائے ۔
جا کے سسرال گوری میکے کی لاج رکھنا ۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
 
بارك الله لكما و عليكما و فيكما
وجمعكما علي الخير دايما ان شاء الله


565635478.gif
 

رانا

محفلین
شادی کی بہت بہت مبارک ہو پیاری بہنا۔ اللہ تعالی زندگی کا یہ نیا سفر ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قرۃالعین اعوان آپ کو شادی مبروک ۔۔ خوش رہیں۔
میاں کی ماں کو اپنی ماں، بھائیوں کو اپنے بھائی، بہنوں کو اپنی بہنیں سمجھیں۔ رشتےداروں کی باتوں پہ زیادہ دھیان نہ دیں، جو بات ہو میاں سے شئیر کریں۔ خوش رہیں۔
بےحد شکریہ بھیا :)
آپ کی نصیحت کو مین نے دل مین اتار لیا ہے انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا۔
 

عمر سیف

محفلین
بےحد شکریہ بھیا :)
آپ کی نصیحت کو مین نے دل مین اتار لیا ہے انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا۔

شکریہ کی کوئی بات نہیں نصیحتوں کا شکریہ نہیں ہوتا۔ اور بھائی اپنی بہنوں کا اچھا ہی سوچتے ہیں۔
میں گھر میں بڑا ہوں، دو بہنیں ہیں میری، ایک شادی شدہ ہے اور وہ کہتی ہے میرے بھائی جیسا کوئی نہیں۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
واؤ زبردست :)
عینی زندگی کا یہ نیا سفر بہت مبارک ہو
ہمیشہ خوش اور سدا سہاگن رہو :)
اتنے خوبصورت پھولون کا دعاؤن کا اتنا شکریہ کہ وہ احساس تشکر کبھی ختم ہی نہ ہو
میری دعاؤن مین ہمیشہ تمہارا حصہ شامل ہوتا ہے اچھی لڑکی :) مہربان دوست :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عینی آپی بہت مبارک ہو آپ کو
اور آپ کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔ اب ذرا سر نیچے کیجئے آپ کو پیار دوں۔۔ جیتی رہیں، خوش رہیں :)


Beautiful-Rose-Flowers-Pictures-And-Wallpapers301.jpg
اتنے خوبصورت گلاب ۔۔۔۔۔۔:):):):)
عائش پری میری چھوٹی سی دوست حد سے سوا شکریہ ۔۔
میرا بھی بہت پیار دعائین :)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ایک مبارکباد ہماری طرف سے بھی ۔۔۔ لیکن اس دھاگے کا عنوان ہے ’’بٹیا سرخ ہو گئیں‘‘ جو بہرحال غصے کی علامت ہے۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو غصے اور جھگڑے سے بچائے اور ہمیشہ خوش و خرم رکھے (آمین) ۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
اہو اسی وجہ سے اپیا غائب تھیں۔۔۔ آپکو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ آپکو اور آپکے ہسبینڈ کو ہمیشہ خوش رکھے۔۔ آمین ۔۔۔ :)
 
Top